وحدت نیوز (اسکردو) عوام کی بیداری کو دیکھتے ہوئے میں یقین رکھتا ہوں کہ اب مسلم لیگ ن کے لئے دھاندلی کرنا محال ہو چکا ہے،تاریخ گواہ ہیں کہ عوام کی بیداری نے بڑے سے بڑے فرعونوں کو جھکنے پر مجبور ہوئے،8 جون کو عوامی بیدار کے ذریعے ڈوگرہ راج کی طرح وائسرائے آف گلگت بلتستان گورنر برجیس طاہر سے آزادی حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے حلقہ 3 سکردو کے عوام سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے اب آزاد اور منصفانہ الیکشن ناگزیر ہو چکے ہیں ،جمہوریت کی بقا کے لئے اب کسی غلطی کی گنجائش نہیں،گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے ہر حکومت حربے کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،اضلاع کے نام پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو بیووقف بنایا انشااللہ عوام کی یہ دیرینہ خواہش عوامی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی حل کریگی ،گلگت بلتستان میںاب من مانی کی سیاست کا دور گذر چکا،یہاں کسی وائسرائے کا نہیں عوام امنگوں کیمطابق کام ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو)حلقہ 2 سکر دو کے عوام سے ہونیوالی زیادتیوں کا گذشتہ دور کے نمائندوں کو حساب دینا ہوگا،مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے ہم عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کر عوام کوحلقے کے عوام کو گمراہ کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں،عوام کسم پرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور سابقہ نمائندوں نے ا پنے اثاثے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا آج وہ کس کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ 2 سکردو کاچو امتیاز حیدر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو تجارت سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،ہم سے غلطیاں تو سرزد ہو سکتی ہے لیکن عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ہم خیانت نہیں کرینگے،ہمارے قائدین کا عمل سب پر واضح ہیں،مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے قائدیں مسلسل عوام کے درمیان موجود ہیں،پر فضا اور سیاحتی مقامات پر دو دن کے لئے یا الیکشن کے قریب سیر و تفریح کے لئے آنے والے جماعتوں کے لیڈران عوام کو لولی پوپ کے سوا کچھ نہیں دینگے،انشااللہ عوام 8 جون کو مجلس وحدت مسلمین کو گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت میں کامیاب کرکے ثابت کرے گی کہ عوامی حقوق کے ترجمان جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہیں۔

وحدت نیوز(روندو)عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کرنے والے ناکام رہیں گے،اور روندو کی تعمیر ترقی کے دشمنوں کے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق، علاقائی ترقی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے آواز بلند کی ہے،مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت  اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت نے روائتی سیاست دانوں سے ہٹ کر باشعور ،تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت کو متعارف کروائے،تاکہ برسوں سے مسلط اس فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے روندو راجہ ناصر علی خان نے عوامی جلسہ سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور کے حکمرانوں نے روندو کے عوام کو کچھ نہیں دیا علاقے میں صحت اور تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،عوام کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں،تلو بروق اور ستک سمیت دیگر علاقوں میں آمد رفت کے لئے سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،آج گذشتہ دور کے نمائندے کس منہ سے عوام سے حمایت مانگ رہے ہیں،انشااللہ ہماری جماعت برسر اقتدار آ کر احتسابی عمل شروع کریگی اور عوام کی عدالت سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا،ہم عوامی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے،انشااللہ 8 جون روندو کے باشعور عوام کے لئے فتح کا دن ثابت ہوگا اور علاقے میں تعمیر و ترقی کی راہیں کھلے جائیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری کا دورہ شگر،مجلس وحدت مسلمین شگر کے رہنماوُں ،عمائدین اور مجلس وحدت مسلمین شگر کے امید وار فدا علی سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے تحصیل آفس میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف مظلوم اور محکوم لوگوں کو ان کا حق دلانا ہے،اگر یہاں کے مظلوم متحدہو جائیں تو ظالموں میں یہ ہمت نہیں رہیگی کہ وہ آپ کا استحصال کرے،الیکشن کو الیکشن تک ہی محدود رہنا چاہیئے،جمہوریت کا اصل حسن اختلاف رائے کا احترام کرنا ہے،انہوں نے ایک کارکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں دینی جماعتوں سے اتحاد کی خواہاں ہیں،لیاقت بلوچ صاحب کا گلگت بلتستان کے بارے میں تجزیہ زمینی حقائق کے منافی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے،جی بی کے عوام بیدار ہو چکے ہیں،اب وہ کسی ظالم جابراور مذہبی بلعم بعوروں کو اپنے حقوق کو غصب کرنے نہیں دینگے،یہاں عوام مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت ہر اس جماعت سے جو کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہے سے یہ سوال کرتے ہیںکہ گندم سبسڈی کو جب ختم کیا جارہا تھا اس وقت یہ جماعتیں کہاں تھی؟آج تک یہی جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستا کے عوام کے حقوق کی آواز کو بلند کیوں نہیں کیا؟اب گلگت بلتستان کے عوام کسی شکاری کے جال میں آنے کے لئے تیار نہیں

وحدت نیوز (نگر) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر قانون کے مطابق ایکشن لیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ان انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری مشکوک ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امید وار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر 2 ڈاکٹر علی محمد نے بوڑہ لس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق کا اطلاق صرف مجلس وحدت مسلمین پر ہوتا ہے اور دیگر جماعتیں اس ضابطہ اخلاق سے مستثنیٰ ہیں؟ ہنزہ نگر میں سرکاری پولز پر تمام جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور صرف مجلس وحدت کے جھنڈے اور بینرز اتارے گئے ہیں جو کہ سرکار کی یکطرفہ کاروائی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضابطہ اخلاق کے مطابق سادہ لوح اور غریب عوام کے ووٹ کی بولی لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنا ایک طرح سے ضمیر کا سودا ہے اور نگر کے غیرت مند عوام اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز(کھرمنگ)عوام مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں کھرمنگ کے ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو عوامی طاقت سے ہٹائیں گے،گذشتہ دور کے نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،آج کھرمنگ کے مضافاتی علاقوں کے عوام اب بھی پتھروں کے دور کی زندگی گذار رہے ہیں،سادہ لوح عوام کو یہاں کے مورثی سیاست دان کبھی مذہب ،کبھی برداری اور کبھی علاقے کے نام پر بیوقوف بناتے رہے،اب اس فرسودہ نظام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے علم جہاد بلند کیا ہے انشااللہ ہم اس طبقاتی سسٹم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ حلقہ 5 کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے ہلال آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھر منگ کے عوام بیدار ہیں ان روائتی سیاست دانوں نے انہیں محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،آج یہ سادہ لوح عوام کو پھر سے گمراہ کرنے کے لئے کمر کس چکے ہیں،یہاں کے باشعور عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی،اور اپنے حق کے خاطر عوام کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا احتساب کریگی،انشااللہ 8 جو کھرمنگ میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہوگا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree