وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین امت مسلمہ کے اتحاد اور حقوق کی داعی ہے ڈرنے والے نہیں مشکل حالات کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے اورمظلوم ومحکوم عوام کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے قوموں کی تاریخ میں نشیب وفراز آتے ہیں لیکن بروقت اور درست فیصلے ہی انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بخشتے ہیں تاہم لمحے بھر کی غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے تاہم ہمیں اسلامی تشخص اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اس کا درست استعمال کرنا ہوگا تاکہ حلقے کے مظلوم ومحکوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایاجاسکے کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے مجلس وحدت مسلمین نے قوموں کے درمیان برابری ناانصافیوں کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو اپنا مشن بناکر ہمیشہ حقوق کی جدوجہد کی ہے جس کاثمر ہمیں ملت کے درمیان پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتحادواتفاق کی شکل میں ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمداقبال، سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی اور حلقہ پی بی27و این اے 265سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوارآغا رضا، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، حاجی حضرت ،حمید المہدی اور دیگر مقررین نے شہداء چوک علمدار روڈ پرعظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کاآغازقاری سید شاکر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جلسے میں علاقہ معتبرین خواتین اور نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال اور اسد نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ ہزارہ قوم کو ایک دین دار ایماندار شجاع دوست قوم نمائندے سے نوازا5سالہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اپنے مخلص دین دار ایماندار امیدوار آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے استحصالی قوتوں نے ایم ڈبلیو ایم کیخلاف ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے، دروغ گوئی نسلی تعصب اور قوم کی تقسیم کو ہتھیار بنایا لیکن حلقے کے عوام نے عوام کی خدمت ، حق گوئی اور مظلوم ومحکوم قوم کی داد رسی کرنے پرایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی27میں سابق صوبائی وزیرآغارضا کی خدمات کسی سے بھی ڈ ھکی چھپی نہیں ہے فراہمی آب کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب سپورٹس گرائونڈ سیوریج نظام کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، سکولوں اور یونیورسٹی کاقیام ان کی بہترین کارکردگی کامظہر ہے جس کا کوئی بھی ذی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا ۔

آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں عوام اور ملک کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اقتدار کے حصول کیلئے ایک شخص کی جانب سے ریاست مخالف نعروں کے ذریعے پوری ہزارہ قوم کے جذبہ حب الوطنی کومشکوک بنانے کی مذمت کرتے ہیں ہزارہ قوم محب وطن پاکستانی تھے ہیں اور رہیں گے ہمیں اپنے مادر وطن سے پیار ہے اس کے لئے ہرقسم کی قربانی دیتے رہیں گے جو شخص اس کوئٹہ شہر کی نائب ناظم زرغون ٹائون رہ چکا ہو وہ اپنے کارکردگی سے ایک اینٹ دکھادے عوام کے اندر پروپیگنڈہ پھیلایاجارہا ہے کہ آغارضا فلاح شخص کے حق میں دستبردار ہوا ہے عوام اس پروپیگنڈہ پرکان نہ دھرے اور انشاء اللہ25 جولائی کو خیمہ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے5سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر مزید قوم کی خدمت کرینگے اس موقع پر آزاد امیدوار حمیدالمہدی نے حلقہ پی بی27سے جن کا انتخابی نشان پک اپ تھا نے آغا رضا کے حق میں انتخابات دستبرداری کااعلان کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں 4 جون کو بلتستان اور 5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پوری مرکزی قیادت اس وقت جی بی الیکشن کے سلسلے میں ہر حلقے میں زبرست انتخابی مہم چلا رہی ہے اور لوگوں کو اپنے منشور اور پارٹی کی طرف متوجہ کر رہی ہے۔وحدت نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور مجلس کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جون کی شام تک ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلے گی، اس سلسلے کے آخری دو بڑے جلسے ہوں گے، جس کیساتھ ہی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت روک دی جائیگی۔ مہدی عابدی نے بتایا کہ 4 جون کو بلتستان میں سیاسی قوت کا اظہار کیا جائیگا اور 5 جون کو گلگت شہر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پہلی بار گلگت بلتستان کے الیکشن میں جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اگر عوام نے مجلس پر اعتماد کا اظہار کیا تو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

وحدت نیوز (شگر) اصولوں کی سیاست پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہمارا منشور پرامن مستحکم پاکستان اور نفرتوں ،تفرقہ بازی،دہشت گردی،بے روزگاری ،انصاف کی فراہمی،روشن مستقبل،تعلیمی و صنعتی انقلاب،اور خود انحصاری کے لئے جدو جہد کرنا ہے،شگر کے عوام نے روائتی سیاست کیخلاف فیصلہ د ے کر ثابت کیا کہ وہ علاقے میں تبدیلی کے خواہاں ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگر کے امیدوار فدا علی شگری تسر شگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے لئے الیکشن میں نہیں آئے،ہماری جدو جہد عوامی حقوق کی بحالی اور روائتی سیاست کا خاتمہ ہے،تاکہ شگر کے غیور عوام کو اپنی طاقت کا احساس ہو کہ نمائندے ان کے نوکر ہے وہ نمائندوں کے نہیں،گذشتہ 35 سالوں سے بیچارے عوام ووٹ دینے کے بعد نمائندوں سے ملاقات کے لئے پانچ سال دھکے کھاتے رہتے ہیں اور الیکشن قریب آتے ہی سیاست دان ان کو بیووقف بنانے کے لئے ان کے گھروں کا طواف شروع کرتے ہیں،ہم اس نظام سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رہیں گے،وہ شگر جس کو علی شیر خان انچن نے روم سے موازنہ کیا تھا آج یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہے،یہ ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں،انشااللہ مجلس وحدت مسلمین شگر کو ماڈل ضلع بنا کر پورے گلگت بلتستان کے لئے مثال قائم کریگی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ بھرپور انداز سے لڑے گی اور اس وقت تک حکمرانوں کا جینا دوبھر کردینگے جب تک یہاں کے عوام کو آئینی حقوق نہیں دئیے جاتے۔ہمارا یہ نعرہ صرف انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ یہ نعرہ ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نگر خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائینگے جس سے عوام ہمیں مستقبل میں ندامت کا سامنا کرنا پڑے ۔ خطے کے عوام کو گزشتہ 68 سالوں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ اقتدار میں آکر پہلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کے عوام کی ان محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن دوگنی رات چکنی محنت کرینگے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ضلع ہنزہ نگر کیلئے بے داغ ماضی ، اہل اور دیانت دار افراد کا انتخاب کیا ہے جو یقیناًدوسری جماعتوں کے نامزد کردہ امیدواروں سے ممتاز ہیں اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والوں سے جلد حساب لیا جائیگا ،عوام مطمئن رہیں مجلس وحدت مسلمین خطے کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ہم نے علاقے کی نمائندگی کیلئے اہل افراد کو میدان میں اتار کر اپنی وعدے کی پاسداری کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کا ضرور کامیابی دلوائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بلند و بالا چٹانو ں کے درمیان رہنے والے باوفا پاکستانیوں کا شعور بھی بلند ہے اور ان جوانوں کے حوصلے بھی چٹانوں کی مانند مضبوط ہیں۔ان سنگلاخ چٹانو ں کے درمیان بسنے والے عوام کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں نے آج تک خطے کے با صلاحیت افراد کو اقتدار میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں استفادہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔ حکمرانوں نے 63 سال بعد ایک پیکیج کے ذریعے ڈمی صوبائی سٹیٹس تو دیا ہے لیکن تمام تر اختیارات کو یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل نہیں کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران علاقے کے عوام سے مخلص نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے پورے پاکستان میں تکفیریت کو بے نقاب کردیا ہے اگر وحدت مسلمین پاکستان کو میرے خون کی ضرورت پڑی تو دریغ نہیں کرینگے اور سنی شیعہ اتحاد وحدت کی قوت سے پاکستان دشمن قوتوں کا قلع قمع کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے جس کے ہمارے پاس شواہد موجود لہٰذا گلگت بلتستان کے عوام نواز لیگ کے جھوٹے نعروں کے دھوکے میں نہ آئیں ورنہ رانا ثناء اللہ جیسے تکفیری سوچ رکھنے والے لیگی متوالے آپ کے مستقبل کے فیصلے کرنے لگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون کا سورج وحدت مسلمین کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل اور باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہے۔ہم ان وسائل کو بروئے کار لا کر اس علاقے کے ٹیلنٹ سے استفادہ کریں گے۔یہ نوجوان قوم و ملت کاسرمایہ ہے۔انہیں ماضی میں دانستہ طور پرنظر انداز کیا جاتا رہا ۔مگر اب اس مشق کو دوہرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ۴ سکردو کے علاقے تلو برق میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار راجہ ناصرعلی خان کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے لیے ہم نے جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے علاقے میں آئینی اصلاحات کے نفاذ سمیت یہاں کے معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کے باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم واحد تنظیم ہے جس نے پڑھے لکھے باشعور نوجوانون کو کردار و اہلیت کی بنا پر اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بے بہا معدنی وسائل ہیں مگر ماضی کے حکمرانوں کی نالائقی اور خودغرضی اس علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنی رہی۔مفاد پرست سیاستدان اس علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ پسماندہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بنا کسی روک رکاوٹ کے اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔اب یہاں پر حکمرانی آپ لوگوں کی ہوگی۔ آٹھ جون کے دن ان کرپٹ مفاد پرست سیاستدانوں کی خوش فہمی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی۔ نوجوانوں کے وفود نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر نے یہاں کے لوگوں کو یکجا کر کے قائد وحدت ہونے کا حقیقی معنوں میں حق ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں غیر جمہوری طریقے اور طاقت کے ذریعے حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے انتخابات سے قبل دھاندلی کے جتنے امکانات و وسائل بروئے کار لاسکتے تھے لا کر عوامی رائے عامہ تبدیل کرنے اور الیکشن میں دھاندلی کرنے کی پوری کوشش ہے۔ وزیراعظم کے اعلانات، گورنر کے دورہ جات کے باوجود گلگت بلتستان کے کسی بھی حلقے میں مسلم لیگ نواز کی پوزیشن مضبوط نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپنی کمزور پوزیشن دیکھ کر وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کر شکار ہوگئی ہے اور دیگر مخالف جماعتوں کے خلاف سرد جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے، مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنماوں اور امیدواروں پر بلاجواز بنائے گئے مقدمات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ہم گلگت بلتستان انتخابات کو یرغمال کرنے کی لیگی پالیسی کو عوامی طاقت سے ناکام کر دیں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ وہ قوم نہیں رہی، جس کی شرافت اور سادہ لوحی سے فائدہ اٹھا کر وفاقی جماعتیں حکومتیں کرتی رہیں اور انکے حق میں بولنے والے نہیں ہوتے تھے، انکے حقوق کی آواز بلند کرنے والے نہیں ہوتے تھے، یہاں کے مظلوم اور محروم عوام کی آواز کو ان فلک بوس پہاڑوں کے درمیان دبا دیا جاتا تھا۔ اب یہاں کی عوام باشور ہوچکی ہے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کا ہنر جان چکی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس محروم عوام کی آواز میں آواز ملا کر انکے حقوق کے لئے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آواز بلند کرے گی اور انکو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اس خطے کے مادر وطن پر احسانات ہیں، لیکن خیانت کاروں نے ان احسانات کا بدلہ چکانے کی بجائے انکو دھوکہ دیا اور محرومی میں رکھ کر انکے وسائل لوٹتے رہے، اسکے باوجود اس غیور ملت کی وفاداری دیکھیں کہ حب الوطنی کو جزو ایمان سمجھتی ہے، گلگت بلتستان کے دریاوں اور گلیشئرز کی خیرات سے پاکستان سیراب ہوتا ہے، یہاں کے سیاحتی مقامات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، یہاں کے وسائل سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن اس خطے کو آج تک تشخص نہ دینا اسے محروم رکھنا پاکستان دشمنی اور ناقابل برادشت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتظامی مشنری نواز لیگ کی ہمنوائی کر رہی ہے، الیکشن کمیشن بھی قبل از انتخابات دھاندلی کو روکنے میں ناکام نظر آتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قبل از انتخابات دھاندلی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، صوبائی نگران حکومت وفاقی حکومت کی مرضی سے بنی ہے، گورنر گلگت بلتستان نواز لیگ کا کارکن ہے، ان حالات میں شفاف انتخابات کی توقع رکھنا درست نہیں۔ ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کو مکمل طور پر فوج کی نگرانی میں دیکھنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ نواز کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے، اس کے باوجود بھی فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہوتے تو بدترین دھاندلی ہوسکتی ہے، جسے روکنے کی کوشش کے نتیجے میں معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر انتخابات کو فوج میں کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہونے دیتے تو یہاں کی عوام اور جوانوں کو دھاندلی روکنے کے تیار رہنا ہوگا، عوامی طاقت کے ذریعے کسی بھی جگہ پہ دھاندلی نہیں ہونے دینی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے دھاندلی کے ذریعے انتخابات کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree