وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رُکن، ممتاز شیعہ مورخ و مصنف علامہ نجم الحسن کراروی مرحوم کے فرزند روزنامہ جنگ راولپنڈی کے اسٹنٹ ایڈیٹر،سنیئر صحافی  سید شمس رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک صاف گو اور سادہ طبعیت کے مالک تھے۔ان کی صحافتی اور وقومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہمشیرہ محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج شب ان کے آبائی علاقے چک شیعاں راجگان گوجر خان میں ادا کی جائے گی ۔

مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں جو کہ آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ضلعی قائدین سمیت مختلف سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات نے دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کیاہے ۔

قائدین ، سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں مرحومہ کی مغفرت اور قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

 مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاوں چک شیعاں راجگان ( گوجر خان) میں ادا کی جائے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی وفدکے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی سیاسی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفدمیں ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید حسن کاظمی اور صوبائی سیکریٹری روابط رائے ناصرعلی بھی شامل تھے ۔کامل علی آغا نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات معروف سماجی شخصیت کاچو ولایت علی خان کے چچا اور گلگت بلتستان کے معروف قلمکار و محقق شریف ولی کھرمنگی کے دادا کی المناک وفات پر ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ کاچو ولایت علی خان اور شریف ولی سمیت لواحقین سے صبر و شکرکی تلقین کرتے ہیں اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات معاشرہ کا انتہائی سود مند شخصیات تھی اور نیک انسان تھے۔ انکی دینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر حسین کی وفات نے ہمیں ایک متحرک،فعال،نڈر اور باکردار شخصیت سے محروم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیر حسین ملک و ملت کے لیے بے پناہ درد رکھتے تھے۔انہوں نے ہمیشہ اصولی جدوجہد کو اپنا شعار سمجھا اور میدان عمل کی زینت بنے رہے۔

علامہ خالق اسدی نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔یاد رہے کہ سفیر حسین شہانی بھکر ایڈووکیٹ کا تعلق بھکر کے ایک مذہبی گھرانے سے ہے۔گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

Page 2 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree