کراچی، یوم علی (ع) پر دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام، اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

24 جولائی 2013

وحدت نیوز (کراچی)  کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی ناکام بنا دی۔ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے اسلحے سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا۔ کاروائی میں 2 ملزمان بھی دھرلئے گئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب سپرہائی وے پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ٹرک کو تحویل میں لیا۔ تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں جدید ترین اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز، ایل ایم جیز، شارٹ گن، رائفلزاورگولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو بھی گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ ناصرآفتاب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور یوم علی کے کیلئے دہشت گردی کے لیے اسلحہ منگوایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں تخریب کاری کے لیے اسلحہ کالعدم تنظیموں تک پہنچایا جاتا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے کاروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزموں سے ان کے ساتھیوں اور نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس ادارے اور ساوٴتھ پولیس کی سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا لیا ہے۔ ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر آفتاب کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا، کارروائی میں 2 ملزم بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ نے بتایا کہ ٹرک سے سکیورٹی فورسز سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree