وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے گمبہ اسکردو میں عوامی ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلانات کا اگر گلگت بلتستان کے مسائل اور انکے اعلانات کا موازنہ کیا جائے تو انکے اعلانات کی نسبت مسائل بہت بڑے ہیں اور اگر انہیں گلگت بلتستان کے حوالے کچھ کرنے ہوتے تو ان دوسالوں میں بہت کچھ کر چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت گلگت بلتستان سے ہر گز مخلص نہیں اگر مخلص ہوتی تو پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سب سے زیادہ گلگت بلتستا ن کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے اکنامککوریڈورکیلئے نواز شریف کو اپنے داماد کی سرزمین حویلیاں تو نظر آئیں لیکن گلگت بلتستان کو یکسر فراموش کر دیا۔نواز شریف دورہ گلگت کے موقع پر جرات مندانہ فیصلہ کرتے اور جرائت مندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کی حقوق سے محروم عوام کو سینٹ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا اعلان کرتے اور اس خطے کو محرومی سے نکالنے کے لیے جامع پلان دے دیتے مگر ایسا نہیں کیا انکی تقریرسے لگ رہا تھا انہیں گلگت بلتستان کے بارے میں چندان معلومات بھی نہیں اور انکے اعلانات گلگت بلتستان کے مسائل کا احاطہ کرنے سے مکمل قاصر ہے۔

 

علامہ محمد امین شہید ی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم اور پسماندہ خطے کو وفاق سے جو بجٹ مہیا کی جاتی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔ اگر ہم دریائے سندھ کی رائیلٹی، کے ٹو، نانگا پربت کی رائیلٹی بنتی ہے اور یہاں کی عوام باالواسطہ اور بلاواسطہ کھربوں روپے وفاق کی طرف منتقل ہوتے ہیں لیکن وفا ق سے گنتی کے کچھ رقم مہیا ہوتے ہیں۔اگر یہی گنتی کے پیسے بھی بنیادی مسائل پر خرچ ہوتے تو کسی حد تک ان مسائل کا مداوا ہو سکتا تھا لیکن وہ پیسے بھی مکمل طور پر کرپشن اور بدعنوانی کے نذر ہو تے ہیں اگر صالح سیاسی قیادت ہوتی اور صالح حکمران ہوتے تو کسی حد تک ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت چاہتی ہے مسلک ، لسان، علاقہ ، گروہ اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہوکرصالح اور اہل قیادت کو سامنے لایا جائے تاکہ عوامی مسائل کا حل مکمل ہوں۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے مجلس وحدت بھر پور کردار ادا کرے گی اور مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اہل امیدواروں کو سامنے لائے گی اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں یمن پر کئی دنوں سے مسلسل سعودی جارحیت کے نہ رکنے والے سلسلہ کی مزمت کرتے ہوئے  کہا کہ یمن آج سعودی مفادات کی آگ میں جل رہا ہے جو کہ مشرق وسطی میں آل سعود اپنے مزموم ارادوں کو حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ اور انشاءاللہ یمنی عوام اک باشرف و باعفت قوم ہیں وہ کبھی بھی آل سعود کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

 

علاوہ ازیں علامہ شفقت شیرازی نے پاکستان کے حکمرانوں کے مبہم موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران جن احسانات کی بدولت ملک کو اس آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں ان کے بغیر بھی ملک چل سکتا ہے۔ سعودی تیل سے پہلے بھی 35 سال سے پاکستان چل رہا ہے اس تیل کے لالچ میں مزید نفرتوں کی آگ کے شعلے نہ بھڑکائے جائیں۔ سعودی شہزادے پاکستانی قوم کو گالیاں بھی بک رہے ہیں اور یمن مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت بھی دے رہے ہیں اس سے زیادہ اور ہتک و ذلت کیا ہوگی۔ آخر میں  انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن کی منظور شدہ قرار داد عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی ہے اور ملت پاکستان نے پہلی بار عصر حاضر کے فرعون کو بتا دیا کہ ہم کسی کے غلام نہیں بلکہ ایک آزاد و خود مختار قوم ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلع لاہور کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پالیسوں سے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، (ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کئے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کر سکتی تو اقتدار سے فوری الگ ہو جائے تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچایا جا سکے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان میں آج دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت جو بھی مسائل ہیں ان کے اصل ذمہ دار وہ سیاستدان ہیں جو اب اقتدار میں ہیں اور جنہوں نے ماضی میں ملک کو کچھ دینے اور قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومتی سیاسی قیادت عام انتخابات میں پنجابی فلموں کے ہیروز جیسی بڑھکیں مارتی رہی مگر آج اقتدار میں آنے کے بعد وہ قوم سے کئے جانیوالے تمام وعدوں کو بھول چکی ہے اور ان کی توجہ بھی صرف اور صرف مال بنانے پر ہے اور حکمرانوں سے بہتری کی امید رکھنے والی پاکستانی قوم کو اب بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمران عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ مظلوم و نہتے عوام پر آل سعود حکومت کی کیمیائی بمباری نے صدام کی سفاکانہ درندگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ یمن میں قانونی حکومت کے قیام کی آڑ میں مداخلت نے جہاں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کیں وہاں آل سعود نے آل یہود سے ملکر عالم اسلام کو بھی مشکل میں ڈالا۔  اسلامی ممالک کے وسائل و قوت کا بیجا ضائع ہونا اور یمن کے مظلوم عوام پر بہیمانہ تشدد و بربریت نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کر دی ہے۔  یمن میں مداخلت کی حمایت آل سعود  کے لئے نیا افغانستان جنم دے گی۔ اور یہ آل سعود کی شاہانہ و ظالمانہ حکومت کا آخری دور ثابت ہوگا۔  کامیابی یمنی عوام کا مقدر ہے اور انہوں نے فتح یاب ہونا ہے۔ یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوتیں اور انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں ، یہ بھی ایک سوال ہے۔  چونکہ یہ مداخلت اور بربریت امریکی ایماء پر ہو رہی ہے اس لئے وہاں کے مظالم پر دنیا خاموش ہے ۔ لیکن تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح ہمیشہ مظلومیت کی ہوتی ہے ۔ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ڈی آئی خان کے مومنین کی وحدت اور خدمت نیز سیاسی و ملی تشخص کے علاوہ وہاں کے عوامی حقوق کے حصول کے لئے  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، البتہ حکمت و تدبیر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر  وہ اقدام کریں گے جس میں ملی و سیاسی و قومی حقوق کا تحفظ ہو۔

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی مزا قائد پر حاضری دی اور ملک میں امن و امان اور حلقہ این اے 246میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندے فتح کیلئے دعاء بھی کرائی گئی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی ،مولانا احسان دانش،عبدللہ مطہری،مولاعلی انور،جبکہ پاکستان تحریک انصاف حلقہ 246کے منتخب نمائندے عمران اسماعیل ،عندلیب عباس، فردوس شمیم نقوی ،خرم شیر زمان سمیت رضوان پنجوانی ،ثمر زیدی ،علامہ روح اللہ مجلسی اور دیگر رہنماؤں اور دونوں تنظیموں کے کارکنان کی بڑی تعدادنے مزار قائد پر حاضری دی اور حلقہ 246ضمنی انتخابات کی کامیابی شہر سمیت ملک بھر میں قیام امن اور دہشتگردی خاتمہ کیلئے مولانا احسان دانش نے دعا کرائی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی نے بانیان پاکستان کے مزار پر کرا چی کے عوام کو خوف سے نجات دلانے کیلئے اور اس شہر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کے شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور خوف کی فضاء کو ٹوڑنے کیلئے عوام پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل کا ساتھ دین اور انہیں اپنے ووٹوں سے کامیاب کرائیں ایم ڈبلیو ایم ایک سیاسی و عوامی نمائندہ جماعت ہے چند شیعہ افراد کی ایم ڈبلیو ایم پر سیاسی جماعت کے دفتر میں الزامات کی کوئی حیثیت نہیں عوام اور میڈیا جاتنے ہیں کے مجلس وحدت مسلمین کا ماضی حال بے داغ ہے اور اس ملک کے عوام نے ایم ڈبلیو ایم کا ساتھ ہمیشہ دیا اورایم ڈبلیو ایم بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہے گی سندھ حکومت اور قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کے وہ حلقہ این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو شفاف بناے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کی آمد ہمارے لیے باعث اعزاز و مسرت ہے۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت چین کے مجوزہ منصوبہ جات پاکستان اور پاکستانی قوم سے والہانہ لگاو کاعملی اظہار ہے۔چین ہمارا وہ مخلص دوست ہے جس نے کسی بھی مشکل وقت میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور علاقائی سلامتی سمیت تمام امور میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں موجود دہشت پسند قوتیں اور ان کے سہولت کاروں پر مضبوط ہاتھ ڈالا جا سکے اور ان کی کمین گاہوں کا تدارک ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں جنہیں کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا۔چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree