وحدت نیوز (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباشعبہ خواتین کے زیر اہتمام تعلیم بالغاں کیلئےسندھ کےپہلے ام ابیھا ع اسکول کے قیام کا ایک سال مکمل ہوگیا، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادشعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ تقوی اورایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی کی کاوشوں سے قائم ام ابیھا ع اسکول برائے تعلیم بالغاں گزشتہ ایک سال سے درس وتدریس کے فرائض انجام  دے رہا ہے ، شکر الحمدللہ رب عزوجل جاری وساری ہے ،اگر تمام ممبران اپنے یادوں کے دریچوں کو کھولیں تو آپ سب کو یاد ھوگا کہ گرلز گائیڈ کا پہلا یونیفارم حیدرآبا میں بنایا گیا تھا اور الحمدللہ آج پورے پاکستان  میں وحدت گرلز گائڈوہی یونیفارم زیب تن کرتی ہیں اور قابل تحسین ہے کہ محترمہ سیمی نقوی نے چند مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیم بالغاں ام ابیھااسکول حیدرآباد کا یونیفارم بھی تیار کروایاہے، خدا وند متعال  کے تہہ دل سے ممنون ہیںکہ یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا ،خداوند منظور اور مقبول  فرمائے آمین ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر انتظام پاکستان میں پہلی بار ماہ رجب المرجب کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے جامع مسجد فاطمہ ہاؤس واپڈا ٹاؤن لاہور میں خواتین کے لیے سہہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے جو گزشتہ روز سے جاری ہےماس نورانی محفل میں جہاں دعا و مناجات اور تلاوت قرآن اور دیگر عبادات بجائی لائی جا رہی ہیں وہاں مختلف معلم و معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کے شعور کو اُجاگر کر رہے ہیں، محترمہ معصومہ نقوی نے کل اور آج کے درس میں “سورۃ الفیل” کی تفسیر بیان کی،مولانا مھدی کاظمی کے دو روزہ دروس “صفات شیعہ” اور قران کی “قراءت و تجوید” کے مضامین پر مشتمل تھےمحترمہ تحسین شیرازی کے ’’اسلامی معاشرت میں خواتین‘‘کے کردار کے عنوان سے دروس جاری ہیں ،علاوہ از یں محترمہ زھرا نقوی مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بھی “حزب الہی خواتین کی خصوصیات”  اسلام میں سیاست کی کیا اہمیت ہے اور “اسلامی سیاست کیا ہے جیسے عنوانات پر خواتین سے خطاب کر کے ان کی فکری و مذہبی شعور کو اجاگر کر رہی ہیں،اپنے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی نے اسلامی قوانین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک جامع دین ہے جو کہ زندگی کے تمام پہلو کا احاطہ کرتا ہے ، معاشرے میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے اسلامی حکومت کا قیام ایک لازم امر ہے اور ہمیں ایک اسلامی ریاست تشکیل دینے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنی چاہیے،محترمہ لبنیٰ زیدی نے دعااور اس کے اثرات کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا،ذاکرہ اہل بیت ؑ محترمہ خوشبو نے روزے اور اعتکاف کی اہمیت پر گفتگو کی،سہہ  روزہ اعتکاف کا آخری دن بروز سوموار ۱۵ رجب المرجب ہے جس میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی خواتین اور دیگر بھی شرکت کرینگی اور اجتماعی طور پر “عمل اُمّ داؤد” بجا لایا جائے گا اور بعد ازاں دعا کی جاے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مولائے کائنات کی وصیت پر عمل کرتے ہوئےبلا تفریق مذہب و مکتب ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے. یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شعبہ خواتین کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئی . ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم ابو ذر زمان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ظہور امام(ع) کی زمینہ سازی کیلئےمیدان عمل میں موجود ہے. ان کا کہنا تھا کہ خائن سیاست دانوں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ملی تشخص کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے خانم نرگس سجاد نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خواتین برادران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے دختران ملت ہر میدان میں علماء و زعماء ملت کی دست و بازو ہیں. اجلاس میں خواہر مئہ جبین کو  شعبہ خواتین کا آرگنائزر مقرر کیا گیا اور تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی. اس موقع پر خواہر روبینہ واجد , خواہر قندیل کاظمی اور خواہرصدیقہ بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی خواتین رہنما ان دنوں صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہیں۔اس دوران بیشتر اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر مختلف یونٹس کی تشکیل بھی کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ضلع سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں خواتین رہنماؤں خواہر صادقہ،نرجس ، فروا نقوی اور بینا شاہ نے تنظیم سازی کے سلسلے میں گزشتہ روز بھارہ کہو کا دورہ کیا۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا کاظمی نے قومی امور میں خواتین کے کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طرز معاشرت کا انحصار افراد کی تربیت پرہے ۔جس معاشرے کی خواتین میں احساس ذمہ داری جتنا زیادہ ہو گا وہ معاشرے اتنا ہی اعلی اقدار کا حامل ہو گا۔ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا جیسی گراں قدر شخصیات موجود ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے زندگی کے ہرشعبے میں مددگار و معاون ہے۔سانحہ کربلامیں یزید کے ایوانوں میں لزرہ پیدا کرنے والی شخصیت حضرت زینب (سلم)کا جرات مندانہ کردار ہمارے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔ہمیں دور عصر کی یزیدیت کے خلاف جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی حقیقی کنیز کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں ملت تشیع کو اپنی قومی حیثیت منوانا ہو گی۔یونٹ سازی کا مقصد خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنی قوم کے لیے سیاسی جدوجہد کی آغاز کریں ۔انہوں نے بھارہ کہویونٹ کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد بھی دی ۔

وحدت نیوز (جہلم)  ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کے پُرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ، ضلع جہلم اور علاقے کی مقامی انجمن کے اشتراک سے *یوم پدر* و *میلاد مسعود* کا انعقاد کیا گیا،جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مقامی خواتین نے گلہائےۓ عقیدت کے پھول نچھاور کیے،اس با وقار محفل سے محترمہ حدیثہ سید نے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں محترمہ نے مولا علی علیہ سلام کی ولادت کا واقعہ تفصیلا پیش کیا اور ان کے دیگر فضائل کا ذکر کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔اس موقع پر خواتین کارکنان  نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم علی ع کو یوم پدر کی مناسبت سے منایا اور اس حوالے سے کارڈز اور کپ کیکس کا اسٹال بھی لگایا جسے مہمان خواہران نے بہت سراہا،جشن کے اختتام پر دعاۓ امام زمانہ پڑھی گئی۔


وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام  مقامی امامبارگاہ میں انقلاب اسلامی کی 39ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر بانی انقلاب ، رہبر کبیر امام خمینی و شہدائے راہیان نظام ولایت و امامت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےمحفل دعائےتوسل اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی بچیوں کے درمیان کوئز مقابلہ رکھا گیا تھا، اسکے علاوہ محترمہ مہک نے اپنی تقریر میں انقلاب کی ضرورت اور ثمرات ہر روشنی ڈالی ،انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی جیسی عظیم کامیابی ولایت فقیہ کی مرہون منت ہے ، امام خمینی ایک فقیہ و مبارز اور مجاہد تھے جنھوں نے سب سے پہلے اپنے وجود پر اسلام نافذ کیا اور پھر اُس منزل پر پہنچے کہ خدا نے انھیں نہ فقط ایرانی قوم بلکہ تمام مسلم دنیا کے لئےنجات دہندہ بنادیا،خواتین  نے انقلابی ترانوں سے محفل کو رونق بخشی اور اسکے علاوہ کچھ مختصر کلپس پروجیکٹر کے ذریعے ناظرین و سامعین کو دکھائے گئے،آخر میں کوئز مقابلے کے نتائج  کا اعلان کیا گیااور بچیوں میں انعامات تقسیم کیےگئے، اس پُر رونق محفل کا اختتام دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree