وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام شہر قائد میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ و ملک بھر میں دہشتگردی کے سانحات کے خلاف کراچی سمیت صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع کراچی،شکارپور،خیر پور، جیکب آباد،سجاول، بدین،لاڑکانہ،شہدادکوٹ میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے،کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا، جبکہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاو ن، جامع مسجد دربار حسینی برف خانہ ملیر، جامع مسجد ایم ایریا کورنگی و دیگر جامع مساجد کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماو ں مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا مقصودعلی ڈومکی ،مولانا مبشر حسن، مولانا علی انور جعفری، مولانا نشان حیدر، مولانا صادق جعفری، مولانا احسان دانش، مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا دوست علی سعیدی،مولانا محمد نقی حیدری، مولانا  اختر علی طاہری،مولانا محمد علی شر، مولانا مجاہد سعیدی،بشیر شاہ نقوی، مولانا نادر شاہ، مولانابہارمیمن،منور جعفری اور  دیگر علمائے کرام نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ناکام میں بدلنے اور امن و امان کی فضاءکو خراب کرنے کا باعث بن رہی ہے، شہر بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں اضافے کی بڑی وجہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے کھلے ہوئے دفاتر، جلسے، جلوس، سرگرمیاں اور عہدیداران و کارکنان کی آزادانہ فعالیت ہے، جس نے ایک طرف تو حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور دوسری جانب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

 علمائے کرام نے کہا کہ آخر حکمرانوں و ریاستی اداروںکو کالعدم تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں نظر نہیں آتیں، کیا وجہ ہے کہ اب بھی دہشتگرد عناصر کے حوالے سے اچھے اور برے کی تمیز باقی رکھی ہوئی ہے، آخر قانون و آئین سے بالاتر وہ کون سی قوت ہے، جو کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث ہے، چند سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر ملک دشمن عناصر کے ساتھ حکومت کی بے جا لچک نے آج ملک کے ہر شہری کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، بلند و بانگ حکومتی دعوو ں کے کچھ ہی دیر بعد کوئی نیا سانحہ رونما معمول بن چکا ہے، ملک دشمن عناصر کے ساتھ لچک نے ملکی سالمیت و بقاءکو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ علمائے کرام نے مطالبہ سے کیا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصرکو فوری گرفتار کیا جائے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں، انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں اور دہشتگردی میں ملوث نام نہاد مدارس کیخلاف مو ثر حکمت عملی کے تحت فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جائے، دہشتگرد عناصر کے بجائے محب وطن شیعہ مسلمانوں کی بلاجواز گرفتاریوں و اغوا کے سلسلے کو فی الفور بند کروایا جائے، دہشتگردی کی شکار ملت جعفریہ پر بیلنسنگ پالیسی کے ذریعے ستم توڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام پارہ چنار میں دھماکے اور کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرنس روڈ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا , ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی کہا کہ ایک سازش کے تحت پارہ چنار کی سر زمین کو لہولہان کرکے درجنوں کی تعداد میں نہتے عوام کو شہید اور زخمی کیا گیا حکومت کی جانب سے پارہ چنار کے عوام کو تحفظ اور طبی سہولیات فراہم کرنے میں مسلسل غفلت برتی جا رہی ہے , لگتا ہے کہ حکومت پارہ چنار کے محب وطن  عوام کو  اپنا نہیں سمجھتی کیونکہ اپنوں کے لیے انسان کے دل میں درد ہوتا ہے لیکن حکمرانوں کے دل میں پارہ چنار کے عوام کے لئے کوئی درد نہیں پایا جاتا ۔ پارہ چنار  ایک حساس علاقہ ہے جو تین اطراف سے افغانستان میں گھرا ہوا ہے اور یہاں کے عوام کی اکثریت شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ مسلسل طالبان اور داعش جیسی عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نشانے پر ہے اسی طرح  افغانستان میں انڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے را اور خاد بھی اسے پاکستان سے الگ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور اس علاقے  کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے  محب وطن غیور عوام نے صبر اور جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہمیشہ سے ان سازشوں کو از خود بغیر کسی امداد کے ناکام بنایا ہے یہ علاقہ اس سے پہلے بھی تقریباً پانچ سال تک تکفیری دہشتگردوں کے محاصرے میں رہا لیکن وہاں کی عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دی ۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب سیکورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے ان کے قانونی دفاع کے آلات کو ان سے چھینا جا رہا ہے جس سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں وہاں کی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اس اقدام سے داعش , طالبان اور انڈیا کی طرف سے پارہ چنار میں ایک بڑے قتل عام کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے لہذا حکومت اور ادارے وہاں کے قبائل سے چھینے گئے دفاعی آلات جلد از جلد واپس کرتے ہوئے ان خدشات کا ازالہ کریں, اسی طرح کراچی میں مسلکی بنیادوں پر شروع ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کی جائے اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرکے انکا خاتمہ کیا جائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) سانحہ پارا چنار، کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے سانحات، سندھ حکومت کے وارثان شہداءسے کئے گئے مئاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت جمعہ 27 جنوری کو کراچی سمیت صوبے بھر یوم احتجاج و یوم سیاہ منایا جائے گا، اس بات فیصلہ وحدت ہاو س میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، دہشتگردوں کے ہاتھوں اب تک 80 ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ایکبار پھر اضافہ ہو گیا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور اڈوں کی موجودگی اور چپے چپے پر دہشتگردوں کی نرسریاں قائم ہونا ہے، جبکہ صوبے بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیمیں ناصرف آزادانہ فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ آئے روز محب وطن اہل تشیع مسلمانوں کو دہشتگردی و بربریت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، جو سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصرکو فوری گرفتار کیا جائے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں، انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں اور دہشتگردی میں ملوث نام نہاد مدارس کیخلاف مو ثر حکمت عملی کے تحت آپریشن کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بحرین کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کے لئے بحرینی سیکورٹی فورسز کے دھاوا کے نتیجہ میں شہریوں پر حملہ کے وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم آل خلیفہ حکومت کو اپنے ہر ظلم کا حساب ایک دن دینا ہی پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خارجہ امور کے مرکزی سیکریٹری علامہ  ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں بحرینی عوام پر ہونے ہوالے ظلم اور آل خلیفہ کی فورسز کے آج فجر کے وقت ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اورامت مسلمہ اور حکومت پاکستان سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی عوام بحرینی حقیقی قیادت اور عوام کی اس پر امن تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ صبح فجر کے وقت آل خلیفہ کی ظالم فورسز نے بحرین کے عظیم قائد آیت اللہ عیسی احمد قاسم کی گرفتاری کے لئے حملہ کر دیااورنہتے عوام پر سیدھی فائرنگ کر دی نہتے عوام نے اپنے جسموں پر گولیاں کھا کر پیش قدمی کو روک دیااوراسکے نتیجہ میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ہم ان عظیم اورباہمت بحرینی عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان ظالم فورسز میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے جو سیکورٹی گارڈز کے نام پر بحرین بھیجوائے گئے وہ بھی بحرینی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر نہتی عوام پر ظلم وجورمیں شریک ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانیوں کو بحرینی عوام کے قتل میں شریک ہونے سے فورا روکیں بلکہ بحرینی فورسز میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھی بلائیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرادر نام نہاد ممالک اورا قوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر مختلف ممالک کو تباہ کرنے والی طاقتیں بحرینی عوام پر ہونے والے ظلم پر مجرمانہ طور پرخاموش کیوں ہیں.؟

اس ظالم نظام کے مجرمانہ اقدامات اورریاستی دہشتگردی پربین الاقوامی برادری اور امت مسلمہ کے لبوں سے خاموشی کا تالا کب ٹوٹے گا۔ بحرینی اپوزیشن اورحکومت کے مذاکرات کے لئے کیوں پریشر نہیں ڈالا جا رہا.؟ یہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھرے معیار کب تک قائم رہیں گے؟

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع شگر کے رہنماء ظہیر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شگر سمیت بلتستان کی عوامی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ اخبارات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلتستان کی زمینیں کسی سکھ سرکاری کی نہیں بلکہ یہاں کے عوام کی ملکیت ہے جس پر قبضہ پورے خطے کے خلاف سازش ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ضرورت کی زمینیں چھین کے لے جانا آئین پاکستان اور روح پاکستان کے منافی عمل ہے۔ بلتستان کی زمینوں کو متنازعہ قرار دینے والی حکومت کس منہ سے یہاں کی زمینوں کو انتظامیہ کی زمین سمجھتی ہے۔ حکومتی اقدامات سے عوام میں سخت مایوسی اور احساس محرومی کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ شگر کی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر قبضے کی کوششوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو زمین کی ضرورت پڑتی ہے جس طرح دیامر کی زمینوں کو معاوضہ دے کر حاصل کیا اسی طرح یہاں کی زمینوں کا بھی معاوضہ ادا کرے ۔ ایک ہی خطے میں دو طرح کے قانون کا اطلاق مختلف سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور عوام دوست فیصلے کر کے خطے کو استحکام کی راہ پر گامزن کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ایک تعزیتی اجلاس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سانحہ پارا چنارپر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پارا چنار بم دھماکے نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی کے حوالے سے قوم کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔پاراچنار جیسے حساس علاقے میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دہشت گرد عناصر کی ان کاروائیوں کا مقصد ذمہ دار اداروں کو یہ باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا اعلان محض لفاظی ہے۔وہ اپنی ملک دشمن کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کی ہر مثبت کوشش کی مکمل طور پر تائید کی جائے گی۔پاک فوج اور قومی مفاد کے خلاف عسکری کاروائیوں میں مصروف کالعدم جماعتیں ہی دہشت گرد نہیں بلکہ ہر وہ قوت دہشت گردکے زمرے میں آتی ہے جو مالی، فکری یا جسمانی طور پر ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا پارا چنار کے عوام نہ صرف محب وطن ہیں بلکہ ملک و قوم کے نڈر محافظ اور پاکستان کا مضبوط دفاع ہیں۔ ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ان کا کردار ہمیشہ مخلصانہ رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ان کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار بم دھماکے کے شہدا کے وارثوں کو معاوضے فراہم کیے جائیں اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولتوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔اجلاس میں پاک فوج ،ملت تشیع اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے دیگر شہدا کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree