وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں اور مساجد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مسلمانوں کیلئے کشمیر بنا دیا ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف مظالم ڈھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔

 اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور مساجد پر حملے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مودی سرکار کی اصل دشمنی مسلمانوں سے ہے۔

معلوم نہیں کہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی بھی مسلمانوں کیخلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر مکمل خاموش ہے، اگر بھارتی حکومت کو نہ روکا گیا تو ظلم کا یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔

 انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عملی اقدام کرے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ جو ریاست اپنے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی اس کی انتظامی قابلیت پر سوال اٹھانا ہراعتبار سے درست ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف کاروباری مراکز پر سرعام ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، جنسی ہراسگی کے واقعات اور لوٹ مار کی بلا رکاوٹ کارروائیوں نے عوام کے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ملک کو پُرامن ریاست بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی صورتحال ایسی ہے جیسے عوام کے کسی مسئلے سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں۔ ملک میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ ریاستی اداروں سے وابستہ ہر فرد جب تک اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کرتا تب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس اپنے پٹرولنگ نظام کو بہتر بنا کر پُرامن معاشرے کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ آخر کب تک عوام کو محض وعدوں اور امیدوں کے نام پر تسلی دی جاتی رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قلت کے بارے میں بھی خبریں آنا شروع ہو چکی ہیں۔ ناقص انتظامی کارکردگی کے باعث حکومت اپنی مقبولیت رفتہ رفتہ کھو رہی ہے۔ اگر ملک کی اس طرح بحرانوں کی نذر کیا جاتا رہا تو پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ غذائی اجناس کی قلت اگر مصنوعی طور پر پیدا کی جارہی ہے تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔ حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شنکجے میں لے۔ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے جو مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کو جس تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا اس کی عملی شکل بھی نظر آنی چاہیے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ عوام کا فیصلہ درست تھا۔ اگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی تو پھر عوام اسے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اورنگزیب علی جعفری کو سیکرٹری تنظیم سازی اور شفیق حسین طوری کو سیکرٹری ایمپلائیز ونگ کی ذمہ داری سونپی دی ہے، جبکہ شفیق حسین طوری معاون سیکرٹری تنظیم سازی کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں علی رضا طوری کو رابطہ سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جبکہ کربلائی نوروز علی کو معاون سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر علامہ سید وحید کاظمی کا کہنا تھا کابینہ میں شامل ہونے والے برادران انتہائی فعال اور تجربہ کار ہے۔ جس سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی فعالیت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہون نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔

 عدیل عباس زیدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہئیں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

وحدت نیوز(پشاور) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور حکومتی عہدیداروں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو نظر انداز کرکے صرف تنقید پر توجہ دی، جس کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں ٹماٹر ناپید ہوگیا ہے، اگر کہیں دستیاب بھی ہے، تو اس کی قیمت غریب طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومتی اراکین کو چاہیئے کہ ملک میں مہنگائی کے طوفان کا سدباب کریں نہ کہ اپنا سارا وقت صرف تقریریوں اور جملہ بازی میں صرف کریں۔ بے شک اپوزیشن کا رویہ عوامی مفادات کے خلاف ہے، مگر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ وزرا بھی صرف جوابات میں وقت گزاریں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے عام عوام کو ریلیف پہنچایا جائے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree