وحدت نیوز (سکردو ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے طلباء و طالبات کے تین ماہ ضائع کرنے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر تعلیم، سکریٹری تعلیم، ڈئریکٹر ایجوکیشن اور دیگر ذمہ داران کو متنبہ کیا کہ اس طرح کی غفلت اور لاپرواہی قوم کے معماروں کے ساتھ زیادتی اور ناقابل برداشت ہے ۔حکومت مفت کتب کی فراہمی کا اعلان کرکے طلبہ کے تین ماہ پہلے ہی ضائع کرچکے اور اب جب نونہال طلبہ کے درمیان بھی کتب کی فراہمی کے بہانے سیاسی اشتہار لگانے کا سلسلہ شروع کرچکا ہے تو نامکمل اور کم تعداد میں فراہم کرنے کی وجہ سے اکثر طلباء و طالبات کتب حاصل کرنے سے محروم رہ رہے ہیں۔ یہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سرکاری اسکولوں میںزیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد سے بھی واقف نہیں یا جان بوجھ کر اسٹوڈنٹس کو تعلیمی میدان میں پیچھے رکھنا چاہتے ہیں۔اگر حکومت اور ذمہ دار افسران بروقت ان امور کو درست نہیں کیا جاتا تو ہم ان کی نا اہلیوں کو عوام تک لائیں پھر دیکھاجائیگا کہ کب تک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپنا قبلہ درست نہیں کرتا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل اور تجدید عہد کا دن ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں نے آج کے دن پاکستان کے حصول کے لئے عملی جدوجہد شروع کی اور لازوال قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان کو معرض وجود میں لایا۔ آج پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے اور مقصد حصول تک پہنچانے کے لئے وہی جدوجہد اور اتحاد و اتفاق درکار ہے، جو تحریک آزادی کے دوران مسلمانوں کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا ہے افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کو جن مقاصد کے لئے معرض وجود میں لایا گیا حکمرانوں کو قومی وسائل لوٹنے کے علاوہ ان کی کوئی فکر نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی روح پاکستان کی منافی ہے۔ ملکی پالیسی دہائیوں سے پاکستان اور اسلام کی استحکام و سالمیت کے برخلاف مقتدر طاقتوں کی خوشنودی پر بن رہی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشتگردی اور لاقانونیت کی راج ہے۔ امریکہ کی خوشنودی کی خاطر افغان جنگ میں کودنا اسی ناقص پالیسی کا نتیجہ تھا۔ آج ملک کو جس دہشتگردی کی عفریت سے پالا پڑا ہے، وہ افغان وار کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو پاکستان کے استحکام کے لئے ملکی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ملکی مفادات کو اپنے مفادات پر قربان کرنے والے حکمرانوں کے لئے ایوانوں کے دروازے بند ہو جانا چاہیے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بھی لسانی، مسلکی، علاقائی اور مذہبی تعصبات کو پس پشت ڈال پاکستانی بن کر دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف قیام کرنا چاہیے اور پاکستان کی تابناک مستقبل کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

وحدت نیوز (گلگت) رکن صوبائی اسمبلی محمد علی شیخ (مرحوم ) کی اچانک رحلت پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔محمد علی شیخ ایک باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے ،ان کی ناگہانی رحلت سے گلگت بلتستان خاصکر ضلع نگر میں سیاسی خلا پیدا ہوا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی نے ضلع دفتر نگر میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی شیخ مرحوم نہ صرف نگر کے ایک حلقے کے ممبر تھے بلکہ گلگت بلتستان سطح پر تمام مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے۔ وہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ایک خاص ویژن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف تھے یقینا مستقبل میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی نے کہا کہ امیدہے نگر کے عوام باشعور ہیں اور وہ جماعتی وابستگی سے ہٹ کر ایسے نمائندےکا انتخاب کرینگے جو نگر قوم کے عزت وقار اور تعمیر و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ نواز کے میرٹ کو پامال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کی انوکھی تشریح کی ہے اور حالیہ پولیس بھرتیوں میں ان افراد کو بھرتی کیا ہے جو سرے سے فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے ۔انتہائی تعجب کی بات یہ ہے کہ پولیس بھرتی میں دو ایسے افراد کو سلیکٹ کیا ہے جن کا نام شیڈول فور میں شامل ہے،اس پر مستزاد یہ کہ اپوزیشن اراکین بھی اس کھلم کھلا میرٹ کی پامالی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔حکومت کو کھلم کھلا میرٹ پامال کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے چھوٹ دینا حکومت کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو مصلحت پسندی سے نکل کر متحد ہوکر میرٹ کوفالو کرنے حکومت کو مجبور کرنا چاہئے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں حکومت جری ہوجائیگی اور ریاستی ادارے تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ملکی مفادات کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرینگے تو ملک توانا اور مضبوط ہوگا۔ اگر یہی ریاستی ادارے حکمرانوں کی کرپشن چھپانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے تو اس کے نتائج بھی اسی حساب سے ملیں گے۔  محکمہ پولیس کا سیاسی پریشر کے آگے جھک جانا نیک شگون نہیں۔ حکمرانوں سے تو عوام پہلے ہی مایوس ہو چکے تھے، لیکن اب ریاستی اداروں سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں جس طریقے سے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اس سے قبل محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ سب کچھ عیاں ہونے کے بعد بھی ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے اور کرپٹ حکمرانوں کا کوئی احتساب نہ ہوا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہ کیسی فورس ہے جو لیگی کارکنوں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ ایسی فورس جو اپنے ایمان کی حفاظت نہ کرسکتی ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ پولیس فورس کی قیادت نے نااہل حکمرانوں کے ناجائز خواہشات کے آگے گٹھنے ٹیک کر اپنے وقار کا سودا کیا ہے۔ فورس کو اپنا وقار بلند رکھنا چاہئے بصورت دیگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فورس کمانڈر جی بی سے اپیک کرتے ہیں کہ وہ محروم اور مستضعف عوام کو حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم عدلیہ کے اعلٰی ججوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد/گلگت) اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی اور سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ جبکہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاسید علی رضوی، علامہ نیئر عباس مصطفوی سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان، غلام عباس، محمد الیاس صدیقی ، عارف حسین قنبری، ڈاکٹر علی گوہر، حاجی رضوان علی ممبر جی بی ایل اے، بی بی سلیمہ ممبرجی بی ایل اے، اور سائرہ ابراہیم کوارڈینیٹر شعبہ خواتین نےصوبائی سیکریٹریٹ سےجاری تعزیتی بیان میں محمد علی شیخ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ محمدعلی شیخ کی ناگہانی وفات سے علاقے کی سیاست میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوگیا۔ضلع نگر کی تعمیر و ترقی کیلئے محمد علی شیخ انتھک محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا وند تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ محمدعلی شیخ ایک سنجیدہ اور دیندار سیاست دان تھے جو سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں وارد ہوئے تھے،مرحوم نے حقوق سے محروم غریب طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع نگر کی تعمیر و ترقی میں نہایت ہی قلیل عرصے میں بھرپور کردار ادا کیاوہ اپنی نرم دلی اور جاذب شخصیت کی وجہ سے پورے علاقے کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے،ان کی اچانک جدائی نے پوری ملت کو غم زدہ کردیا ہے،خدا وند عالم مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے نیورنگاہ سکردو میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ظلم کے خلاف قیام اور خدا کی خوشنودی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا نام ہے۔ دنیا میں ظالموں کے خلاف برسر قیام تحریکیں اور حریتیں پسند تحریکیں واقعہ کربلا کا نتیجہ ہے۔ کربلا نے مظلوموں کو ظالموں خلاف قیام کرنے کی جرائت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا اتمام حجت ہے۔ اس واقعے کے بعد کسی کے لیے بہانہ نہیں رہتا کہ ظالموں کے ساتھ سمجھوتہ کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی واقعہ کربلا سے درس لیتے  ہوئے اسلامی اور انسانی اقدار کو محفوظ کرنے کے  لیے قیام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کسی تاریخی ایام کے منانے کا نام نہیں بلکہ تجدید عہد کا نام ہے۔ہمیں چاہیے کہ واقعہ کربلا سے درس لیتے ہوئے وقت کے ظالموں اور یزیدوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کسی بھی سطح پر دین پر آنچ آنے کی صورت میں ظالموں سے سمجھوتہ نہ کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ محرم الحرام جیسے مقد س مہینے میں ایبٹ آباد اور کراچی میں امام باگارہ کے متولیاں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک اور قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجالس کے اجتماعات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی ادارے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ عزاداران بھی سکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کرے۔

Page 4 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree