وحدت نیوز(مظفرآباد) مضبوط ،پرامن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت لازوال ہے۔ راجہ فاروق حیدر کا بیان ذاتی ہو سکتا ہے مگر کسی طور پر ریاستی عوام کا ترجمان نہیں ۔ راجہ فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر کشمیریوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔ فوری طور پر مستعفی ہو کر قوم سے معافی مانگیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت و وابستگی غیر متزلزل ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ ہم عدلیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ایسے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہو گا۔ مجلس وحدت مسلمین وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ راجہ فاروق حیدر فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رک معافی مانگیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ’’مہدی برحق کانفرنس ‘‘ کے عنوان سے عظیم اجتماع 6اگست کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر سے بھی قافلے جوق در جوق شریک ہوں گے۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس میں عاشقان ولایت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد میں جمع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی نے ریاستی دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے مہدی برحق کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ۔ 6اگست پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے قافلے شرکت کریں کریں گے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے رابطہ مہم شروع کر دی ۔ گھر گھر پیغام پہنچایا جائے گا۔ ملی تنظیمات اور شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا بلا اشتعال فائرنگ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ بھارت کو کشمیر اپنے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ۔ کشمیریوں کاخون رنگ لانے لگا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام اب اپنے حقوق کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکل چکے ہیں ۔مقبوضہ وادی میں انڈین آرمی کے سامنے پاکستان زندہ باد کے نعرے اس بات کی نوید ہیں کہ اب کسی صورت میں انڈین یزیدی افواج کے سامنے سر نہیں جھکایا جائے۔ قربانیوں کی لازوال داستانیں مقبوضہ وادی کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کو ان کا حق دلائیں گی۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کا خون بھی رائیگاں نہیں جائیگا ۔ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہماری محافظت پر اپنی جان تک گنواہ دینے والوں کے لیے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جو کہ اب نااہلی کے قریب ہیں اور جے آئی ٹی میں اپنا دفاع کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں ، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے قابل نہیں رہے ۔ فی الفور استیعفی دیں ۔ پاکستان ہمارا وکیل ہے اور وکیل کے لیے ضروری ہے کہ دیانت دار ہو۔ نواز شریف اخلاقی طور رپر اہلیت کھو چکے ہیں ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا استیعفی دیتے ہوئے اس ملک کو اہل لوگوں کے سپرد کریں تا کہ ہم اپنا مقدمہ مضبوطی سے دنیا میں لڑ سکیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری نے وحدت ہائوس مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف پاراچنار کے مظلوم عوام کی فوری طور پر دادرسی کریں۔پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے اور حکومت کی اولین ز مہ د اری ہے کہ وہ پر امن مظاہرین کو سنے۔ حکومت کا کام ہے کہ وہ پورے ملک کی عوام کی جان ماک کی حفاظت کرے،اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی تفریق ملکی وحدت کے لیے زہر قاتل ہے۔یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ وطن عزیز میں ملت تشیع کا ایک منظم سازش کے تحت نسل کشی جا رہی ہے۔ ملت تشیع نے ہر وقت ملکی استحکام کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے،اور یہی وجہ ہے ملک دشمن طاقتیں پے در پے ان کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔شھداء میں کسی قسم کا امتیاز برتنا انتہائی افسوسناک امر ہے،اور اس فعل سے ملکی وحدت خطرے سے دو چارہو سکتی ہے۔ہم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہو فی الفور شھداء پاراچنار کے لواحقین کے مطالبات کو سنیں اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طالب حسین ھمدانی و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ قطر کو فلسطینی مزاحمتی بلاک کی حمایت کرنے اور ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، امریکی ایماء پر لیبیا، شام، عراق کے بعد خائن عرب بادشاہتیں قطر کو تباہ و برباد کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے وحدت ہاؤس مظفرآباد میںریاستی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعابد قریشی،محسن رضا،حمید نقوی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی بلاک کی حمایت کرنے اور ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی پاداش میں قطر کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کو عملی جامع پہنانے کیلئے امریکی ایماء پر نام نہاد عرب فوجی اتحاد سرگرم ہو چکا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکی ایماء پر ایران کو تنہا کرنے کے بے وقوفانہ اعلان کے بعد اب اہم عرب ملک قطر کے خلاف فوجی اتحاد کے جارحانہ عزائم ایک جانب تو عالم اسلام کو کمزور کرنے کا باعث ہوگا تو دوسری جانب صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کے تحفظ کا باعث ہوگا، کیونکہ قطر نے مزاحمتی بلاک کی حمایت ترک کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سربراہی میں بننے والا نام نہاد فوجی اتحاد عالم اسلام میں تفرقہ، نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، جس کیلئے وہ داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر بننے والے نام نہاد فوجی اتحاد کی جانب سے امریکی ایماء پر کھلے عام جمہوری اسلامی ایران کو تنہا اور اب عرب اسلامی ملک قطر کے گھیراؤ اور اس کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے کے باعث اس کے چہرے سے نقاب الٹ چکی ہے، لہٰذا پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کے نام پر ملک و قوم کو اس دلدل میں دھکیلنے سے باز رہے، عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل و چیلنجز میں فریق بننے کے بجائے غیر جانبدارانہ اور ثالثی و مصالحتی کردار ادا کرے، تاکہ عالم اسلام کو امریکی اسرائیل سازشوں سے بچایا جا سکے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ، انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی اور ملی شخصیات کی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل اور انتظامیہ کے دیگر افسران سے ملاقاتیں ، سیکرٹری جنرل مجلس و حدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں ، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے، قوم نمائندوں سے جواب مانگتی کیا بتائیں کہ ابھی تک صرف تحقیقات ہی ہو رہی ہیں ؟ وفد کی گفتگو ، ہم ملزمان کو جلد کٹہرے میں لائیں گے ، انتظامیہ کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق مکتب جعفریہ کی ملی تنظیمات کے نمائندگان کی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان سے ملاقات ، وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری مالیات سید حمید حسین نقوی ، کوآرڈینٹرانسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت حسین کاظمی ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سید تصورعباس موسوی ، سید عجب حسین نقوی ، سید افتخار حسین نقوی ، سید یاسر علی نقوی ، سید زاہد حسین کاظمی ، سید چن پیر اور دیگر نمائندہ شخصیات شامل تھیں ۔

 وفد نے انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی گرفتاری پر ملت جعفریہ اور عام انسان سخت تشویش میں مبتلا ہے، ہم نے احتجاجی تحریک اس لیے نہیں روکی تھی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہو جائیں ، اس لیے روکی کے تسلی سے کام کیا جا سکے ، مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ تحقیات یا کیس میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ، ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمیں جلد از جلد دن دیہاڑے ہونے والے اس واقعے کے مجرمان کٹہرے میں چاہییں ، 12مئی سے احتجاجی تحریک جو کہ شروع کرنا تھی اس عزم کے ساتھ تھی کہ پھر گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے ، ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء ، ایس ایس پی راجہ اکمل خان ، سید اشفاق گیلانی ، سید وحید گیلانی ،ایس ایچ او راشد حبیب نے کہا کہ ہم اس واقعے کے بعد خاموشی سے نہیں بیٹھے ، مسلسل تحقیقات کر رہے ہیں ، انشاء اللہ بہت جلد عوام اور ورثاء کے سامنے مکمل ثبوتوں کے ساتھ حقائق کو لایا جائے گا، احتجاج آپ کا حق ہے اور آپ کی تشویش بھی جائز ہے ، مگر ہم پھر بھی اپیل کرتے ہیں کہ احتجاجی تحریک کے اعلان کو واپس لیا جائے ، بعد ازاں وفد نے عید تک اپنا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہمیں امید ہے کہ انتظامی ادارے عید تک اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو عید کے فوراً بعد منظم اور بڑی احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree