وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی پر دوسری مرتبہ حملے کی کوشش، گذشتہ رات فیملی کے ہمراہ کسی عزیزکی تعزیت کرکے واپس گھر آتے ہوئے راستے میں واقعہ پیش آیا۔ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑی کے ساتھ رانگ سائڈ سےموٹرسائیکل جان بوجھ کر ماری گئی اور موٹر سائیکل سوار نے علامہ صاحب سے بدتمیزی شروع کر دی۔موٹرسائیکل سوار کے الفاظ تھے کہ میں تمیں اڑا دونگا شوٹ کر دونگا  جو کہ وہاں کھڑے لوگوں نے بھی سنے۔

اس پر علامہ صاحب کا سرکاری گن مین نیچے اترا اور اس سے پوچھا کہ تم کون ہو اور ایسا کیوں کررہے ہو۔موٹرسائیکل سوارنےاپنے آپ کوپاک آرمی کا کمیشنڈ آفیسربتایا۔اس کے شور مچانے پر وہاں بہت زیادہ لوگ اکھٹے ہو گئےجن میں تین،چار اس کے حامی بھی شامل تھےجنھوں نے گاڑی پر لاتیں مکے برسائےاور وینڈو شیڈزتوڑ دیئے۔حملہ آوروں نےگاڑی کے اندر منہ کر کے علامہ صاحب کو اور ان کے گن مین کو باہر کھینچنے کی کوشش کی اور گالیاں دیں جس پر علامہ صاحب کے ڈرائیورنے گاڑی سٹی تھانہ پولیس کی طرف موڑ لی جہاں پر ایف-آئی-آر درج کر دی گئی۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی ،ناصرشیرازی ، اسدعباس نقوی ودیگر نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے فوری نوٹس لینے ، حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور علامہ تصور نقوی کی فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کیاہے ۔ ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہاکہ علامہ تصور جوادی کی جان ومال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر مولانا سید زاہد حسین کاظمی کے والد محترم،حلقہ کوٹلہ کی معروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت سیدغلام سرورشاہ کاظمی المشہدی گزشتہ دنوں انتقال کرگئے،مرحوم مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب حسین ہمدانی کے ماموں و سسرتھے۔مرحوم کی نماز جنازہ پیچھپی سیداں کے مقام پر ادا کردی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعدادمیں سیاسی،سماجی،مذہبی،عمائدین و عوام علاقہ نے شرکت کی جن میں علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی،علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر،علامہ سید فرید عباس نقوی ممبر علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر،شیخ احمد علی سعیدی ،مولانا حافظ کفایت حسین نقوی ،مولانا سید حمید حسین نقوی،مولانا قاری مختار شاہ ہمدانی کے علاوہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ سردار تبارک علی،جماعت اسلامی کے راہنما سید نزیر حسین شاہ پی پی کے راہنما اظہرحسین ہمدانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔

مرحوم سید غلام سرور کاظمی المشہدی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کی رسم قل مورخہ 09اکتوبر 2019 کو مولانا زاہد حسین کاظمی کی رہائش گاہ ادا کی گئ۔اس موقع پرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نےخطاب کرتے ہوۓ مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جو خلق خدا کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں مرحوم نے اپنی ساری زندگی خلق خدا کی خدمت اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی فلاح بہبود کے لیے وقف کئے رکھی۔مرحوم کا شمار علاقہ کی بااثر سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا تھا،مرحوم کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پُر نہیں ہوگا،مرحوم غلام سرورکاظمی المشہدی نے علاقہ میں فروغ شعیت و اتحاد بین المسلمین کے لئے جو خدمات سرانجام دی وہ سب کے سامنے عیاں ہیں،مرحوم کی محنت سے اس وقت علاقہ کہوڑی،پٹہیکہ میں ایک بڑی تعداد میں عزاداری و محافل میلاد ہو رہی ہیں۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نےمزیدکہا کہ مرحوم نے دین اسلام کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کا ثواب ان کو تا قیامت ان کے نام اعمال میں لکھا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ حدیث پیغمبرﷺ کی رو سے جو بندہ دنیامیں تین کام کر کے وفات پاجاتا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جاتی ہیں(١)جو مسجد،مدرسہ وغیرہ قائم کر جائے(٢)دینی کتاب لکھ جائے اور(٣)اولاد صالحہ چھوڑ جائے۔ ان میں مرحوم نے مساجد،امام برگاہ قائم کی ہیں جن میں آج نماز جمعہ و جماعت وعزاداری ہو رہی ہے تالیف کے باب میں بھی مرحوم نے علاقہ کے سادات کے نسب نامے پر ایک کتاب لکھ رکھی ہےاورنیک اولاد بھی چھوڑی ہے جو علاقہ میں مصروف تبلیغ دین ہے لہذاان تینوں امورمیں مرحوم کے نامہ اعمال میں ہمیشہ ثواب درج ہوتا رہے گا اور انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قل خوانی کی مجلس سے علا مہ سید علی اکبر شاہ کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوۓ پسماندگان سے تعزیت وتسلیت و مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔قل خوانی کی مجلس میں سابق وزیر جنگلات حکومت آزادکشمیر سردارجاوید ایوب،رہنما مسلم کانفرنس حلقہ سات مظفرآباد سیدتصور عباس موسوی،سابق چئیر مین زکوٰةحلقہ کوٹلہ سید امجد شاہ،سردار درایمان اعوان کے علاوہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل سید ولینٹیر آرگنازیشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سیدمشتاق حسین نقوی اپنے وفد کی ہمرا علامہ سیدتصورحسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور انہیں مسلسل چوتھی بار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

وفد میں مرکزی آرگنائزر سید زاہد بخاری مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سیدفیصل معروف کاظمی مرکزی آرگنائزر علی محمود نقویASVO چکسوری کے صدرسید علی جواد و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر علامہ تصورنقوی نے صدر ASVO کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ MWM اورASVO ویلفیئر کے امور میں باھم اشتراک عمل کا مظاہرہ کریں گۓ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ملت جعفریہ کے اکابرین علامہ تصور حسین نقوی الجوادی کے ہمراہ 15 فروری کو سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں علامہ تصور جوادی کیس کے متعلق لائحہ عمل اعلان کیا جائے۔ پندرہ فروری علامہ تصور جوادی پر حملے کا دن ہے۔ اس دن ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ آج تک مجرمان کا گرفتار نہ ہونا اور حکومتی عدم دلچسپی تشویشناک اور تکلیف دہ عمل ہے۔

اعلامیہ تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ مظفرآباد ڈویژن کا اہم اجلاس علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ صدارت چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کی۔ جبکہ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ سید فرید عباس نقوی ، علامہ احمد علی سعیدی ، مولانا سید طالب ہمدانی ، سید شجاعت علی کاظمی ، سید تصور عباس موسوی ، سید غفران علی کاظمی سید ذیشان حیدر ، پیر سید مہر علی شاہ ایڈوکیٹ ، سید تبریز علی کاظمی ، مولانا معصوم سبزواری ، مولانا حافظ کفایت نقوی ، مولانا خلیل نقوی ، مولانا مجاہد کاظمی ، مولانا سید فضائل نقوی سید محسن نقوی ، سید افضل سبزواری ، سید ضیاء الحسن ، پیر سید افتخار نقوی ، سید مشتاق کاظمی ، سید سعادت علی کاظمی ، سید منظور حسین نقوی ، سید منیر حسین شاہ ، سید صابر علی نقوی ، سید شاہد حسین نقوی ، سید کرامت علی کاظمی ، سید اسرار علی کاظمی ، تنویر احمد مغل اور دیگر بیسیوں مظفرآباد ، نیلم اور ضلع جہلم ویلی سے آئے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اکابرین ملت جعفریہ نے گزشتہ ایک سالہ انتظامیہ کی کارکردگی اور کیس کے حوالے سے کردار کو اجلاس کے سامنے پیش کیا۔

 اس موقع پر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، سید شبیر حسین بخاری ، علامہ فرید عباس نقوی ، علامہ احمد علی سعیدی ، مولانا سید طالب ہمدانی ، سید شجاعت علی کاظمی ، سید تصور عباس موسوی و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال مکمل ہونے کو ہے لیکن تا حال علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ دہشتگردانہ حمل کرنے والوں کو گرفتار نہ کیا جانا افسوسناک عمل ہے۔ ہم نے ایک لمبا وقت دیا تا کہ انتظامیہ بغیر کسی مداخلت کے اچھا رزلٹ سامنے لائے۔ مگر ہمیں مایوس کیا گیا۔ ہماری خاموشی کو کمزوری گردانا گیا۔ لیکن واضح رہے کہ مجرمان کے کٹہرے میں آنے تک ہمارا ایک ایک فرد چین سے نہیں بیٹھے گا۔ بھمبر سے لیکر نیلم تک ہمارا ہر فرد مضطرب ہے اور جواب چاہتا ہے۔ 15 فروری کو پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ ہم ریاست کے شہری ہیں ہم سے ہمارا بنیادی حق یعنی حق زندگی نہ چھینا جائے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کی جملہ تنظیمات پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس دفتر مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سید شبیر حسین بخاری سربراہ جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر،علامہ سید فرید عباس نقوی وائس چیئر مین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر، مولانا طالب حسین ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر،مولانا سید معصوم علی سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرآباد،سید شجاعت علی کاظمی کوآرڈینیٹرانسداد دہشت گردی ایکشن کمیٹی،سید راشد علی نقوی صدر انجمن جعفریہ جہلم ویلی ،سید تصور عباس موسوی،نمائندہ آئی او،نمائندہ آئی ایس اوکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علامہ تصور جوادی کیس پر انتظامی کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا،انتظامی اداروں کی اس کیس پر عدم پیش رفت ایک مجرمانہ فعل ہے اور ناقابل معافی عمل ہے۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ ایس ایس پی مظفرآباد کی کارکردگی صفر ہے، پولیس آفیسر مجرمان کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہے۔ 15فروری 2017کے واقعہ کے بعد آزادکشمیر میں بالعموم اور مظفرآباد ڈویژن میں بالخصوص کالعدم تنظیموں کی فعالیت عروج پر پہنچ چکی ہے جسکی بارہا نشاندہی کی گئی لیکن انتظامیہ نے بات گول کر دی۔مقررین نے کہا کہ اب اس کیس کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا اور حالات کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ کوآرڈینیٹرکمیٹی سید طالب حسین ہمدانی کے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ امذید ملاقاتیں نہیں کریں گے بلکہ اب انتظامیہ کو ہمارے تحفظات دور کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 15فروری 2018کو مظفرآباد ڈویژن میں دما دم مست قلندر ہو گا،اور اسی طرح کا احتجاج ہو گا جیسا اْس سانحہ کے روز ہوا تھا۔اب کی بار احتجاج چارٹر آف ڈیمانڈ مکمل ہونے تک جاری رہیگا۔ شرکاء اجلاس نے بہت جلد ایک تفصیلی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ جلدازجلد وزیراعظم آزادکشمیر سے ایک آخری ملاقات کی جائے گی اور اپنے تحفظات و آئندہ کا لائحہ عمل سامنے رکھا جائیگا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ترجمان سید حمید حسین نقوی نے کہا کہ ا مریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طورپر امریکہ سفیرکو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے۔حکومت پاکستان اس مسئلے اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا،اسرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہے تمام اسلامی ممالک کو مل کر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہو گا اگر ایسا بروقت نہ ہوا تو پوری دنیا کا وجود بلعموم اورملت اسلامیہ بالخصوص خطرے میں ہے نیز اگر 41ممالک کا اسلامی اتحا د القدس کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کر سکتا تو اس کے قیام پر سوالیہ نشان ہے،انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے،مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree