نگرضمنی انتخاب،کسی بھی سیاسی جماعت سے الائنس کی صورت میں میرٹ پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایم ڈبلیوایم گلگت

15 مارچ 2017

وحدت نیوز (گلگت) برادر کاظم حسین مجلس وحدت مسلمین چھلت کے یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ڈاکٹر علی گوہر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے حلف وفاداری لیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر کی جانب سے چھلت یونٹ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے مورخہ 12 مارچ کو عمومی اجلاس طلب کیا گیا جس میں چھلت کے علاوہ موضع بر،چھپروٹ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شیخ محمد یونس نجفی کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر علی گوہر، غلام عباس ،سیکرٹری سیاسیات بھی شریک ہوئے۔

سیکرٹری جنرل چھلت یونٹ کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ضلعی شوریٰ کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد علی شیخ کی اچانک رحلت سے حلقہ 4 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور و خوض کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین روایتی سیاست سے ہٹ کر انتخابی سیاست میں میرٹ کو ترجیح دے گی ۔کسی بھی سیاسی اتحاد کیلئے مجلس وحدت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا گیا البتہ کسی بھی سیاسی جماعت سے الائنس کی صورت میں میرٹ پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انتخابی سیاست میںجیت یا ہار ہمارے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر میدان عمل میں استقامت دکھانا اصل معیار ہے۔اجلاس میں شریک کارکنان نے کہا کہ نگر قوم کسی بھی وقتی مفاد کی خاطر اپنے عزت و قار کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں اہلیت کو ترجیح دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree