وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام المحسن ہال فیدرل بی ایریا میں منعقدہ سیرت خاتون جنت فاطمہ س کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک و حدیث کساء سے کیا،نظامت کے فرائض خواہر حنا اور خواہر بنین نے سرانجام دئیے، دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خانم زہرا نجفی شامل تھیں ،جبکہ برادراحمد ، خواہر ثناء ، خواہر ایلیاء اور خواہر فاطمہ ،خواہر لیلیٰ نے بارگاہ رسالت ماب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

خانم زہرہ نقوی کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی کے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔خانم زہرہ نقوی کے خطاب کے بعد تقریب کا اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پروگرام میں شھداء کے حوالے سے خصوصی طور پر'شھداء کارنر پھولوں سے سجایا گیا تھا اور شھداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں ،اسکے علاوہ خانوادہ شھداء کا استقبال شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پھولوں کے ہار سے جبکہ بچوں کا پھولوں کی کلیوں سیکیا گیا تھا.بعد از میلاد چائے اور تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے تحت ایک روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی اور حیدرآبادڈویژن سے خواتین ذمہ داران شریک ہوئیں۔ ورکشاپ کا باقائدہ آغاز خواہرعتیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جبکہ خواہر زرین نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی،اس ورکشاپ سے مولانا سید احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت اورمہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات،خانم زہرا نقوی مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ خواتین اور خانم زہرا نجفی رکن مرکزی کمیٹی نے خطاب کیا ۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو ایم ڈبلیو ایم کے اندر فعال کردار ادا کرنے کےلئے آمادہ کرنا اور انہیں ایک مربوط اور منظم انداز میں کام کرنے کی جانب راغب کرنا تھا ،شعبہ خواتین کی مرکزی کوارڈینیٹر محترمہ سیدہ زہراء نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں خواتین کے اندر اخلاقیات، نظم ، ایک دوسرے سے مربوط ہوکر کام کرنے کے علاوہ شعبہ خواتین کے مثبت اور فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں کہا کہ ہر زمانے میں معاشرے کے اندر خاتون کاکردار بہت اہم رہا ہے ۔ لیکن آج اس سے بھی زیادہ خواتین کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی تحریک بھی خواتین کے عملی میدان میں وارد ہوئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکی لہذا ہمیں حالات سے بروقت باخبر رہنا چاہئے اورہمیں اس الہی تنظیم جو مکمل طور پر خط رہبری سے ہم آہنگ ہے اس میں اپنا بھرپورکردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے دست و بازو بن کر ایک پروقار اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس تنظیم کا حصہ بننے کےلئے تیار کرناہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ملکر کام کریں اور ہر ایشو پر متحد نظر آئیں ۔
    
ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن خانم ہما جعفری ، سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین حیدر آباد ڈویژن خانم ثمرین تقوی ، اور خانم سیمی نقوی سیکریٹری روابط و اسکائوٹ ایم ڈبلیوایم سندھ شعبہ خواتین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ، تربیتی ورکشاپ میں شریک خواتین نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس آئندہ بھی منعقد کرائی جائیں تاکہ خواتین کی علمی ،معنوی ، اخلاقی ، اور سیاسی معلومات میں اضافہ ہو سکے ۔ ورکشاپ دن 11 بجے سے 30/04 بجے شام تک جاری رہی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کےلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ 

وحدت نیوز (کراچی) دنیاکودرپیش خانوادگی مسائل سے نجات سیرت حضرت فاطمتہ الزہراکی عملی اتباء سے ممکن ہے،جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے،جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی مثل رسول اکرم (ص) شانہ بشانہ رہیں ۔ان خیالات کا اظہارعلماء وذاکرین نے ہفتے کو جشن ومحفل میلاد کی ایک تقریب کے دوران کیا،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کی رہنما خانم ہماجعفری نے خطاب کیا،جبکہ ، نعت، قصیدہ اور منقبت خواں خواتین نے بارگاہ جناب فاطمہ زہرا (س)میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس پر نورمحفل میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ساتھ ہی خواتین کی دلچسپی کے لئے کوکنگ ، میک اپ اور انٹیرئرڈیکوریشن اور بچوں کیلئے فیس پینٹنگ کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

 

 محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی کا کہا کہ جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے، جناب سیدہ فاطمہ (س)ایک جامع شخصیت کی حامل خاتون تھیں جن کے اندر ایک بہترین بیٹی ، بیوی او ماں میں پائی جانے والی تمام صفات عالیہ موجود تھیں ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی نے سیرت جناب فاطمہ الزہرا(س) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ (س)جگر گوشہ رسول تھیں ، خدا وند متعال نے آپ (ص)کی نسل پاک کو جناب فاطمہ (س) سے جاری رکھا،جو کہ آج تھی جاری ہے، جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی پیروی کرتے ہوئے سنگین مشقیں جھیلیں اور رہتی دنیا تک خواتین کے لئے اسوہ عمل قرار پائیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) سید ناصرشیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے جنرل ورکرز اجلاس سے المحسن ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست یہ ہے کہ آپنے آپ کو قدرت مندکریں تاکہ امام ؑ  کی نصرت کر سکیں آئند ہ شیعہ قوم کے فیصلے پارلیمنٹ میں خود کریں گے، ہم انشااللہ اس جگہ پر آئیں گے حکومت شیعہ کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی،مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسینی ؒکے سیاسی منشور پر عمل پیرا ہے، شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ شہید قائد کا تشکیل کردہ ہے، اپنا ووٹ کسی بھی سیاسی جماعت کی جھولی میں ڈال دینا شہید حسینی ؑ کی روش نہیں ، ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ارمانوں کو پورا کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی کا خالق شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر زیدی، سیکریٹری تربیت و فلاح و بہبود سید رضا جلالوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہاکہ  انشاء اللہ شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے،  تکفیریوں کی سرپرست نواز حکومت کے خلاف   اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک مخلص اتحادی ہیں ، عملاًشیعہ سنی وحدت کا پر چار ایم ڈبلیوایم کی کاوشوں سے ممکن ہوا، گلی گلی کوچہ کوچہ شیعہ سنی وحدت کی گواہی دے رہا ہے، تکفیریت عملاً ہماری حکمت عملی سے ذلت و رسوائی کا شکار ہوئی۔

 

اُنہوں نے اتحاد پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ رہبر معظم کہتے ہیں میں اتحادبین المسلمین کی راہ کا شہید بننا چاہتا ہوں ۔ہم نے پاکستان میں مختلف مذہبی جماعتوں سے اتحاد کر کے تکفیریات کا راستہ بند کر دیا ہے، نون لیگ خود ایک تکفیری ٹولا ہے ،فوج نے طالبان کے خلاف ضرب عضب آپریشن کیا ہے، اسی طرح شیعہ مکتب نے اہلسنت مکتب کےساتھ نون لیگ کے خلاف عوامی  ضرب عضب کا آغاز  کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی حامی نواز حکومت کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو ملک میں تفرقہ پھیلانے کیلئے کھلا گراؤنڈ دیا گیا لیکن وطن کے شیعہ سنی عوام نواز لیگ کی اس خیانت کو پہچان چکے ہیں اور اپنی وحدت سے انہیں ناکام بنائیں گے، اتحاد و وحدت ہمارا ایمان ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اس سے غداری کی کوشش کرے۔ یہ ملک شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، کانگریسی ایجنٹوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

 

سید ناصرعباس شیرازی نے کہا اگر اتحادی نہ ہوتے تو ہم راولپنڈی والے واقعے میں تنہا تھے یہ صاحبزادہ حامد رضا تھے جنہوں نے ٹی وی پر مولانااشرفی کو کہا ہم آپ کو سنی تسلیم نہیں کرتے یہ جنگ اکیلے نہیں لڑی جاسکتی ۔برحال امام حجت  علیہ سلام کا ساتھ ہمشہ شامل حال رہا۔ہم حکومت مخالفت تحریک کا حصہ   نہ ہوتے تو یہ جھنگ مین لشکر جھنگوی کو مضبوط کر رہے تھے، اس طرح بھکر میں ہمارے ایک سو چالیس بندے شیڈول فور میں ڈال دیئے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ شہید قائد کے معین کردہ اصلوں کے مطابق لیں گے، انتخابی اتحاد کے لئے طویل مشاور ت کریں گے،گلگت بلتستان کے انفرااسٹرکچر کے بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ، آئندہ تین ماہ ملک گیر ممبر سازی اور تربیتی مہم کا آغاز کریں گے۔

 

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے وجود اور انداز کار پر اعتراض کرنے والے دفتر رہبری سے استفتاء کریں ، انتخابی سیاست میں حصہ رہبر کی اجازت سے لیا، رہبر معظم کے واضح احکامات ہیں کہ کافر مملکت میں بھی سیاسی محاز خالی نہ چھوڑا جائے، ایم ڈبلیوایم کے تمام تر امور دفتر رہبری اور سید مقاومت کے علم  میں ہیں اور مکمل تائید حاصل ہے،آج الحمد اللہ مجلس وحدت کی سیاسی حکمت عملی دیگر اسلامی ممالک میں قابل تقلید قرار دی جارہی ہے۔

mwm pak flagوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 9جون بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں ڈویژنل سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن کا آغاز المحسن ہال میں صبح 11بجے ہو گاجسمیں تمام اضلاع اور یونٹس کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔

جب کہ اراکین ڈویژنل شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی اور محمد مہدی عابدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا یہ اجلاس قبل از مغرب اختتام پزیر ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree