وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کے ساتھ ایک تنظیمی نشست ہوئی جسمیں مختلف تنظیمی امور زیرِ غور آئےاور مستقبل قریب کے حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔توسیعی امور کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ابتدائی طور پہ کراچی میں توسیعی امور دیکھےگی۔اسکے علاؤہ شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے خانم زہرہ نقوی کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دعاؤں کیساتھ مبارکباد پیش کی گئی اور بلخصوص شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے خواہر زہرہ کو چادرکا تحفہ پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے رضویہ یونٹ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسمیں خصوصیت کے ساتھ علاقہ اور یونٹ کی ان خواہران کو مدعو کیا گیا تھا جو مختلف شعبہ جاتِ زندگی میں خدمات سر انجام دی رہی ہیں.جسمیں علمی و تدریسی شعبہ سے وابستہ معلماتِ مدرسہ، اسکول پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ،ڈاکٹر و نرس، اور ذاکرات کو دعوت دی گئ تھی.میٹینگ کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا.جسکا شرف خواہر عتیق نے حاصل کیا جسکے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف خواہر زرین نے حاصل کیا.جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما نے خطاب کیا.تلاوت قرآنِ پاک سے آغاز کرتے ہوئے آپ نے سب سے پہلے ''مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان'' کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی .جسمیں ملتِ تشیع کی واحد نمائدہ جماعت کے بطور سیاسی و فلاحی مقاصد کا تفصیلی ذکر کیا.ملک کے طول و عرض میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے کامیابی سے جاری اور مکمل ہونے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز پر روشنی ڈالی اور مستقبل قریب میں سرانجام دئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کا بھی زکر کیا،اسی سلسلے میں مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے ترتیب دئے جانے والے فلاحی پروجیکٹز کے بارے میں بھی گفتگو کی اور موجود خواہران سے اس سلسلے میں مختلف آراء پہ مبنی مشاورت بھی کی گئ، تاکہ ان امور کی بہترین انداز میں تکمیل تک پہنچایا جائے. میٹینگ میں موجود خواہران نے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے تحت فلاحی پروگرامز کو بے حد سراہا اور اس سلسلے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کیا اور بھرپور مشاور ت کی گئی.
پروگرام کا باقائدہ اختیتام ''دعائے سلامتیِ امام زمانہ[ع]'' کے ساتھ کیا گیا.جسکے بعد ملک و ملتِ تشیعو کے لئے دعا کرائی گئ.اور مرحوم و شھداء ملت کے لئے فاتح پڑھی گئ.
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشنِ الصادقین کی مناسبت سے جشنِ عید میلاد النبیﷺ و جشنِ ولادتِ امامِ جعفرِ صادق[ع] کا اہتمام کیا گیا جسمیں خواتین اور بچوں نےبھر پور انداز میں شھر کے مختلف علاقوں سے شرکت فرمائی.اس پروگرام میں شرکت کے لئے خصوصی طور پہ بحیثیت مہمانِ خصوصی خانوادہ شھداء کو دعوت دی گئ تھی.اسکے علاوہ ایک جانب شھداء کارنرترتیب دیا گیا تھا جہاںشھداءِ ملتِ جعفریہ کی تصاویر پھولوں پہ آویزاں کی گیں تھیں.جبکہ خانوادہِ شھداء کا استقبال بھی پھولوں کے ساتھ کیا گیا تھا.
دیگر مہمانانِ خصوصی میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی ،خواہر سیما منظور، فاضلہ قم،مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹرخواہر زہرہ نقوی کو دعوت دی گئ تھی.
پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اورحدیثِ کساءسے کیا گیا.جسکا شرف خواہر ثروت عسکری سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے حاصل کیا.جسکے بعد حمد و نعتِ رسولِ مقبولﷺ پیش کرنے برادر امیر حیدر تشریف لائے.پروگرام کے آغاز سے قبل ہی شھیدِ انسانیت و عظیم وعالی مرتبت رہنما آیت الللہ باقر النمرؒ کی مظلومانہ شھادت کی خبر، انتہائی غم کی صورت موسول ہو چکی تھی لہذا پوری محفل آپ کی شھادت سےمضموم کر دی گئ.اس عظیم سانحہ ہر آنکھ اشکبار تھی.بارگاہِ امامِ زمانہ[ع] میں اور تمام مومنین و مومنات کو اس سانحہ پہ تعزیت پیش کی گئ اور تمام شھداء ملتِ جعفریہ کےبلندیِ دراجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئ.
تمام خطباءنے اپنے خطابات میں انتہائی تفصیل کے ساتھ آیت الللہ باقر النمرؒکی زندگانئ و جدوجہدِ مسلسل کو بیان کیا اور رمزِ شھادت پر خصوصی روشنی ڈالی.اور اس بات کی اہمیت کی نشاندہی کی کہ فی زمانہ اس میثمِ زماںؑ کی طرح دار پہ بھی حق بات کے لئے آواز بلند کرنی ہےاور ظالم کی نابودی کے لیے ظلم سے ٹکرا کر اسوہِ حسینی[ع]پر عمل کرکے دیکھانا ہے.درحقیقت ہی اسوہِ زینبی[ع] بھی ہے.
دورانِ پروگرام بارگاہ رسالت مآبﷺ اور بارگاہِ معصومین[ع] میں مسلسل دورد بھی پش کئے جاتے رہے.جبکہ پروگرام کے باقائدہ اختتام پر برائے تعجیلِ ظہورِ امامِ[ع] منقبت بارگاہِ امامِ زمانہ[ع] میں پیش کی گئ جسکی سعادت کا شرف خواہر رجاء اور خواہر ایلیاء نے حاصل کیااسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹر خواہر زہرہ نقوینے دعائے سلامتی امامِ زمانہ[ع]کے دعا کروائی اور ملک و ملتِ جعفریہ کےلئے دعا کا اہتمام کیاگیا.
وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص)تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خاتم المرسلین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کا باقائدہ آغاز الحاج قاری فرمان نے تلاوت کلام پاک و حدیث کساء سے کیا،نظامت کے فرائض خواہر حنا اور خواہر بنین نے سرانجام دئیے، دیگر مقررین میں تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی شامل تھیں ،جبکہ برادراحمد ، خواہر ثناء، خواہر ایلیاء اور خواہر فاطمہ ،خواہر لیلیٰ نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
علامہ ناصرعباس جعفری کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی ﷺکے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب کے بعد تقریب کا اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پروگرام میں شھداء کے حوالے سے خصوصی طور پہ''شھداء کارنر پھولوں سے سجایا گیا تھا اور شھداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں ،اسکے علاوہ خانوادہ شھداء کا استقبال شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پھولوں کے ہار سے جبکہ بچوں کا پھولوں کی کلیوں سےکیا گیا تھا.بعد از میلاد چائے اور تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص)تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خاتم المرسلین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ دیگر مقررین میں تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی شامل تھیں ، مختلف نعت و منقبت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی ﷺکے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔