وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ریجن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدرآغا عباس رضوی کی عیادت کے لیے جی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ، جہاں وہ گزشتہ روزسے بیماری کے باعث داخل تھے۔ آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام آغا عباس رضوی سے ہسپتال میں ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ آغا علی رضوی نے آغا عباس رضوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ آغا عباس رضوی کے علاج معالجے کے لیے خصوصی خیال رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ آغا عباس رضوی نے اس موقع پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(سکردو) ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری دھرنے کو 60روز مکمل ہوگئے۔ اپنے مطالبات کے حق میں جاری یہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا اور آغا علی رضوی کی استقامت کا اعلی ٰ ثبوت ہے۔ ملک بھر میں جاری دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد 13مئی کو بلتستان میں بھی دھرنا دیا گیا تھا جو کہ رمضان میں بھی جاری رہا۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے آج معروف عالم دین شیخ حسن جوہری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ شیخ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں انہدام جنت البقیع پر روشنی ڈالی اور اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع آل سعود کی سیاہ ترین تاریخ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ آئمہ اطہار اور اصحاب رسول ؐ کی قبور کو منہدم کر کے آل سعود نے عالم اسلام کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب کبھی نواز حکومت پر تنگی اور سختی آتی ہے یا تو بارڈز پر کشیدگی شروع ہوتی ہے یا کشمیریوں کو خو ن میں نہلایا جاتا ہے۔ نواز حکومت پر آنے والی سختیوں پر اسکے کاروباری شراکت دار نرندر مودی کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ گلوبٹو ں کی طرف سے دھرنے میں آنے والے علماء کو دینے والی دھمکی کا انتظامیہ نوٹس لے۔ اگر کسی بھی شخصیت کے ساتھ ناخواشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت کے بعد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ حکومت کے سامنے بے بس اور سنگین دھمکیاں دینے والے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی ہے تو واضح کر دے اپنے علماء کی سکیورٹی کے لیے ہم خود انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت ہمارے مطالبات اور حق کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں ایک وفد نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے فرزند فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکریٹری سیاسیات سندھ سید علی حسین نقوی، معاون سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی، عون علی اور صوبائی رہنما ناصر حسینی بھی شامل تھے۔ رہنماؤں نے ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی شبانہ روز کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، وطن عزیز کے لیے ایدھی صاحب کا وجود ایک نعمت سے کم نہیں تھا، انسانیت کی خدمت کے صلہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز اور دیگر عالمی ایوارڈز کا ملنا آپ کی مخلصانہ تگ و دو کا اعتراف ہے، عبد الستار ایدھی کے انتقال نے ہمیں ایک محب وطن اور انسان دوست شخصیات سے محروم اور پورے پاکستان کو سوگوار کر دیا ہے۔ رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 8 جولائی کو سرکاری سطح ہر یوم انسانیت منائیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ ناصر عباس جعفری اور مولانا حسن ظفر نقوی سمیت مجلس وحدت کی سینئر قیادت کی جانب اظہار تعزیت پیش کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ 63روز سے دہشتگردی،لاقانونیت اورکرپشن کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف عملی احتجاج جاری ہے جو پوری قوم کی آواز ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں نے احتجاجی کیمپ میں جا کر مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلند و بانگ دعووں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کالعدم مذہبی جماعتوں کو ان قومی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے جو ملک میں قیام امن کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، مولانا عمران ظفر، ثقلین نقوی، اختر عباس اور مہدی رضوی سمیت دیگر رہنما موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش کو تقویت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر محب و طن کو قائد و اقبال کے اس پاکستان کی تلاش ہے جو نفرتوں اور تفرقہ بازی سے پاک ہو۔جہاں ہر مذہب و مسلک اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کرسکے۔ 17جولائی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ایم ڈبلیو ایم کی خواتین احتجاج کریں گی۔22 جولائی کو ملک کی تمام اہم شاہراوں پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دیے جائیں گے۔7اگست کو اتحاد بین المسلمین کے داعی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔رہنماں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مذمت کی مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات کا فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت  کے زیر اہتمام حسینیہ علویہ القلاف ، میدان حولی ،کویت میں ایک تعزیتی ریفرنس خادم ِانسانیت،مسیحائے پاکستان   ،بے لوث انسان ،مرحوم محترم عبدالستار ایدھی صاحب  کو خراج ِعقیدت  پیش کرنے کیلئے منعقد ہوئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔

قران خوانی کے بعدچوہدری محمد ارشد گجر سیکرٹری اطلاعات منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے ابتدائیہ میں کہا کہ بلا شبہ محترم ایدھی صاحب کا کام ناقابلِ فراموش  اور ناقابل ِتسخیرہے مگر سوچنا یہ ہے کہ   اگر  معاشرہ  فلاحی  ہو ، قانون کی بالا دستی ہواور نظام ظلم  اور نا انصافی پہ مبنی نہ ہو تو    محترم  ایدھی  صاحب جیسی  شخصیات  کو میدان میں نہی اْ ترنا پڑتا۔محترم ایدھی صاحب نے جو آنکھوں کا عطیہ دیا ہے وہ دراصل  پاکستانی قوم کیلئے ہے کہ اے میری قوم میری آنکھوں سے دیکھو گے تو قوم کے مفلوک الحال حالات آپ کو نظر آئیں گے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔حاجی عبدالروف بھٹی صدر منہاج نعت کونسل و ناظم حلقہ درودنے حمد پیش کی نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت محترم احمد یار صاحب نے  حاصل کی۔

 علامہ جان علی کاظمی نے انسانیت سے پیار، موت  کا ڈر اور اصل زادِ  راہ انسانیت سے پیار اور اسکی خدمت پہ مفصل بیان کرتے ہوئے محترم ایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور فرمایا کہ  انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔اسلام کی تمام تر تعلیمات کا نوے فیصد فلاح  اور محبتِ انسانیت پہ مبنی ہے۔

سید جعفر صمدانی صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے امت  ِمسلمہ  کے شاندار تاریخی فلاحی پہلوؤں پہ روشنی ڈالی اور اْس کےتناظر میں  محترم عبدالستار  ایدھی صاحب اور ایدھی فاؤندیشن کی خدمات  پہ تفصیلی روشنی ڈالی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حاجی عبدالرشیدصدرمنہاج القران انٹرنیشنل کویت نے اختتامی کلمات میں کہاکہ بہتر  طرز عمل یہ ہے کہ ہم زندہ جاوید لوگوں کی قدر کریں،انکا بھر پور ساتھ دیں اور ان کے شانہ بشانہ چل کر  انکی سوچ اور  مشن کو فروغ دیں۔بے شک مرحوم ایدھی صاحب کا انتقال  ملت پاکستان کیلئے ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہے۔دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں انکی تقلیدکی توفیق عطا فرمائے۔اور اس بات پر زور دیا کہ  ہم دین ا سلام کی تعلیمات کی روشنی میں صرف اور صرف " علم،امن،اخلاق اور عشق نبی ﷺ " کے زیور سے آراستہ ہوکرہی نفس کی اصلاح اور  معاشرے کو حقیقی اسلامی  ،فلاحی معاشرہ بنا سکتے ہیں۔جہاں قانون کی بالا دستی ہو،کسی کی حق تلفی نہ ہو،انصاف اور قانون صرف مقتدر حلقوں کی لونڈی نہ ہو۔پاکستان کو  کرپشن فری ریاست بنانے کیلئے ہمیں قائد محترم کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
 
 شہباز شیرازی آرگنائزرمجلس وحدت وحدت مسلمین کویت نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کہ اس قول  کہ " مجھے اتنی تکلیف کربلا  کے سارے واقعہ  میں نہی ہوئی جتنی کوفیوں کی خاموشی پہ ہوئی۔کوفہ کسی علاقے کا نام نہی بلکہ ایک خاموش قوم کا نام ہے،تاقیامت  جو قوم بھی  ظلم کے خلاف خاموش رہے گی  وہ کوفی کہلائے گی۔"کے ساتھ تمام شرکاء ِتقریب کا شکریہ  ادا کیا اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا فرمائی۔

وحدت نیوز (لاہور) دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران جماعت ہے ،پنجاب میں آپریشن رکوا کر دہشت گردوں کے سرپرستوں کو تحفظ دیا گیا، موجودہ حکمرانوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان سے ہم اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے کالعدم تکفیری گروہ سے گہرے مراسم ہیں، ہم اسی سوچ کیخلاف گذشتہ دوماہ سے زائد عرصے سے سڑکوں پر ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل سید مسرت کاظمی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کے بھوک ہڑتال کو دوماہ گذر گئے لیکن بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں،اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں سڑکوں پر نکلیں گے 17جولائی کو ملک بھر میں ہماری خواتیں ظلم و بربریت کیخلاف سڑکوں پر آئے گی اور 22جولائی کو ملک بھر کے اہم شاہراہوں پر دھرنے ہونگے،مرحلہ وار ہم اپنے احتجاج میں پرامن طور پر تیزی لائیں گے،انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو عوامی مفادات سے کوئی غرض نہیں،اقتدار اور کرسی کے پجاری قومی وسائل کو ہڑپ کرنے اور اپنے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree