علامہ راجہ ناصرعباس کاتحریک جعفریہ کے بانی رہنما وزارت نقوی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

09 دسمبر 2019

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree