بحرین میں ایک اور بحرینی نوجوان کو شہید کر دیا گیا ،انقلاب کرامت کے شہدا کی تعداد 43ہو گئی

16 ستمبر 2011

Bahranبحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جبر آمیز اقدامات کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران ایک اور نوجوان سعودی خلیفی جرائم کا شکار بن کر شہید ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آل سعود کے قابضین اور آل خلیفہ کے قابضین نے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے السترہ کے علاقے میں ایک بار پھر زہریلی گیس استعمال کی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ کے کرائے کے

قاتلوں کی زہریلی گیسکی وجہ سے اس علاقے کے ایک 36 سالہ نوجوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ادھر بحرینی نوجوانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد انتفاضہ تکبیر دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور ایک بار پھر بحرین کی راتیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونجنا شروع ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree