وحدت نیوز (گلگت) برادر کاظم حسین مجلس وحدت مسلمین چھلت کے یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ڈاکٹر علی گوہر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے حلف وفاداری لیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر کی جانب سے چھلت یونٹ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے مورخہ 12 مارچ کو عمومی اجلاس طلب کیا گیا جس میں چھلت کے علاوہ موضع بر،چھپروٹ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شیخ محمد یونس نجفی کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر علی گوہر، غلام عباس ،سیکرٹری سیاسیات بھی شریک ہوئے۔

سیکرٹری جنرل چھلت یونٹ کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ضلعی شوریٰ کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد علی شیخ کی اچانک رحلت سے حلقہ 4 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور و خوض کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین روایتی سیاست سے ہٹ کر انتخابی سیاست میں میرٹ کو ترجیح دے گی ۔کسی بھی سیاسی اتحاد کیلئے مجلس وحدت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا گیا البتہ کسی بھی سیاسی جماعت سے الائنس کی صورت میں میرٹ پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انتخابی سیاست میںجیت یا ہار ہمارے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر میدان عمل میں استقامت دکھانا اصل معیار ہے۔اجلاس میں شریک کارکنان نے کہا کہ نگر قوم کسی بھی وقتی مفاد کی خاطر اپنے عزت و قار کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں اہلیت کو ترجیح دینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے خیر العمل فاؤنڈیشن بلا تفریق عوامی خدمت کا شعار کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان گلگت ریجن کی جانب سے حالیہ زلزلے کے متاثرین میں دو لاکھ دس ہزار کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ۔حالیہ زلزلے کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں جانی نقصانات کے علاوہ رہائشی مکانات اور باڑہ جات کو جزوی نقصانات پہنچے۔خیر العمل فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ جات کرکے نقصانات کی تفصیلات جمع کیں ،جملہ نقصانات کے پیش نظر متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری خیرالعمل بختاور خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں حتی الوسع عوام کی خدمت جاری رکھی جائیگی۔

وحدت نیوز(گلگت) سعودی عرب کو آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔شیخ باقر النمر کو پھانسی دیکر آل سعود ایک ایسے دلدل میں پھنس چکے ہیں جس سے چھٹکارا ممکن نہ ہوگا اور اس نفس ذکیہ کے قتل سے آل سعود کے اقتدار کا سورج غروب ہوگا ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام سعودی حکومت کے خلاف امامیہ مسجد سے شہید ضمیر عباس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے امریکہ،آل سعود اور صیہونی ریاست کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ،شرکاء کے ہاتھوں میں شہید باقر النمر کی تصاویر اٹھا رکھے تھے۔شہید ضمیر عباس چوک پر ریلی کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ کونسل کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ان رہنماؤں نے سعودی حکومت کی جانب سے شیخ باقر النمر کی پھانسی کو مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں سنی شیعہ وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش قرار دیا ۔ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا دہشت گردی کے عذاب میں مبتلا ہے آل سعود نے اپنے صیہونی آقاؤں کے اشاروں پر آیت اللہ باقر النمر کا خون کیا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے مابین نفرت کا بیج بونا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل سعود نے بے جرم و خطا باقر النمر کو پھانسی دیکر عالم اسلام کو غمزدہ کردیا ہے اور آل سعود کا یہ اقدام ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا بھگتنے کیلئے آل سعود تیار رہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل سعود کا جھوٹا پروپیگنڈہ اب ان کے کسی کام نہیں آئے گا اور شہید باقر النمر کا مقدس خون سعودی شہنشاہیت کے خاتمہ کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ غاصب سعودی حکومت صیہونی اشاروں پر خطے میں اس کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے ،باقر النمر کی پھانسی کا فائدہ صیہونی حکومت کو ہوگا۔امامیہ کونسل کے رہنما میجر ریٹائرڈ حسین شاہ نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی اس ظلم و بربریت کو ریاستی سطح پر جارحیت کے مترادف قرار دیتے ہوئے آل سعود کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کا سعودی عرب پر غاصبانہ قبضہ ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں اوردنیا کے بھولے بھالے مسلمان ان کے جھوٹ پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی حکمران آل سعود کی نمک حلالی کرکے بخشو بننے کی بجائے مملکت کے عزت و وقار کو برقرار رکھے۔ امامیہ کونسل کے رہنما سید یعسوب الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ باقر النمر نے شہادت کو لبیک کہتے ہوئے اپنی سچائی اور حق کے راستے پر ہونے ثبوت دیا ہے جبکہ غاصب ایک مقدس عالم و مرد شجاع کو پھانسی دیکر آل سعود نے اپنے ظلم و بربریت پر مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر کا خون ناحق آل سعود کی کی بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔احتجاجی ریلی سے سنی اتحاد کونسل کے رہنما منظور قادری نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت کے زیراہتمام انقلاب مارچ کی حمایت میں شاہراہ قراقرم پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان کے صدر مرزا حسن، سیکرٹری جنرل بشیر احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ انصاری شریک ہیں۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہ حکومت ہے جو کہ ریاست اور عوام دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ جو حکومت جمہوریت کی رٹ لگا رہی ہے وہ جعلی حکومت ہے اور دھاندلی سے برسر اقتدار آنے والی حکومت کو عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے گلگت بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree