فلسطین ،غزہ میں آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد شہدا کی تعداد انتالیس ہو چکی ہے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں جبکہ چار سو سے زائد افراد زخمی ہیں ادھر حماس کا مزاحمتی ونگ عزالدین قسام برگیڈ کے فائر کئے ہوئے میزائل نے اسرائیل کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے قدس سٹی اور تل ابیب پہنچے اور یہ گذشتہ چھتالیس سال میں پہلی بار ہے کہ ان شہروں پر میزائل گرے ہیں
امریکہ کی جانب سے روزانہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کے بیانات جاری ہیں جبکہ امریکہ نواز عرب ممالک خاص خلیجی ریاستیں فلسطینی بچوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہی ہیں اور عالم اسلام بھی خاموش ہے مصر ی صدر محمد مرسی نے سیکوریٹی کونسل میں فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے پاکستان سے مدد مانگی ہے،جبکہ ایران نے سخت ردعمل دیکھاتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فورا حرکت میں آئے جبکہ بہت سے اسلامی ممالک جن میں تیونس ،مصر،اردن ،ایران ،سمیت مختلف یورپی ممالک میں اسرائیل مخالف احتجاجات جاری ہیں
غزہ 9بچوں سمیت 39شہید 400سے زائد زخمی