The Latest

Pak Iranاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور پاکستان کے درمیاں تجارتی تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے آج اسلام باد میں پاکستانی سنیٹ کے چیرمین فاروق حمید نائک سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادل خیال کیا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اعشاریہ دوبلین ڈالر کی تجارت ناکافی ہے

Saudi Shehzadiسعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی بسمہ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب مکہ مکرمہ کے اکثرباشندے غربت و افلاس میں زندگی بسر کررہے ہیں آل سعود خاندان اپنے لئے بڑے بڑے محل اور کلب بنوانے میں لگا ہوا ہے بسمہ بنت سعود نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں توسیع کے پروجیکٹ سے چارسو ملین ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی

پاکستان کے لیے اہل تشیع کی قربانیاں

تاریخی حقائق سے ثابت ہے کہ قیام پاکستان کی تحریک میں سب سے زیادہ اہم کردار اہل تشیع کا تھا اور اکابرین اہل تشیع سے لے کر ایک عام سے کارکن تک کسی نے بھی قیام پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔ اہل تشیع نے پورے وجود سے اجتماعی طور پر تحریک پاکستان کی حمایت کی

 قارئین کے تاریخ کے ان سنہرے اوراق سے چند اقتباسات پیش کیے جارہے ہیں

Bahrainبحرین کے عوام نے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کی دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع بوری علاقے میں موجودگی کے موقع پر اس علاقے میں مظاہرے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کے عوام نے گزشتہ رات ان مظاہروں کے دوران آل خلیفہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

پوری دنیا میں فسادات کی آگ بھڑکانے والا بوڑھا استعمار برطانیہ خود آگ کی لپیٹ میں آ گیاپوری دنیا میں آگ بھڑکانے والے بوڑھے استعمار کو آگ و خون کا سامنا ہے اور مشرق وسطی سے اٹھنے والی انقلابی لہر نے برطانیہ کو بھی آلیا ہے۔ ابھی تک 4 افراد پولیس تشدد کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب تو عوامی تحریک نے لندن سے گذر کر دوسرے شہروں کا امن و سکون برباد کرکے رکھا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں آگ و خون کھیلنے والے انگریزی استعماری ملک کے باسیوں کو ان مناظر کا سامنا ہے جن کے بارے میں وہ اپنے استعماری ذرائع ابلاغ کے ذریعے معلوم ہوا کرتا تھاا

ہندوستان کے شہر لدھیانہکے علاقہ ولی پور کی مسجد سے پینسٹھ سال کے بعد اللہ اکبر کی آواز بلند ہونے لگیہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے ولی پور کی مسجد کے اسپیکروں سے پینسٹھ سال کے بعد اللہ اکبر کی آواز بلند ہونے لگی۔اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد ولی پور کی مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی اور یکم ماہ رمضان کو پینسٹھ سال کے بعد اس مسجد کے اسپیکروں سے اللہ اکبر کی آواز بلند ہوئی۔ ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی وجہ سے یہ مسجد پینسٹھ سال تک بند رہی

پاکستان کو پالیسی بدلنا ہو گی،حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کے بغیر پاک امریکہ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ پاکستان تشدد بھڑکانے کی حکمتِ عملی ترک کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب تک پاکستان حقانی نیٹ ورک جیسے گروپس کے خلاف کارروائی نہیں کرتااس وقت تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو تشدد کو ہوا دینے کے لیے آل کار کے طور پر استعمال ہونے کی پالیسی بدلنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے اب بھی دہشت گردی کا مراکز ہیں

 سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کی واپسی کے بعد پاکستان نے امریکی سفارت کاروں پرنئی پابندیاں عائد کر دیںاسلام آباد سے سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کی واپسی کے بعد پاکستان نے امریکی سفارت کاروں پرنئی پابندیاں عائد کر دی ہیںایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے کے نام ایک خط میں واضح کیا ہے کہ تمام امریکی سفارت کاروں کو دار الحکومت سے نکلنے اور دیگر شہروں میں جانے سے پانچ روز قبل اجازت حاصل کرنی ہوگی -اس حکم میں وہ شہر بھی شامل ہیں جہاں امریکی کونسلیٹ کام کر رہے ہیںواشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس قسم کی پابندیوں پر تشویش ظاہر کی ہے

 بحرین۔آل خلیفہ کے نمائشی مذاکرات عوامی مطالبات پر بحث کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ہیں

آل خلیفہ کے نمائشی مذاکرات عوامی مطالبات پر بحث کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور خلیفی خاندان کو ان مذاکرات سے کوئی فائدنہ مل سکا خلیفی حکومت نے اعلان کیا کہ اس کے بعد اراکین پارلیمان فلور پر عمومی مسائل بھی مورد بحث لاسکیں گے۔نام نہاد قومی مذاکرات کے ترجمان کے مطابق عیسی عبدالرحمن نے مذاکرات کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب پارلیمان کے فلور پر عمومی مسا ئل زیر بحث لائے سکیں گے اور پارلیمان میں سوال اور جواب کے لئے سیشن کا اہتمام کیا جاسکے گا۔دریں اثنا اپوزیشن جماعتیں آل خلیفہ سے بالکل مایوس ہوگئی

پاک امریکہ تعلقات نازک موڑ پرپہنچ  گئے،فی الحال تعلقات میں بہتری کا کوئی طریقہ واضح نہیں

نائن الیون کے بعد جب امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار دیا تو طاقت کے نشے میں اس نے صرف اپنے مفادات پر نظر رکھی اور اپنے اتحادی کے مفادات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ اس کی خواہش تھی کہ پاکستان ہر ایسے گروہ کو روند ڈالے جو امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ مشرف چونکہ امریکہ سے خوفزدہ تھے اس لئے انہوں نے امریکی جنگ میں اپنے ملک کے مفادات کو بھی دائو پر لگا دیا اور یوں امریکیوں کے منہ کو جیسے خون لگ گیا۔ انہوں نے پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree