وحدت نیوز(مظفرآباد)سینئر صحافی صدر مظفرآباد پریس کلب،بیوروچیف روزنامہ نوائے وقت سلیم اختر پروانہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ سلیم اختر پروانہ اعلیٰ اقدار کے حامل، انتہائی ملنسار، وضعدار اور خُددار شخصیت کے حامل تھے۔ سلیم پروانہ کا شمار آزاد کشمیر کے ٹاپ کلاس کی صحافی برادری میں ہوتا تھا وہ چند پرانے ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی روایت کو برقرار رکھا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری یوتھ سید اسد علی بخاری،سیکرٹری میڈیا سیل سید وقارکاظمی،سیکرٹری روابط سید عامر نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرآباد سید غفران علی کاظمی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سلیم پروانہ کی وفات سے جہاں صحافتی برادری کا بڑا نقصان ہوا ہے وہاں سول سوسائٹی مظفرآباد ایک اچھے رہنما سے محروم ہوگئی مجھے سلیم پروانہ صاحب کے ساتھ سول سوسائٹی فورم پر لمبا عرصہ کام کرنے کا موقع ملا۔ سلیم پروانہ صاحب ایک انتہائی عظیم انسان،انتہائی شفیق انسان، انتہائی ایماندار انسان اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے حامل تھے سلیم اختر پروانہ اپنے وجود میں ایک مکمل تنظیم تھے وہ ان کا وجود ہر جگہ خود کو خود ثابت کرتا تھا خاص طور پر جو سول سوسائٹی فورم کسی وقت میں بہت متحرک ہوتا تھا اس میں سلیم پروانہ صاحب سب سے نمایاں ہوتے تھے۔ جیسے اطلاع دی گئی کہ پہلے ان کی ہمشیرہ کا انتقال ہوا رات میں خود انہیں ہارٹ اٹیک ہوا وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔

 میری کچھ عرصہ پہلے ان سے ملاقات ہوئی تھی بتا رہے تھے مجھے ہارٹ کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن اللہ تعالی کو یہی منظور تھا کہ ہزاروں سوگواروں کو چھوڑ کے اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر خصوصا اپنے خانوادے کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے اللہ تعالی انہیں اور انکی ہمشیرہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اللہ تعالی انکی قبر کو اپنے نور سے روشن و منور فرمائے اللہ تعالی ان کے آخرت کے منازل آسان فرمائے اللہ تعالی ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےاوریہ دوہرا صدمہ صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے وفد نےسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی کی سربراہی میں کمشنر مظفرآباد جناب چوہدری امتیاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔علامہ تصور جوادی نے کمشنر صاحب کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور اہم مذہبی وانتظامی امور زیر بحث آئے۔

کمشنر صاحب نےعلامہ صاحب کی طرف سےنشاندہی کردہ امور کےجلد حل و تکمیل کی یقین دہانی کروای۔وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا طالب حسین ہمدانی،سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد مغل،سیکرٹری ویلفیئرخالد محمود عباسی،سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی و دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد جناب بدر منیر کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل سید غفران علی کاظمی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں محرم الحرام کو پرامن گزارنے پر سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد میں محرم الحرام کو بہتر انداز میں گزارنے میں انتظامیہ کا اہم کردار ہے ہم خصوصی طور پر چوہدری امتیاز کمشنر مظفرآباد ڈویژن، سردار الیاس ڈی آئی جی، بدر منیر سلہریا ڈپٹی کمشنر،عاصم اعوان اے ڈی سی، یاسین بیگ ایس ایس پی، اعظم رسول ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، ریاض مغل ڈی ایس پی،عفت اعظم اے سی، شہزاد عباسی آفیسر مال،قیصر اسلم تحصیلدار، ضمیر شاہ نائب تحصیلدار، ایس ایچ او صاحبان و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جہاں ایک طرف یزید کا پیروکار مودی آزاد کشمیر کی فضاء کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیں فخر ہے اپنے حساس اداروں و انتظامیہ پر جنہوں اس ماحول کو خراب ہونے سے بچائے رکھا۔ مظفرآباد میں تمام جلوس اپنے مقررہ اوقات میں نکلے اور بروقت اختتام پذیر ہوئے سیکورٹی کہ بہتر انتظامات ہونے پر ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی و ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا اور بلخصوص کمشنر صاحب مظفرآباد ڈویژن کہ ممنون ہیں جن کی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس چمن کی فضاء خوشگوار ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر کے تنظیمی انتخابات میں اراکین ریاستی شوریٰ نے علامہ سید تصور حسین نقوی کو کثرت رائے سے آئندہ تین سال کیلئے آزاد کشمیر کا چوتھی بار سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد لوئر چھتر کی امام بارگاہ باب العلم میں منعقد کئے جانے والے ریاستی جانثاران امام عصر (ع) کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا۔

ریاستی جانثاران امام عصر (ع) کنوشن میں ریاستی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اراکین شوریٰ نے پہلے مرحلے میں مختلف نام پیش کئے، جن میں علامہ سید تصور حسین نقوی، مولانا سید حمید نقوی اور مولانا سید طالب حسین ہمدانی کا نام ووٹنگ کیلئے پیش کیا گیا۔

ووٹنگ کے مرحلے میں اراکین شوریٰ نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے علامہ سید تصور حسین نقوی کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کا چوتھی بار سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نئے میر کارواں کے نام کا اعلان مرکزی رکن شوری عالی و مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کیا اور نومنتخب ریاستی سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

 اس موقع پر علامہ فرید عباس نقوی ممبر علماء و مشائخ کونسل حکومت آزاد کشمیر ، علامہ احمد علی سعیدی چیئرمین حسینی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ، صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید راشد نقوی ، مسلم کانفرنس کے رہنماء سید تصور عباس موسوی ، پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر سید ذیشان حیدر ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکشمیر کے ڈویژنل ڈر سید رضی عباس ، معروف سماجی شخصیت سید حسین نقوی ، سید اشرف حسین نقوی سمیت دیگر تنظیمی و ملی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ریاستی  سیکرٹری جنرل کے انتخاب کےلئے الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ سید شبیر بخاری ، برادر ملک اقرار حسین اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے انجام دیئے۔ جبکہ عدیل زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء نے علامہ تصور نقوی کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عزت افزائی کی ، پرانے ساتھی تعاون کریں نئے ساتھی بھی لائیں گے مجلس کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعلقہ اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں،معصوم زینب کی عصمت دری اور قتل کے واقعے نے پوری قوم کوجھنجھوڑکر رکھ دیا ہے، ایک جانب معصوم پھول جیسی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب پنجاب پولیس نے سانحہ ماڈل کی یادتازہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین پر گولیاں برساکر دوشہریوں کو قتل کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناوئنے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ اس واقعہ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھول دی. واقعہ کے بعد پنجاب کے وزیر لا قانونیت رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو اس سے زیادہ قابل مذمت تھی.قاتل پنجاب حکومت کا یوم حساب دور نہیں. انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے سات سالہ زینب کے درندہ صفت قاتل اور نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ بھی کیاہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے معروف جوان سماجی رہنماء سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ، تقریب حلف برداری وحدت ہاؤس مظفرآباد منعقد ہوئی ۔ جس میں ریاستی کابینہ کے اراکین اور ضلع مظفرآباد کے عہدیدارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے سید غفران علی کاظمی سے حلف لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید غفران علی کاظمی نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت کا پیغام پیغام امن و اخوت ہے، ہم اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کریں گے ، مظفرآباد کے مسائل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے ، مجلس وحدت کی تنظیم سازی جلد پورے ضلع میں کی جائے گی۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree