وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ خواتین کا اہم اجلاس علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد مین منعقد ہوا، جس میں باہمی مشاورت کے بعددخترشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ محترمہ خانم زہرا نقو ی کوایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹر نامزدکرلیا گیا، اجلاس میں خانم زہرانقوی کے علاوہ خانم طیبہ اعجازاہلیہ علامہ ناصر عباس جعفری  ، خانم تحسین  شیرازی خواہر ناصر شیرازی ، خانم زہرا نجفی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین سندھ بھی شریک تھیں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے خانم زہرا نقوی کے ہمراہ  مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دےدی ہےجس میں مندرجہ بالا خواتین شامل ہیں ، جو کہ ملک بھر میں شعبہ خواتین کو مزید فعال کرنے اور شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے وفد نے   پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کراچی اور  منھاج القرآن شعبہ خواتین کراچی کےمرکزی پروگرام ''  ثانی زہرہ سیدہ زینبؑ کانفرنس'' میں ایک وفد کی صورت میں خصوصی شرکت کی. وفد میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن سے خواہر عتیق، خواہر زرین، خواہر نایاب، خواہر نورین اور خواہر کبرا شامل تھیں.اس پروگرام میں مدعو کرنے کے لیے خصوصی طور پر '' پاکستان عوامی تحریک کراچی'' اور ''منھاج القرآن کراچی'' کی شعبہ خواتین نے ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی سے ڈویژن آفس میں خصوصی ملاقات کی تھی اور شرکت کی دعوت دی گئی تھی. National auditorium میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی آمد پر انکا پرُ تپاک استقبال کیا گیا اور خصوصی طور پہ خوش آمدید کہا گیا.اور اس بات کی افادیت پرزور دیا گیا کہ انشاء اللہ آگے بھی اس طرح ایک دوسرے کے پروگرامز میں شرکت کی کوشش کو یقینی بنائیں گے.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے آفس میں منہاج القر آن شعبہ خواتین کے وفد کہ ساتھ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سند ھ اور کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ملاقات ہوئی۔جسمیں اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔منہاج القرآن شعبہ خواتین کے وفد میں پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر خواہر رانی راشد ،منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظم تربیت رابعہ انواراور ضلع شرقی کی صدر خواہر صائمہ بتول شامل تھیں،جب کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی سیکر ٹر ی خواہر ہما جعفری اور کراچی ڈویژن کی کا بینہ کے علاوہ صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر زہراء نجفی بھی منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کے لئے موجود تھیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین نے منہاج القرآن شعبہ خواتین کے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔منہاج القرآن شعبہ خواتین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کو اپنے آنے والے ڈسٹرک اور مرکزی سطح پر ہونے والے پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی بلخصوص ۱۷ نومبر کو سانحہ ماڈل ٹاون میں جس کو ۱۵۰ دن گزر جانے کے بعد بھی حکومت وقت کی طرف سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کہ خلاف پریس کلب پر احتجاج میں شرکت کی درخواست کی گئی۔اسکے علاوہ ڈسٹرک سطح پر ہونے والی’’سیرت حضرت زینب ؑ کانفرنس‘‘ میں شرکت اور ۳۰ نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی مرکزی سطح پر ہونے والی ’’سیرت حضرت زینب ؑ کانفرنس‘‘ میں کراچی ڈویژن اور صوبہ سندھ کو خصوصی دعوت دی گئی۔دونوں تنظیموں نے موجودہ حالات میں شیعہ سنی اتحادوحدت پر زوردیا ۔

 

پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کی صدر خواہر رانی راشد کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک قرآن و رسول ﷺ اور انکی پاک آل کے عاشق و غلام ہیں اسلام محمدی ﷺ ہمیں وحدت کا درس دیتا ہے اور الحمداللہ پاکستان میں ڈاکٹر طاہر قادری اور علامہ راجہ ناصرعباس صاحب کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کے آج ہم پاکستان کی سر زمین پر اتحا و وحدت کی فضاء دیکھ رہے ہیں جس سے دشمن بے حد خوف زدہ ہے اور وہ ہمارے اس اتحاد کو نقصان پہچنا چاہتے ہیں مگر انشااللہ تعالیٰ دشمن کبھی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہو گا۔

 

منہاج القرآن کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ناظم تر بیت خواہر رابعہ انوار کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کا نہایت اہم کردار ہے جیسے کہ ہم تاریخ میں حضرت زینب ؑ کا کردار دیکھتے ہیں کی آپ ؑ نے کسطرح یزید اور نظام یزیدیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ایسی تحریک کا آغاز کیا جس نے یزید اور یزید جیسوں کو دنیا اور آخرت میں رسوا کردیا۔ہم سب بھی سیداء زینب ؑ کی کنیزیں ہیں ہم کو بھی اپنے ملک میں رائج نظام یزیدیت کے خلاف سیرت سیداء زینب ؑ کو اپنان ہو گااور خواتین کو شعور دیا ہو گا یہ ہماسی ذمداری ہے۔جس طرح ہم سب مل کر اپنے گھر کے مسائل کرتے ہیں تو یہ ملک بھی ہمارا گھر ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کے مسائل کہ حل کے لیے ہم سب مل کر کوشش کریں۔

 

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکرٹری خواہر زہراء نے سب سے پہلے صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کراچی ڈویژن اور منہاج القرآن شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کہ وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکرٹری خواہر زہراء نے صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کی جانب سے اپنے بھرپور ساتھ اور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور۳۰ نومبر اور ۲۵ دسمبر کو مزار قائد پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کہ جلسے کہ حوالے سے تفصیلات معلوم کی اور حکمت عملی دریافت کی۔پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کی صدر خواہر رانی راشد نے جلسے کی تفصیلات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا آپ کا کہنا تھا کہ یقیناًت ٹاسک بڑا ہے لیکن ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں اور ہمیں آپ کے ساتھ کی بھی ضرورت ہے ۔

 

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما جعفری نے اپنی پوری کابینہ کی طرف سے اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی سیکریٹری جنرل خواہر ہما جعفری نے کہا کے ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہیں ہمارا مقصد ایک ہے ہم ظلم کے خلاف ہیں یہ جابر و ظالم حکمران جنھوں نے مظلوم عوام پر گولیاں چلائی ان ظالم حکمران نے سرزمیں پاکستان کو معصوم لوگوں کے خون سے سرخ کردیا انصاف اور عادل کو ختم کردیا آج ان کی وجہ سے غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے مگر ان کو اس سے کوئی مطلب نہیں کہ عوام کس طرھ کی زندگی رہی ہے۔حسینیوں کی تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کے ہم حسینیوں نے ہمیشہ مظلومیت کے ساتھ دیا اور مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی اور انصاف کی بات کی۔ ہم نے کبھی کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیا اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کی جدوجہد کی اور اس مقصد کے لیے ہمیشہ قربانیاں بھی دی اور دیتے رہیں گے کیونکہ یہ درس ہم حسینیوں نے کربلا سے لیا ہے۔ آخر میں خواہر زہراء نے فرمایا کی مقصد جتنا عظیم ہوتا ہے قربانیاں بھی اتنی ذیادہ دینی ہوتی ہیں لہذا ہمیں اپنی ہمت حوصلوں کو بلند رکھنا ہے اور راہ حق میں آگے قدم بڑھاتے رہنا ہے ضروری نہیں کی جلد منرل اور مقصد حاصل ہو جائے مگر اگر ہم ثابت قدم رہیں تو انشااللہ پروردگار ہماری مدد ضرور فرمائیں گا اور ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) شہزادی کونین، ام ابیہا، حضرت فاطمۃ الزہرا (س) اور انکے باشرف فرزند، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم کی مقدس سرزمین پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا یہ پروگرام مدرسہ زینبیہ (س) میں منعقد ہوا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں خطباء نے بی بی دو عالم (س) کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور امام خمینی (رہ) کو سیرت فاطمیہ کا روشن نمونہ قرار دیا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی مدرسہ امام خمینی (رہ) قم کے مسئول امور فرہنگی حجت الاسلام والمسلمین امیر حسین  حسینی تھے۔ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت زہرا (س) کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی  اور کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نہ  فقط خواتین کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی اسوہ حسنہ ہیں۔ جشن  کے اختتام پر مہمانان خصوصی کے ذریعے "خطبہ فدکیہ" کے  انعامی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنی والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Page 38 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree