گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے تک حکمرانوں کا جینا دوبھرکردیں گے، علامہ ناصر عباس

29 مئی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ بھرپور انداز سے لڑے گی اور اس وقت تک حکمرانوں کا جینا دوبھر کردینگے جب تک یہاں کے عوام کو آئینی حقوق نہیں دئیے جاتے۔ہمارا یہ نعرہ صرف انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ یہ نعرہ ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نگر خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائینگے جس سے عوام ہمیں مستقبل میں ندامت کا سامنا کرنا پڑے ۔ خطے کے عوام کو گزشتہ 68 سالوں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ اقتدار میں آکر پہلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کے عوام کی ان محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن دوگنی رات چکنی محنت کرینگے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ضلع ہنزہ نگر کیلئے بے داغ ماضی ، اہل اور دیانت دار افراد کا انتخاب کیا ہے جو یقیناًدوسری جماعتوں کے نامزد کردہ امیدواروں سے ممتاز ہیں اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والوں سے جلد حساب لیا جائیگا ،عوام مطمئن رہیں مجلس وحدت مسلمین خطے کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ہم نے علاقے کی نمائندگی کیلئے اہل افراد کو میدان میں اتار کر اپنی وعدے کی پاسداری کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کا ضرور کامیابی دلوائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بلند و بالا چٹانو ں کے درمیان رہنے والے باوفا پاکستانیوں کا شعور بھی بلند ہے اور ان جوانوں کے حوصلے بھی چٹانوں کی مانند مضبوط ہیں۔ان سنگلاخ چٹانو ں کے درمیان بسنے والے عوام کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں نے آج تک خطے کے با صلاحیت افراد کو اقتدار میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں استفادہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔ حکمرانوں نے 63 سال بعد ایک پیکیج کے ذریعے ڈمی صوبائی سٹیٹس تو دیا ہے لیکن تمام تر اختیارات کو یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل نہیں کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران علاقے کے عوام سے مخلص نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے پورے پاکستان میں تکفیریت کو بے نقاب کردیا ہے اگر وحدت مسلمین پاکستان کو میرے خون کی ضرورت پڑی تو دریغ نہیں کرینگے اور سنی شیعہ اتحاد وحدت کی قوت سے پاکستان دشمن قوتوں کا قلع قمع کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے جس کے ہمارے پاس شواہد موجود لہٰذا گلگت بلتستان کے عوام نواز لیگ کے جھوٹے نعروں کے دھوکے میں نہ آئیں ورنہ رانا ثناء اللہ جیسے تکفیری سوچ رکھنے والے لیگی متوالے آپ کے مستقبل کے فیصلے کرنے لگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون کا سورج وحدت مسلمین کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree