وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ایک استبدادی حکومت کا روپ دھار چکی ہے، منفی ہتھکنڈوں سے ملت تشیع پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، ہمارے بیگناہ کارکنوں و رہنماؤں کی جبری گمشدگیاں عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں، ہم اپنے آئمہ کرام کی سیرت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز حکومت ہوش کے ناخن لے اور بیرونی ایجنڈے پر عمل کرکے ملک کے اندر بے چینی پھیلانے سے گریز کرے، ہمارے بے گناہ مرکزی رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد رہا کیا جائے، ورنہ پوری ملت تشیع پاکستان سڑکوں پر ہوگی۔ علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی کے اغوا کو 5 روز گزر گئے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی بھی ادارہ یہ ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، کیا اس ملک میں جنگل کا قانون ہے؟ گڈ گورننس کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی سرپرستی میں جاری متعصبانہ اقدامات کا حکم کہاں سے دیا جا رہا ہے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر ملک کی شیرازہ بندی کو پاش پاش کرنے سے باز رہے اور ملک کو عراق، شام، لیبیا اور یمن جیسے حالات کی طرف نہ دھکیلے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ایسی وطن دشمن سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے، حکومت عدالتی حکم کا احترام کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کو عدالت میں پیش کرے۔

وحت نیوز (لاہور) حلقہ این اے 120 کے یو سی 59 اسلام پورہ میں انتخابی دفتر کا افتتاح سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کی افتتاحی تقریب میں کارکنان اور اہل علاقہ یو سی 59 کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ مبارک موسوی نے الیکشن کمپئن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کیخلاف قیام اور کرپش کیخلاف جدوجہد ہمارے منشور کا حصہ ہے ن لیگ نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا این اے 120 میں عوام کی حالت زار تخت لاہور کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،سرکاری وسائل کا ضمنی الیکشن میں بے دریغ استعمال کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیئے،پی ٹی وی ن لیگ کا میڈیا سیل کا کردار ادا کرنا چھوڑ کر عوام کو حقائق سے آگاہ کریں حلقے میں الیکشن مہم کے دوران ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرنا الیکشن کمیشن کے رٹ کو چیلینج کرنا ہے،دھاندلی کے ذریعے الیکشن ھائی جیک کرنے والے سن لیں اس الیکشن میں ہم بے ضابطگیوں کے سامنے دیوار بنیں گے،شفاف الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ ووٹنگ کے عمل کی نگرانی پاک فوج کرے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ حیدر روڈ اسلام پورہ پر عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں حلقہ این اے 120 کے کارکنان شریک ہونگے،انشااللہ این اے 120 میں عوام کی جیت ہوگی اور پانامہ زدگان کو ایک دفعہ پھر رسوائی کا سامنا ہو گا۔

وحدت نیوز(لاہور) پانامہ سکینڈل منطقی انجام تک پہنچ کے رہیگا، قوم کی نظریں عدالت عالیہ پر ہیں، ہم ملکی سلامتی کو آل شریف کی بادشاہت پر قربان نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے آل شریف کو اندھا کر دیا ہے، جے آئی ٹی، عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے ن لیگی وزراء ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، جسے باشعور محب وطن عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہیں اور انشااللہ بہت جلد کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، ن لیگ کی کرپٹ حکومت کو بچانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست پیش پیش ہیں، لیکن کوئی بھی طاقت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں بچا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع منعقد ہوگا، جو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ اور لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی وتنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ فیصل آباد کی بجائے ملتان (جامعہ شہید مطہری) میں مورخہ 26,27,28 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے مسئول زاہد حسین مہدوی نے کہ''اسلام ٹائمز''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں مختلف، روحانی، اخلاقی اور حالات حاضرہ کے عنوانات پر علمائے کرام، سینیئر بردران اور قائدین خطاب کریں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کارکنان شریک ہوں گے۔ زاہد مہدوی کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں مرکزی کابینہ کے علاوہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی خصوصی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ ورکشاپ پہلے فیصل آباد میں منعقد ہونی تھی لیکن بعد میں اس ورکشاپ کو جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں منتقل کردی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے مہمان خصوصی الحاج حیدر علی مرزا جبکہ صدارت علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین یوتھ کونسل اور ضلع لاہور کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنمائوں آغا زاہد حسین قزلباش، علامہ محمد اقبال کامرانی، سید فصاحت حسین بخاری نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ مملکت خداد پاکستان کیلئے قراداد منظور کرکے وطن عزیز کی بنیاد رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان آج ان کے ہاتھوں یرغمال ہے، جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وارثان پاکستان کا گلی گلی کوچہ کوچہ قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں اس ملک کے سالمیت کے درپے ہیں، ایسے میں وطن  عزیز کے باوفا بیٹوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے میدان میں نکلیں اور اپنے آباو اجداد کے اس ورثے کی حفاظت کریں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج حیدر علی مرزا کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان کی بنیادوں میں ملت جعفریہ کا سرمایہ اور خون شامل ہے۔ پاکستان کی یہ باہمت اور شجاع قوم ملک کو مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دے گی۔ تقریب کا اختتام صوبائی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔ یوم پاکستان کے تقریب میں مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کی آرگنائزنگ باڈی کا بھی اعلان ہوا، جس میں شیخ عمران علی آرگنائزر لاہور ڈویژن، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات لاہور ڈویژن اور سید فصاحت بخاری سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن متخب ہوئے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے یوتھ ونگ کے شعبہ وحدت اسکاوٹس کے ضلعی اسکاوٹ لیڈرز کی کانفرنس ملتان میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پنجاب بھر سے اکثر اضلاع کے اسکاوٹ لیڈرز اور انکے معاونین نے شرکت کی۔ وحدت اسکاوٹس کے ضلعی لیڈرز کی کانفرنس، وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی سیکریٹریٹ، ملتان میں منعقد ہوئی۔ پنجاب کے اسکاوٹ لیڈرز کے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور رضاکاروں سے خطاب کیا۔ لیڈرز کانفرنس کے منتظم اور وحدت اسکاوٹس پنجاب کے چیف جناب تنصیر حیدر کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے یوتھ ونگ کے مسئول سید فضل عباس ایڈووکیٹ نے اسکاوٹنگ کے کردار اور امت مسلمہ کے لیے نوجوانوں کی بیداری کے حوالے سے گفتگو کی۔ کانفرنس کا آغاز ترانے سے ہوا اور اختتام دعائے امامؑ زمانہ سے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree