حکومت پاکستان کرغستان میں محصور پاکستانی طلباء کےباحفاظت ریسکیو کو فوری یقینی بنائے، شبیر ساجدی

18 مئی 2024

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹی شبیر حسین ساجدی نے کرغستان میں پاکستانی طلبا پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہویے عم وغصے کا اظہار کیا ۔ صوبائی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پاکستانی عوام کو حملوں کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے پاکستانی طلبا کو بے قصور جان سے مارنے کی مذموم کوشش ہے ۔

شبیر ساجدی نے کہا کہ کرغستان میں ایک اندزے کے مطابق چودہ ہزار پاکستانی حصول علم میں مصروف ہیں ۔ دراصل کرغستانی مقامی لوگوں اور مصری طلبا کے درمیان کویی ناچاقی ہوئی تھی . جس پر سینکڑوں کی تعداد میں کرغستانی مصری طلبا پر ہاسٹل کے اندر جاکر حملہ اور ہوئے۔ ہاسٹل میں کرغستانی اور مصری طلبا کی جھڑپ کی ویڈیوز کلپ وائرل ہونے کے بعد مقامی آبادی نے غیر ملکی طلبا کے ہاسٹلز میں گھس کر طلبا پر حملے کیے ۔ زد و کوب کیا گیاجس میں کئی طلبا کے جانیں بھی ضائع ہوگئی ہیں۔

انہوں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا کی جان خطرے میں ہیں ۔ طلبا چیخ چیخ کر مدد کیلئے پکار رہے ہیں ۔ ہمارے حکمران زبانی جمع خرچ سے اگے نہیں بڑھ رہے ہیں ۔ طلبا سمیت کئی طالبات کے عزت کو پامال کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے صدر وزیر اعظم سمیت دوسرے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ ریاستی مشینری کو ہنگامی بنیادوں پر  ہزاروں پاکستانی طلبہ کے مدد کرنے کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے طول و عرض میں عوام کے اندر بے چینی پایی جاتی ہے ۔ کرغستان میں پاکستانی سفارت خانہ فوری طور پر طلبا ء کی مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پہنچ جائے۔

صوبائی سیکریٹری جنرل نے حکومت کو متنبہ کیا کہ طلبا ءکےبا حفاظت اور محفوظ ریسکو کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ شبیر ساجدی نے حکومت وقت پر زور دیا کہ مذکورہ طالب علموں کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں فوری پڑھنے کے مواقع فراہم کردیئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree