وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے وفدکی صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات ۔ ضلع ہنگو کے جلوس پر ایف ائی آر کے اندراج سمیت ضلع کوہاٹ کے ڈی اے مسجد پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب جعفری نے معزز شخصیات کو فورشیڈول میں ڈالنے پر بھی مفصل گفتگو کی اس ملاقات میں کوٹلی امام حسینؑ ڈی ائی خان کی زمین سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان صاحب کا وعدہ بھی یاد دلایاگیا۔ وفد نے پاراچنار، بالشخیل سمیت ہری پور کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ جلوس اور مجالس کے مسائل متعلقہ ذمہ داروں سے حل کروانے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے اس موقع پر متعلقہ حکام سے دوبارہ میٹنگ کرانے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم متعلقہ حکام سے آپ کے دوبارہ میٹنگ بلا کر آپ کے مسائل کا حل نکالیں گے اور ہم حتی الوسع کوشش کرینگے کہ آپ کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر بہترسے بہتر حل نکالا جائے۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری، صوبائی رہنما علامہ عبدالحسین الحسینی، علامہ مرتضی عابدی اوربرادار نیر عباس جعفری بھی موجودتھے۔

 

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ نائجیرین حکومت نے معروف بزرگ مذہبی رہنماء علامہ شیخ ابراہیم ذکزکی کو کئی سالوں سے بے جرم و خطا قید میں رکھا ہوا ہے، حکومت پاکستان سفارتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ابراہیم ذاکزکی کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔

 وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ ابراہیم ذکزکی عالمی سطح پر جانے جانیوالی مذہبی شخصیت ہیں، انہوں نے نائجیریا جیسے ملک میں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے کروڑوں افراد مذہب حقہ کی جانب راغب ہوئے، امریکہ کے اشاروں پر نائیجرین حکومت نے محض اسلام دشمنی میں شیخ ابراہیم ذکزکی کے بیٹوں سمیت اب تک سینکڑوں مسلمانوں کو شہید اور خود شیخ صاحب کو ساڑھے تین برس سے زائد عرصہ سے پابند سلاسل کر رکھا ہے، جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

 علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے اس عظیم رہنماء کی رہائی کیلئے نہ صرف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے بلکہ پاکستانی عوام بھی اس حوالے سے اپنا مذہبی و اخلاقی فریضہ ادا کریں۔ حکومت پاکستان سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے شیخ ابراہیم  ذکزکی کی رہائی کیلئے کوششیں کرے، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے علامہ ذکزکی کو رہا کروانے کی کوشش کریں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواکے سیکریٹری تنظیم سازی شفیق طوری اور معاون سیکریٹری تنظیم سازی جلال حسین نے  ہنگو،کوہاٹ،بنوں،لکی،ٹانگ،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور اورنوشہرہ کے دورہ جات کیئے اور وہاں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات میں تنظیمی ڈھانچے کی مظبوطی کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ہنگو میں شیر افضل صاحب،کوہاٹ میں مولانا مورتضیٰ صاحب،بنوں میں نوروز علی،لکی میں حاجی گل افضل،ٹانگ میں شہباز علی،ڈیرہ میں مولانا غضنفر علی،پشاور میں زاہد علی اور نوشہرہ میں اورنگزیب بنگش سے تنظیم کو فعال بنانے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔اور ایک نئے جذبے اور ولولے سےتنظیمی فعالیت انجام دینے کا عہد کیاگیا۔

وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عمائدین، تنظیمی مسئولین اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ضلع ہری پور میں تنظیمی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے ہری پور کے علاقہ مانکرہ میں عمائدین سے ملاقات کی اور تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے علامہ وحید عباس کاظمی ، نیئرحسین جعفری اور دیگر تنظیمی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے فعال شیعہ کارکن ملک افتخارکو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ادا کرنے سے حکومت قاصر دکھائی دیتی ہے۔ تین ماہ قبل مقتول کے بھائی جرار حسین کو بھی دہشت گردوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بیٹیوں کو سکول لے کر جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ سمیت بیشتر سیاسی و انتظامی شخصیات ہمیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے وعدوں پر ٹرخا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں جب تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی جاتیں تب تک ان واقعات کا تدارک ممکن نہیں۔اگر حکومت نے دہشت گردوں کو اسی طرح کھلی چھٹی دیے رکھی توپھر بدامنی کو کچلنا مشکل صورتحال اختیار کر لے گا۔ علامہ سبطین حسینی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(ہری پور) صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ آج کی اس تقریب میں اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہل تسنن بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور آج کا یہ اجتماع اتحاد بین المسلمین کا بین ثبوت دے رہا ہے۔ وحدت کے اس منظر کو دیکھ کر امام جعفر صادق (ع) کا ایک فرمان یاد آرہا ہے جس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے وصی دین کا کس قدر درد رکھتے تھے۔ امام صادق (ع) فرماتے ہیں کہ جس نے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ جاکر نماز پڑھی گویا اس نے رسول خدا (ص) کے ساتھ پہلی صف میں نماز پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا منشور مدینہ فاضلہ کا قیام ہے۔ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت اور ملک کے اداروں کو مضبوط بنانا ایم ڈبلیوایم کے نصب العین میں شامل ہے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree