وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) ضلع حیدر آباد کے زیر انتظام ، اُمّ ابیھاع تعلیم بالغاں مدرسہ و سکول میں ماہانہ امتحانات کا انعقادکیا جارہاہے،مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) حیدرآباد کے زیر انتظام اُم ابیھاع تعلیم بالغاں مدرسہ و سکول میں گزشتہ تین سال سے دینی و دنیاوی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ، سال ۲۰۱۹ جنوری میں نئی شروع ہونے والی کلاسز کا پہلا ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا جس میں 25 خواتین اور بچیوں نے حصہ لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ خواتین) کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس لاہور میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدار ت مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہاکہ اگر خواتین کی تنظیم مضبوط ہوجاتی ہے تو کوئی انھیں شکست نہیں دے سکتا، انقلاب اسلامی ایران میں خواتین کا کردار سب سے نمایاں ہے۔

تیسری نشست میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے مرکزی کابینہ کی توسیع کی اور نئی شامل ہونے والی خواہران سے حلف لیا گیا ، تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا،جن میں محترمہ تحسین شیرازی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ ام البنین (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ معصومہ نقوی ( شعبہ امور تنظیم سازی ) -محترمہ نرگس سجاد (شعبہ سیاسیات و تربیت) -محترمہ عظمی تقوی (شعبہ نشرواشاعت) -محترمہ فرحانہ گلزیب (شعبہ فلاح و بہبود)   - محترمہ سیمی نقوی ( شعبہ اطلاعات و روابط) -محترمہ انیلا کرن (شعبہ ذاکرات)-محترمہ سائرہ ابراھیم (شعبہ جوانان) -محترمہ سمیرا نقوی (شعبہ تعلیم )-محترمہ قراةالعین (سیکرٹری مالیات) - محترمہ فرح دیبا (سیکرٹری شماریات)- محترمہ بتول رضوی ( سیکرٹری میڈیا سیل )  ان کیساتھ چار معاونین میڈیا سیل میں فرائض انجام دینگی۔محترمہ بینا شاہ (وحدت آفس سیکرٹری ) -محترمہ شبانہ میرانی (شعبہ تحفظ عزادای) - محترمہ  بشریٰ ( شعبہ مدارس)اپنی دیگر معاونین کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ محترمہ عدیلہ ( شعبہ اطفال )ان کے علاوہ شعبہ ورکنگ وومن کی مسئولیت محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ کو دی گئی اور ان کیساتھ مزید چار معاونین کام کرینگی، محترمہ گلشن زیدی ، شعبہ تعلیم کی مسئولیت انجام دینگی اور ان کیساتھ بھی چار دیگر معاونین فرائض انجام دینگی۔ ۔۔۔~ معاونین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلاس کی چوتھی نشست کا آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس نشست میں مختلف علاقہ جات میں یونٹ سازی ، ڈویژن اور ضلع سازی کے امور پر تفصیلا ًبحث کی گئی ،نیز تنظیمی فعالیت کو تیز کرنے اور ہر شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی گئی ، شعبہ خواتین کی سینیئر عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی، محترمہ تحسین شیرازی ، محترمہ نرگس سجاد نے بھی کابینہ کی دیگر اراکین اور انکی معاونین کی اپنے تجربات کی بنیاد پر بھرپور راہنمائی کی،دو روزہ اجلاس کی پانچویں اور آخری نشست ،جس میں تنظیم کے نظم و ضبط تمام شعبہ جات میں معاونین بنانے اور کام کرنے کے حوالے سے سب شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی آراء و تجاویز پیش کیں اور اس بات کا عزم کیا کہ اپنی تمام تر کوشش و قوت کو بروے کار لا کر ملت کے لیے خدمات انجام دینگے ، آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زھرا نقوی نے تمام شرکاء کی زحمات اور کوششوں کو سراہتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے محترمہ سیمی نقوی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ جبکہ محترمہ شبانہ میرانی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے تحفظ عزاداری نامزد کردیا ہے، اس موقع پر محترمہ زہرانقوی نے امید ظاہر کی کہ دونوں خواہران پہلے سے زیادہ تنظیمی فعالیت انجام دیں گی اور سندھ بھرمیں مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گی۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد شعبہ خواتین کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام اراکین کابینہ اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب صاحبہ نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پرگفتگو کی اور پھر قرآن سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا،دوران اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا تعرف بھی کروایا گیا، اجلاس کا باقائدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اورایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کی مرکزی کابینہ کی خواہران سے ملاقات،مجلسِ وحدت مسلمین  کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ محترمہ سیمی نقوی، مرکزی سیکریٹری برائے نشر و اشاعت محترمہ عظمیٰ تقوی  اور انکی معاون محترمہ ارم اور شعبہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ام البنین کیساتھ مختلف تنظیمی امور کے حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے حوالے سے مختلف تنظیمی پروگرام زیرِ غور لائے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے وفدسے مختلف کامیاب تحریکوں میں خواتین کا کردار کے عنوان سے خطاب کیا،انہوںنےکہاکہ ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل کے بطور عام خواتین نہیں بلکہ اسوہ سیدہ ع اور کارِ زینبی ع ہے۔شھزادی فاطمۃ ع کہہ سکتی تھیں کہ یا علی ع میں گھر میں رہ کر امورِ خانہ داری اور بچے سنبھالتی ہوں آپ حق کے لیے آواز اٹھائیں مگر دنیا نے دیکھا امورِ خانہ داری کو کمال پر سرانجام دینے والی بیبی نے ایک لمحے کےلئے بھی گوارہ نہ کیا کہ علی ع تنہا میدان حق میں رہ جائیں،بلکہ شھزادہ ہر ہر قدم پر بھرپور ساتھ دیتی ہیں،کبھی حوصلہ بڑھاتی ہیں تو کبھی دربار میں بھی جاکر فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرماتی ہیں۔سیدہ س میدانِ عمل میں ثابت قدمی کیساتھ وقت کے امام کی بھرپور نصرت کرتی ہیں۔پھر اسی انداز میں تربیتِ ثانی زہرہ شھزادہ زینبِ کبرا س نظر آتی ہیں۔اتنی شھادتوں، مصیبتوں، آلام و مصائب، قید و بند کی سختیاں کھلتی ہوئی، یتمیم بچوں اور بے سہارا بیبیوں کا حوصلہ بڑھاتی سر برہنہ بے کجاوہ اونٹوں پر سوار، سفر طے کرکے مملکت ظالم شام میں تشریف لاتی ہیں اور بھرے دربار میں ظلم اور اسکے ظلم کو ہمیشہ کے لیے ذلیل و رسواء کر دیتی ہیں۔قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیتی ہیں اور قیامت تک آنے والی نسلوں کو پیغام دے جاتی ہیں۔کربلا آج بھی جاری و ساری ہے۔ہمیں آخری امام کے ظہور کے لیے تیزی سے امور سرانجام دینے ہیں، اس راہ کے ہر پتھر کو جو رکاوٹ ہے اسے خود ہٹانا ہے۔آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی اور ملک وملت کے ترقی کی دعا کے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree