چلاس کے قریب بس حادثہ میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

03 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس کے قریب بس حادثہ میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت  زخمیوں کو بہترین اور مطلوبہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کرے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان ہر سال  ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی بنیادی وجہ مرکزی شاہراہِ اور گاڑیوں کی غیر تسلی بخش حالت ہے۔ ذمہ دار اداروں کی چشم پوشی ایسے دل سوز واقعات کی بنیاد بنتی ہے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر کو محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال کو یقینی اور سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree