وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کالینڈ ریفارمز ایکٹ پرتحفظات کا اظہار ۔ گلگت بلتستان کی زمینوں کے حقیقی مالک یہاں کے عوام ہیں ۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنے کامحض ایک بہانہ ہے ۔ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب خرم آغا سے ملاقات ۔ وفد میں حاجی رضوان علی ممبرجی بی اسمبلی، محمد الیاس صدیقی،شیخ اصغر طاہری، عارف قنبری، غلام عباس اور میرباز علی شامل تھے ۔ اس ملاقات میں سید علی رضوی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو لینڈریفارمز ایکٹ کے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جغرافیہ کا ہر صورت تحفظ کرینگے اور کسی کو یہاں کے عوام کی زمینوں کو چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اگر کسی نے زبردستی زمینوں کو چھینے کی کوشش کی تو مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جائیگا ۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے بے جا استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول کے بے جا استعمال کو روکا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول اور اے ٹی اے کے بیجا استعمال سے پورے علاقے کا امیج متاثر ہورہا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں عوامی تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرے گی ۔ سید علی رضوی نے سکردو سے گرفتار افراد کے حوالے سے کہا کہ اس ایشو کو عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر حل کیا جائے ۔ وفد نے چیف سیکرٹری سے ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ گلگت بلتستان میں آٹے کے بحران کا فوری نوٹس لیکر عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

وحدت نیوز (گھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اکبر رجائی نے مرکزی جامع مسجد غندوس کھرمنگ  میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ متنازعہ اور غیرآئینی خطہ گلگت بلتستان پرنافذ کرده غیرآئینی اور ناجائز ٹیکسز صرف اورصرف حکمرانوں کی عیاشی اور تنخواہوں اوردیگر مراعات کے لئے غریب عوام پرگریاگیا ایک بم ہے اور مستقبل میں گلگت بلتستان میں نوازشریف اور سحاق ڈار جیسے ٹیکس چوروں کے لئے راه ہموار کرنے کے سوا کچھ نہیں آئینی حقوق  دئیے بغیر تمام ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں اس جائز حکومتی اقدام کے خلاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے حکم کے منتظر ہیں ضرورت پڑے تو بال بچے سمیت سڑکوں پر نکلیں گے ڈوگره راج اور انگریزوں  کے تخت وتاج کا جوحال کیاہے وہی حال اس ظالم حکومت اور جی بی کونسل کابھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے متعلق عوام کے درمیان اختلافات ڈال کر معاملہ کوطول دینے کی کوشش کی جارہی ہے معاوضہ کی آدائیگی کے ساتھ گوہری تھنگ میں ہیڈکوارٹر بنانے کسی کااختلاف نہیں ہے فوری طوپر معاوضہ کی آدائیگی کو یقینی بناتے ہوئے اس مقام پر مستقل ہیڈکوارٹر کا کام شروع کیاجائے،کراچی اور ڈی آئی خان دھشت گردوں کاراج ہے آئے دن شیعہ  مسلمان کو گولیوں کا نشانہ بنایاجارہاہے میجر شھیداسحاق اور ایڈیشنل آئی جی کے پی کے فرزندبلتستان اشرف نور کی شہادت  اور ناصرشیرازی سمیت محب وطن بے شمار پاکستانیوں کالاپتہ کرنالمحہ فکریہ ہے ،ہمایل پل تاالڈینگ روڈ کی توسیع کو خطرناک موڑ کے توڑنے کاکام پہلے ٹھیکوں کوفروخت کرکے عوام اور کھرمنگ کی آنے والی نسلوں پر ظلم کیاگیاہے اب ناقص کام اورکام براۓ نام کرکے ظلم کیاجارہا ہے اس کے اوپر فوری نوٹس لیں خصوصا بونگ بونگ پڑی والے ٹھیکدار کاکام ناقص ہے۔

وحدت نیوز (کربلا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کربلا معلٰی سے اپنے صوتی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ظلم حد سے بڑھ گیا ہے، لوٹ کھسوٹ اور سیاسی انتقام کے بعد ٹیکسز کی سونامی حقوق سے محروم عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا معلی اور نجف اشرف میں جی بی کے مظلوم عوام کے حق میں اور انہیں ظالم حکومتوں سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ خطے کے عوام کا غی رآئینی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنا لائق تحسین ہے۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ظلم کے خلاف قیام کا اعلان کیا اور میدان میں ڈٹ گئے۔ حکومت جی بی کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی لیکن امید ہے کہ باشعور اور غیرت مند عوام اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خواب کو چکنا چور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے مطالبے کو تسلیم کر کے ثابت کریں کہ وہ اس خطے کے باسی ہیں۔ وفاقی حکومت کے غرور میں عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی حکومت کو معلوم ہونی چاہیے کہ وفاقی حکومت خود عبرت بننے والی ہے۔ اگر صوبائی حکومت ٹیکس کے فیصلے کو واپس نہ لے تو وہ بھی دوسروں کے لیے عبرت بن جائے گی۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ تمام جماعتیں اور تنظیمیں اپنے اندر اتحاد قائم رکھتے ہوئے صبر اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ میں بھی اپنے سفر کو مختصر کر کے میدان میں حاضر رہنے والے اور ظالموں کے خلاف قیام کرنے والے غیرت مندوں کی صفوں میں پہنچ کر اس تحریک کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے عوام بلخصوص مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان، خیرخواہان اور رہنماء ٹیکس کے خلاف جاری تحریک میں صف اول کا کردار ادا کریں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ غیر قانونی ٹیکس کے خلاف قیام اخلاقی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماء ناصر عباس شیرازی اور دیگر سینکڑوں عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فدا علی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر سعید شگری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عبداللہ حیدری، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء اقبال ساجد،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء حاجی منظور یولتر اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما وزیر محمد اسحاق کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ذیشان، وزیر سلیم، کاچو ولایت علی،حاجی محمد علی، الیاس موسوی وغیرہ شریک تھے۔کانفرنس میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ملک بھر میں جاری انتقامی سیاست اور ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کو ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ اجلاس نے عدالتی حکم کے باجود ان کی بازیابی کو توہین عدالت کے مترداف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حساس اداروں کو چاہیے کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رہنماء کو فوری طور پر بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پیش کردہ قرارداد کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ناصر شیرازی کا اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔انہیں فوری طور پر رہا کرنے میں چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کرے۔ ملک بھر میں ماورائے آئین و عدالت جبری گمشدگی کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرکے آئین کی عملداری کو یقینی بنائی جائے۔

 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر تمام مسالک و مذاہب کو انکی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ پاکستان کی عدالت عالیہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے نام نہاد وزیر قانون کو سزا دی جائے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں پرامن علمائے کرام کو شیڈول فور میں ڈال کر برابری کی کوشش کی گئی ہے انہیں شیڈول فور سے نکالا جائے بلخصوص یمن جنگ میں آرمی کو دھکیلنے کی حکومتی کوشش کے خلاف احتجاج پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شیخ نیئر عباس کو قید کرنا سراسر ناانصافی اور غنڈہ گردی ہے انہیں رہا کیا جائے۔ عوام کی جان ، مال ، عزت و آبرو کی حفاظت اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہذا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے ریاستی ادارے کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان و سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اسکی روح کے ساتھ نافذ کرکے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک سز ا دی جائے۔ اے پی سی میں مطالبہ پیش کیا گیا کہ سیاسی جدوجہد تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے لہٰذا ریاست جبر کے ذریعے اس بنیادی حق کو سلب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔گلگت بلتستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ میں آئینی حقوق کے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی عمل ہے یہاں پر عائد تمام ٹیکسز کو واپس لے کر سٹیٹ سبجیکٹ رول سمیت دیگر متنازعہ خطے کے حقوق کو بحال کیے جائیں یا باقاعدہ آئینی حصہ بنایا جائے۔اورگلگت بلتستان میں خالصہ سرکاری کی آڑ میں عوامی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور سی پیک میں جی بی کو بھی مناسب حصہ دیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل) کے نومنتخب اپوزیشن لیڈر برائے گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع  نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپنی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں غیر مشروط حمایت پرسب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ اداکرنے کیلئے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس  کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے  ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی حیدر سمیت دیگر سے ملاقات اور ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں انہیں  ووٹ کاسٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم کے تعاون کے ساتھ حقیقی اپوزیشن کا کردار اداکروں گا اور حکومتی ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ ایوان میں آواز بلند کروں گا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) کراچی میں مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی خاطر خود کو احتجاجا گرفتاری پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا یہ اقدام ملت کے مظلوم طبقے کیساتھ ہمدردی اور حقیقی درد و اخلاص کی علامت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ملت تشیع کے سینکڑوں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے ان کے اہل خانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ جبری طور اغوا کرکے لاپتہ کرنا اور اہل خانہ کو ان لاپتہ افراد کے متعلق کوئی معلومات نہ دینا عدل و انصاف کے منافی اقدام ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بعض اداروں کے ا ہل کار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور اگر اغوا کئے گئے ان افراد سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے اور حکومتوں کو صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے علاوہ مظلوم کی دادرسی سے کوئی سروکار نہیں۔ایک بزرگ عالم دین کا گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے کا عمل حکومت بدترین کارکردگی ثبوت ہے۔ملت تشیع کے بے گناہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو اس تحریک کو پورے ملک میں پھیلادیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی میدان عمل کے سپاہی ہیں ،ملت کے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے شروع کیجانے والی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گمشدہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا۔انہوں نے مقتدر حلقوںسے مطالبہ کیا ہے وہ اس ظلم وناانصافی کا فوری ازالہ کریں اور لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بناکر ان کے اہل خانہ کو ذہنی کرب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree