وحدت نیوز (لاہور) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے سرپرست امریکہ و اسرائیل ہیں دنیا میں مسلم امہ کے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار مغرب اور صیہونیت ہے پاکستان کو چین،روس اور ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہئیے امریکہ بھارت بڑھتے تعلقات پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے امریکہ خطے میں بھارت کو مسلط کرنا چاہتا ہے امریکہ نے ہمیشہ ہمیں دھوکہ دیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کارکنوں سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد داعش کے کمانڈر کے انکشافات سے ہماری آنکھیں کھل جانے جو چاہے داعش،طالبان،لشکر جھنگوی سمیت تمام دہشت گرد جماعتوں کے اسپانسر امریکہ انڈیا اور اسرائیل ہیں ان دہشت گرد گروہوں نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے لئے کام کیا اور پاکستان کی سالمیت پر وار کیا خدا کا شکر ہے کہ آج پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کیا ہے اب یہ ہمارے قومی اداروں پر فرض ہے کہ ان ملک دشمن دہشت گردوں اور ان کے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کریں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مغربی و صہیونی آلہ کار یہ دہشت گرد گروہ دراصل اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں آج ان کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے میں بد قسمتی سے سے عرب ملکوں کا بھی ہاتھ ہے جنہوں نے مخصوص ذہنیت اور نظریے کے پرچار کے لئے مسلم ممالک میں ایسے بھڑیوں کی پرورش کی۔ ہمیں اب اُن ممالک سے دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہوگا کہ پاکستان کی سلامتی پر وار کسی صورت بھی قبول نہیں ۔

 

پاکستان میں مدارس کے نام پر بیرونی فنڈنگ نے دہشت گردی کو فروغ دیا حکومت تمام مدارس کا شفاف آڈٹ شروع کرے پاکستان کی سلامتی کو مصلحتوں اور سیاسی مفادات کی نذر نہ کیا جائے، اگر مدارس کے ماضی بے داغ ہیں تو تحقیقات سے ہچکچانہ سمجھ سے بالاتر ہے کالعدم جماعتوں کیخلاف وزیر داخلہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ وزیر داخلہ موصوف دہشت گرد جماعت کے سہولت کاروں کو بلا کر ان کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں اکیسویں ترمیم کے خلاف جماعتیں اس وقت کہا ں تھیں جب پاکستانی افواج اور شہریوں کا قتل عام ہورہے تھے کیا اس وقت ان کو یاد نہیں آیا کہ پاکستان کو درپیش اس مشکل میں ان کا کیا کردار ہے؟وطن عزیر کی سلامتی کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب شعبہ روابط کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ صوبائی دفتر لاہور میں ہوئی جس میں پنجاب بھر سے ضلعی سیکرٹری روابط نے شرکت کی۔ ہنجاب بھر میں شدید پٹرول بحران کے بوجود اطمینان بخش شرکت رہی۔تربیتی ورکشاپ میں تقریبا ۱۸ اضلاع کے سیکرٹری روابط نے شرکت کی۔ورکشاپ کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے سیکرٹری روابط ضلع لاہور سید محمد رضا شاہ نے کیا جبکہ ابداۂ اور ورکشاپ کے مقاصد سے صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری نے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے مقررین میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے تنظیم سازی میں شعبہ روابط کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جبکہ صوبائی سیکرٹری میڈیا نے شعبہ روابط اور میڈیا کے کردار کے حوالے لیکچر دیا۔برادر تقی حیدر ممبر تعمیر ملت فنڈ کمیٹی نے مجلس وحدت مسلمین کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے شعبہ روابط کو انتہائی اہم گردانا،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شعبہ روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔جبکہ مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار حسین نے ورکشاپ سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےوفد نے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا کی قیادت میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کیااور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر آغا رضا نے گفتگو کرتے ہوئے  کہاہے کہ کوئٹہ کے ’’ میئر اور ڈپٹی میئر ‘‘ کے لیے اتفاق رائے سے تمام اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی سے کوئٹہ شہر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،جو اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ شہر کی ترقی اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، مجلس وحدت مسلمین ، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور آزاد ارکان کے اتحاد و اتفاق سے یہ کامیابی ملی ہے۔ کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے یہ اتحادی جماعتیں مل کر کام کرینگے۔امید ہے کہ اس سلسلے میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایک ایک کونسلرز سے مشاورت کی جائیگی۔اس مرتبہ کوئٹہ سے جو کونسلرز منتخب ہوئے ہیں وہ کوئٹہ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائینگے اور کوئٹہ کے مسائل حل کرلیے جائینگے۔ ہم ڈاکٹر کلیم اللہ کو میئر اور یونس بلوچ کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دینگے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کونسلرز کا نومنتخب میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور ڈپٹی میئریونس بلوچ سے بھرپور تعاون جاری رئیگا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاکستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن بلتستان ریجن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں منزل اور جیمز کی نقل و حرکت پرپابندی کے خلا ف نکالی گئی تھی۔احتجاجی مظاہرین سے یادگار شہدا ء اسکردو پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی نےکہا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر جیمز کو نکالنے اور نقل و حمل پر پابندی عائد نہیں لیکن گلگت بلتستان میں پابندی عائد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔گلگت بلتستان کے آبادی کی بڑی تعداد جیمز سے مربوط ہے اور ان کی معیشت کا دارو مدار جیمز پرہے اس پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے۔منرلز پر پابندی بھی گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ نگران حکومت سفارش اور اقربہ پروری کی بدترین مثال ہے۔ ہم نگران حکومت کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور انکی موجودگی میں شفاف الیکشن ناممکن ہے۔ نگران وزیراعلی شیر جہاں میر کے اپنے بیان سے واضح ہو گیا کہ وہ بے بس ہے یا غلط بیانی سے کام کر رہا ہے۔ جو وزیر اعلی اپنی مرضی سے کابینہ نہیں بنا سکتے وہ شفاف الیکشن کا انعقاد بھی نہیں کر سکے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام حالات حاضرہ اورمجلس وحدت کے کردار کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد میجر نادرعلی انسٹیٹوٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا،پروگرام کا باقاعدہ آغازعباس علی نے قرآن پاک سے کیا،میثم عباس اور صادق علی نے  منقبت پیش کی، سیمینار کا اختتام  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دعا امام زمانہ (عج) سے کیا۔سیمینار سے  مر کزی سیکریٹری سیاسیات نا صرعبا س شیر ازی نے سیمینارسے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ  مجلس وحدت وحدت مسلمین کی سیا ست اس اصول پر قائم ہے کہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت ہمار ا اولین فر ض ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ سا لوں کے اندر جس طر ح پاکستان میں شیعہ ، سُنی کے نام پر ملک میں دہشت گر دی پھیلانے کی کو شش کی گئی اور محرم کے مہینے میں بڑے پیمانے پر وطن عزیر میں فسا دات کر وانے کی جو سا زش تیا ر کی گئی تھی جس کا یہ عملی مظا ہرہ راولپنڈی میں جلوس عا شورہ کے وقت دیکھنے کو ملا اُن تمام سا زشو ں کو مجلس وحد ت مسلمین نے اپنے سُنی بھا ئیوں کی نمائندہ جماعتوں کے سا تھ ملکر نا کام بنایااور ثا بت کر دیا کہ پاکستان میں شیعہ ، سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ایک مخصوص تکفیری ٹولہ مملکت عزیز میں فر قہ واریت کے نام پر دہشت گر دی کی کا روائیوں میں مصر وف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ایم ڈبلیو ایم نے دہشت گردوں کے ساتھ مذا کرات کر رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دہشت گر دوں سے مذا کر ات نہیں بلکہ ان کے سا تھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے اور آج دو سا ل کے بعد تمام سیاسی جما عتوں نے ہمارے مو قف کی تعید کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلا ف بھر پور کا روائی کرنے کیلئے قا نوں میں آئینی ترا میم کے ذریعے فو جی عدا لتوں کے قیا م کی حما یت کی ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ 30 جنوری سے 3 فروری تک صوبہ سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے،مرکزی یوتھ سیکریٹریٹ ملتان سے جاری پریس کےمطابق فضل عباس ایڈووکیٹ وحدت اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہونے والے کراچی ڈویژن کے تین روزہ اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کے علاوہ کراچی ڈویژن ، حیدرآباد ڈویژن اور سکهر ڈویژن کے دورہ جات بھی کریں گے،  ان ڈویژنز کی یوتھ کونسلزکے اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ان اجلاسوں میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree