وحدت نیوز (گلگت) مسلم لیگ نواز کی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت مسلمین کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ  متعصبانہ رویہ شدت اختیار کرتاجا رہاہے ،تفصیلا ت کے مطابق  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی طرف سے دوکروڑ کی کٹوتی کے بعد کمشنر نے بھی اپوزیشن رہنما اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے ترقیاتی بجٹ میں سے ایک کروڑ روپے کی کٹوتی کردی مگر حلقہ پانچ کے رکن اسمبلی حاجی رضوان کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کو جمع کرادیا تھاجس پر کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے کٹوتی کے بعد مقررہ پانچ کروڑ میں سے بھی ایک کروڑ کی کٹوتی کردی اور صرف چار کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کرلیں ، کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کےاپوزیشن رکن اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے اے ڈی پی کی فائل پر اپنے نوٹ میں پانچ کے بجائے چار کروٹ کی اسکیمیں دینے ی سفارش کردی ہے ۔

وحدت نیوز (لودھراں) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نے وفد کے ہمراہ ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی شامل تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے لودھراں میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر منظور حسین مگسی، سید نیئر عباس، سید باقر حسین اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان سے ملاقات کی اور ضلع میں درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈی پی او لودھراں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران درج مقدمے کو دونوں فریقوں کی رضامندی کے بعد خارج کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں، نواحی علاقے گوگڑاں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نیئر عباس کے والد کی عیادت کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی نےسوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ معروف شیعہ عالم دین مولانا اظہرحسین نقوی نے باقائدہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیاہے، میثم رضاعابدی کے مطابق مولانا اظہر حسین نقوی کو ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن میں سیکریٹری امور روابط کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ مولانا موصوف کی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت باعث برکت ہو گی اور وہ اپنی فعالیت سے وحدت کے پیغام کے پرچار کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، واضح رہے کہ مولانا اظہر حسین نقوی اس کے قبل مختلف دینی وسیاسی پلیٹ فارمز پر مکتب تشیع کی نمائندگی کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری آئندہ ہفتے سینٹرل پنجاب کے پانچ روزہ دورے کا آغا زکریں گے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 23جنوری کو منڈی بہاوالدین سے اپنے تنظیمی دورے کا آغا زکریں گے ، منڈی بہاوالدین میں پیغمبر امن کانفرنس اور محسن ملت جعفریہ ، آئی ایس او کے سابق رہنما ، معروف استاد مرحوم محمد اقبال ساہی کے چہلم کے اجتماع سے خطاب اور دوروز قیام کے بعد25جنوری کو فیصل آباد، 26جنوری کو جھنگ، 27کو ساہیوال اور 28کولاہور پہنچیں گے،اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پنجاب کے صوبائی رہنماوں کے ہمراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری مختلف نوعیت کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،شیعہ سنی علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ شہداءاور  مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیتیں  بھی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شاندار استقبال کی تیاریاں بھی زور وشور سے جاری ہیں ۔

۔

وحدت نیوز (بیٹوجتوئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی سابق وزیراعلیٰ سندہ، عوامی اتحاد پارٹی کے قائد لیاقت علی جتوئی کی دعوت پر بیٹوجتوئی پہنچے ۔بیٹوجتوئی میں ہونے والی ملاقات میں اے آئی پی کے مرکزی چئیرمین سینیٹر صداقت علی جتوئی ، ولایت علی خان جتوئی، مرکزی ترجمان غلام عباس مہیسر و دیگر رہنماء موجود تھے۔
                   
 اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے، ہم سندہ سطح پر دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے ہم فکر جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ جبکہ حیدر آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دھشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔  داعشی دھشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے۔
                      
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،  دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے،  مجلس وحدت مسلمین نے دھشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر دھرنوں سے لے کر وارثان شہدائے شکارپور کے ہمراہ تاریخی لانگ مارچ ملک دشمن دھشت گردوں کے خلاف پرامن جدوجہد کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دھشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔
                     
اس موقع پر عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین صداقت علی جتوئی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی دھشت گردی کے خلاف جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سندہ سطح پر اشتراک عمل پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ حکمران جماعت کی کرپشن کے باعث سندہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ عوام پیپلز پارٹی سے خفا اور متبادل کی تلاش میں ہیں۔ متبادل وہی ہوسکتے ہیں جو کرپشن اور دھشت گردی کے سد باب کے لئے واضح ایجنڈا رکھتے ہوں۔

وحدت نیوز (میرپورخاص) پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی وصال اردو چینل کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کرنا قابل افسوس ہے ، حال.ہی میں اس نجی چینل پر مسلک اہل تشیع پر شتم طرازی کی گئی پیمرا نوٹس لے . ان خیالات کے اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید بشیر شاہ نے اپنے ایک مذمتی بیان کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف مسالک فقہوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے . لیکن کالعدم تنظیمات سے تعلق رکھنے والے وصال چینل کااہل تشیع کے خلاف غلیظ پروپگنڈا، عسکریت پسندی اور فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے اور  دہشت گردی کی ترویج می مصروف ہے ،کالعدم تنظیمات سے تعلق رکہنے والے افراد ایک مکتب فکر کی دل آزاری کر رہے ہیں . پیمرا کی جانب سے اس نجی چینل کے خلاف کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے . مجلس وحدت مسلمین اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اس چینل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree