shaheedi peshawarوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور سعودی فنڈڈ نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے۔ ہمارے سکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے ان دہشتگردوں کی تربیت کی، جو آج بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ پشاور میں سانحہ جامعہ عارف حسین الحسینی میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور ہمارے نئے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ طالبان کیساتھ مذاکرات کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہیں، پوری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف یک جان ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جن درندوں نے ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے انہیں ہماری سکیورٹی ایجنسیوں میں موجود کالی بھیڑوں نے پالا اور اب وہ پورے ملک کیلئے ناسور بن چکے ہیں۔

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ آج پشاور سے کراچی تک ملک کا کوئی حصہ سکون میں نہیں۔ جس طرح پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں کو سپورٹ کیا تو انہی دہشتگردوں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا، اگر یہی غلطی نون لیگ اور تحریک انصاف نے کی تو انہیں بھی اسی قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قبل ازیں علامہ امین شہیدی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمی نمازیوں کی عیادت کی اور جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے صاحبزادے سید علی الحسینی سے ان کے بیٹے سید مہدی الحسینی کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس کے علاوہ دیگر شہداء کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔

peshawar attackوحدت نیوز (پشاور) خیبر پختون خواہ کے صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقے چمکنی روڈ پر واقع جامع مسجد و مدرسہ معارف اسلامی شہید عارف حسینی میں وخودکش بم دھماکہ 18مومن نمازی شہید اور 30سے زائد شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی و سعودی ایجنٹ ڈالر خور درندوں نے جامعہ پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ جاری تھی ، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور وں نے پہلے وخود کار اسلحے سے شدید فائرنگ کی اور اسی دوران مسجد میں داخل ہو گئے اور اندر گھستے ہی خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا ، سیکڑوں کی تعداد میں نمازی جماعت میں مصروف تھے جوموقع پر شہید اور زخمی ہوئے ،ہر جانب قیامت صغرا کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18مومن نمازی شہید اور 30سے زائد شدید زخمی ہیں جنہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال اور جنرل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جس مقام پر آج یہ افسوس ناک سانحہ پیش آیا ہے ، ٹھیک اسی مقام جامعہ معار ف اسلامی میں 5اگست 1988کو قائد ملت اسلامیہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو وہابی تکفیری دہشت گردوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے لئے جاتے ہو ئے باوضو حالت میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا ۔

quetta visitوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور ضلعی سیکرٹری محمد یونس جعفری نے کوئٹہ میں ہزارہ قبائل کے عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوئٹہ کے حالات اور ہزارہ اہل تشیع کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 علامہ حسن ظفر نقوی نے کوئٹہ میں گزشتہ دونوں طالبات کی بس اور اسپتال میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے دورے کے دوسرے روز مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ill raja nasirوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری مستقل تنظیمی امور میں مصروفیات اور سفر کی ذیادتی کی وجہ سے ٹائفوائڈ کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ، مرکزی میڈیا سیل کے نمائندے کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنی تمام تر تنظیمی مصروفیات وسرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے ، اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔ مرکزی میڈیا سیل تمام مومنین سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مکمل صیحت یابی کی دعا کی اپیل کرتا ہے ۔ 

واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی تاسیس کے بعد سے مستقل سفر کی حالت میں ہیں ، تسلسل کے ساتھ تنظیمی پروگرامات اور دوروں کے سبب روز بروز ان کی طبعی اورجسمانی ساخت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، اور شوگر جیسے موضی مرض بھی مبتلا ہو چکے ہیں ۔

nasir politicوحدت نیوز (اسلام آباد) اگر دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نا نمٹا گیا تو دنیا پاکستان میں بھی جلد ایک شام (سوریا) دیکھے گی ، ملک دشمن ، درندہ صفت گروہوں سے مذاکرات کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں ، وطن عزیز کو کھنڈر بنانے والے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ریاست کی کمزوری کی دلیل ہو نگے۔کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آگ و خون میں دھکیلا جا رہا ہے ، کراچی میں شہید عمران عباس کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کو ایم پی اے کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری برائے امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آبادسے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایماء پر قطر میں طالبان دہشت گردوں کے دفتر کے افتتاح پر پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی مسرت ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان ہے ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں خداکی ذات پر توکل کے بجائے معصوم بچوں ، بیگناہ خواتین ، بزرگوں اور خون میں غلطاں جوانوں کے قاتل طالبان پر بھرسہ کر بیٹھے ہیں ،بجائے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے انہیں سیاسی شناخت فراہم کت نے کی کوششیں جاری ہیں ، عدلیہ اور فوج اپنا آئینی اور قانونی کردار کیوں ادا نہیں کر رہی ؟ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو Good Talban اور Bad Talban کی اصطلاح سے باہر نکلنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے ، سول اور فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنی فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہو ئے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسی اختیار کرے اور بغیر کسی مصلحت پسندی اور تفریق کے بھر پو ر آپریشن کلین اَپ کا آغاز کرے ۔ اگر وقت پڑا تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستا ن کے محب وطن شہری کس طرح اپنی مادر وطن کا دفاع کر نے اور اس پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک شکنجے سے آزاد کروانے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں نکلتے ہیں ۔

انہوں نے 15دن کے اندر اندر 2نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے قتل پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جن دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیئے ہمارے حکمران بے قرار دکھائی دیتے ہیں انہیں اپنے ساتھ ایوان میں بیٹھنے والے ان ساتھوں کے جنازے کیوں نظر نہیں آتے ، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کو رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند کی شہادت پر تعزیت پیش کر تے ہیں ، قتل چاہے کسی سیاسی کارکن کا ہو یا کسی شیعہ سنی کا قابل مذمت و نفرت فعل ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، اسکول وین ڈرائیور سید عمران عباس زیدی کی شہادت پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

rohani nasir copyوحدت نیوز (اسلام آباد ) ملت پاکستان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر امن ،منصفانہ ، عادلانہ اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں صدرجمہوری اسلامی ایران منتخب ہو نے پر آغائے حسن فریدون روحانی کو مبارک باد پیش کر تی ہے ، جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان اور ایران میں بر سر اقتدار آنے والی دونوں نئی حکومتیں خطے میں قیام امن اور باہمی مظبوط روابط کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امام سید علی خامنہ ایٰ کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے ، اور ایک مرتب پھر مظبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی با بصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے ، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران آغائے حسن روحانی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ایٰ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں نئی حکومتوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں کسی بھی بیرونی پریشر کو مسترد کر تے ہو ئے جلد از جلد اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔ جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مذید قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قائم تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ، جن کی بنیاد اسلامی ثقافت ، اسلامی فن تعمیر ، اسلامی تعلیما ت ، اسلامی حجاب او ر سب سے بڑھ کر اسلامی انقلاب کے عشق و محبت ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور نومنتخب ایرانی صدر آغائے حسن فریدون روحانی پاک ایران برادرانہ اسلامی تعلقات کووسعت دینے کے لئے اپنی تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree