وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال علامہ سید آغا علی رضوی,علامہ احمد علی نوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری ، آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت کے صوبائی کنونشن میں شرکت کریں گےاور سکردو میں منعقد ہونے والے ڈیل آف دی سینچری سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کی سربلندی اور وطن کے استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد بلا خوف خطر جاری رہے گی۔کوئی بھی حکمران ہمیں ہمارے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہاپاکستان سمیت دنیا بھر میں بلا تخصیص مسلک و مذہب دو گروہ ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرا ہیں۔ایک گروہ مظلومین کا اور دوسرا ظالمین کا۔ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔پاکستان کے پاک وجود کو داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد طاقت کے نجس وجود سے آلودہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وطن عزیز کو اس وقت لاتعداد چینلجز کا سامنا ہے۔نفرتیں پھیلا کر قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے تاکہ پاکستان قوم متحد نہ ہو سکے۔ہمیں اپنے اتحاد و اخوت کے عملی اظہار سے ان ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانا ہو گا۔حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بجائے اقتدار بچانے کی فکر میں ۔ قانون انصاف کو طاقت کے زور پر پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جتنا بڑا مجرم ہے اتنا ہی بڑا مجرم اس کا سہولت کار بھی ہے۔ دونوں ملک کے امن و سکون اور انسانیت کے دشمن ہیں۔وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ان مذموم عناصر کوسختی سے کچلنا ہو گا۔عالمی استکباری قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں۔ان کے حلقہ اثر سے آزادی ہی حقیقی آزادی سمجھی جائے گی۔یہ طاقتیں قائد و اقبال کے اسلامی پاکستان کو مسلکی پاکستان کی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ تصادم کی راہ ہموار ہوسکے ۔اس ملک میں بسنے والے سنی ، شیعہ ،عیسائی، ہندو اور دیگر تمام مکاتب فکر کو مذہب و مسلک کی بنیاد سے آزاد ہو کر برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ملک میں موجود سیاستدانوں، فوج، بیورکریسی اور عدلیہ سمیت سب کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے قومی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے حصول کے لیے آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔جو لوگ ریاست میں مسلح جدوجہد کے قائل ہیں وہ ملک و قوم کے غدار ہیں۔مقاصد کے حصول کے لیے آئین و قانون کی پابندی ہمارا طرہ امتیا ز رہا ہے۔پاکستان میں مہذب احتجاج کی روایت ہم نے ڈالی ہے۔پانامہ لیکس اس حقیقت کو آشکار کر چکی ہے کہ حکمران صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ اخلاقی قدروں سے بھی عاری ہیں۔ہم اس کرپشن کے خلاف پورے عزم اور نئے ولولے سے آگے بڑھیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج تین روزہ دورے پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے۔ کوئٹہ پہنچنے پر انکا استقبال ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر افراد نے کیا۔ یاد رہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ خصوصی طور پر "عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور ملت تشیع میں علماء کا کردار" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ کوئٹہ شہر کے علماء، سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری انتخابی مہم پر آج اسکردو پہنچ گئے، اسکردو ائیر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اسکردو کی فضا "راجہ ناصر قدم بڑھاو، ہم تمہارے ساتھ ہیں" کے پرتپاک نعروں سے گونجتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری انتخابی مہم پر آج سکردو پہنچ گئے، انکی آمد کے موقع پر ہزاروں کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیاپوراشہر علامہ راجہ ناصرعباس کے استقبال کیلئےایئرپورٹ پر امنڈآیا،عینی شاہدین کے مطابق بلتستان کی تاریخ میں کسی لیڈرکا ایسا فقید المثال استقبال نہیں دیکھا گیا،    اس موقع پر تاریخی ریلی بھی برآمد ہوئی، ریلی ائیر پورٹ اسکردو سے ہوتی ہوئی مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں اختتام پذیر ہوئی، راستے بھر شہری علامہ راجہ ناصرعباس کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظرآئے، جگہ جگہ استقبالی جلوس پر گل پاشی ہوئی،  اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے، اگر جی بی کے عوام نے ہوشیاری سے کام نہیں لیا تو پھر وہی جماعتیں برسر اقتدار آئیں گی، جنہوں نے اس خطے کو 67 سالوں سے بنیادی انسانی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی کو گلگت بلتستان کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محروم عوام کو انکے حقوق دے کر دم لے گی۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اپنےسات روزہ دورہ کویت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں ، کویت ایئرپورٹ سے وطن روانگی کے موقع پر کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، ایم ڈبلیوایم ، مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے علامہ ناصرعباس جعفری کو الوداع کیا، اس موقع پر علامہ ناصرعباس جعفری نے  میزبانوں کا بہترین مہمان نوازی اور پیارومحبت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا،علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ کویت کے موقع پر وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، بزنس کمیونٹی ، سیاسی برادری ، صحافیوں اور دیگر سے ملاقاتیں کیں مجالس شہادت جناب فاطمہ زہرا (س)اور برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے خطاب سمیت مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے اور عشائیے میں بھی خصوصی شرکت کی۔

biltistan raja nasir arrivalوحدت نیوز (بلتستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں منعقدہ کانفرنس بعنوان ’’ عظمت شہداء کانفرنس ‘‘ میں شرکت کے لیے اسکردو پہنچے ہیں۔ اس موقع پر اسکردو ائیرپورٹ پر علامہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ کریمی، علامہ شیخ علی احمد نوری، شیخ اعجاز بہشتی سمیت دیگر کارکنان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر مرکزی قائدین 25 مئی کو 13 رجب المرجب یوم ولادت امام علی (ع) کی مناسبت سے روندو میں منعقدہ جلسہ عید سے خطاب کریں گے جبکہ 26 مئی کو سانحہ 88، سانحہ کوہستان، سانحہ چلاس، سانحہ بابوسر کے شہداء اور ملت پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس 26 مئی بروز اتوار کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree