وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے،ضلع شرقی کی خواہران کے ساتھ ایک تفصیلی  نشست اور میٹنگ ہوئی، جسمیں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع شرقی کی بنیاد رکھی گئی۔ میٹنگ کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین  شعبہ خواتین پاکستان کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے خطاب کیا اور مجلسِ وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے مفصل طور پہ آگاہ کیااورکہا کہ  بافضلِ خدا و محمد(ص) و اہلبیتِ کرام(ع)، آپ تمام خواتین اپنے اپنے مقام پر راہِ حق میں مصروفِِ عمل ہیں۔جیسے مختلف چشمہِ فیض جاری و ساری ہیں۔اب انشاء اللہ تمام چشمہِ فیض مل کر سمندر ہو جانے کی ضرورت ہے۔اب بطور تنظیم مل کر اپنی اپنی فعالیت اور فداکاری کو مزید بہتر سے بہترین کیطرف لے جانا ہے۔جسکے لئے ہمیں آپ تمام خواہران کی بطور تنظیمی ارکان آپکے ساتھ کی ضرورت ہے۔اور تمام خواہران کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی،جیسے ان معزز خواہران نے قبول کیااور ملک و ملت کےلئے ہر طرح سے میدانِ عمل میں ساتھ دینے کیلئے بھر پور آمادگی ظاہر کی۔ خواہر فرح اور خواہر نجف کو ضلع شرقی کے  سیٹ آپ  کومکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے تمام خواہران کا شکریہ ادا کیا۔اور ملک و ملتِ تشیع کی ترقی کےلئے اجتماعی دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز (بہاولپور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل   خواہر زہرہ نقوی نے ضلع بہاولپور کا ایک تفصیلی دورہ کیا،اور ایام عزاء "شھادتِ امام حسن العسکری(ع)" کی مناسبت سے مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا جسمیں ضلع بہاولپور کی خواتین نے بچوں کیساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خواہر زہرہ نقوی نے بمناسبت شھادتِ امام حسن العسکری(ع)، امام کی سیرت و زنداگانی ، سیاسی و سماجی حالات و واقعات، وکلاء سے روابط، غیبتِ صغرا و غیبتِ کبرا کے حوالے سے تیاری اور ظہُورِ امام العصر(عجل فراجھم) کی زمینہ سازی کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا،اسکے علاوہ مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خواہر زہرہ نقوی نے شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی کابینہ کے ساتھ بھی ایک تفصیلی میٹنگ کی، جسکے بعد خواہر طاہرہ گردیزی کی بطور جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ضلع بہاولپور تقریبِ حلف برداری عمل میں لائی گئ۔

وحدت نیوز (کراچی/ کوئٹہ/ فیصل آباد/چنیوٹ /راولپنڈی/ گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کےتحت مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی اپیل پر ملک گیر ہفتہ  شہزادی سکینہ ؑ اور شہزادہ علی اصغر ؑمنایا گیا جس میں خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کی اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ  کی طرف سے یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر 12 صفر کو جعفریہ ہاوس گلستان روڈ میں  منعقد کیا گیا جس میں خواہر نزہت زیدی نے بی بی سکینہ کے کردار پر  روشنی ڈالی اور اسے اپنانے پر  زور دیا اور مذاہب اہلبیت ع سے مجلس کا اختتام ہوا اخر میں تابوت بی بی سکینہ و جھولا علی اصغر بھی برآمد ہوا ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی  رضویہ یو نٹ کی طرف سے بھی یوم بیبی سکینہ وجناب علی اصغرمنعقد کیا گیا  جہاں بچوں نے سبیل کا اہتمام بھی کیا مرثیہ اور نوحہ خونی بھی کی گئی مجلس کے اختتام پر تبوت اورجھولا بھی برآمد ہوا ،یم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین کراچی حسن کالونی یونٹ کے تحت بھی ایک اضافی پروگرام یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں  شرکت  کی مرثيہ اور نوحه خوانی کے ساتھ شبیہ  تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا  ،ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین کراچی سرجانی یونٹ میں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتن کی طرف سے ہونے والا پروگرام یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر امام بارگاہ حسن عسکری میں 12 صفر کو منعقد ہوا جس میں مومنات نے کثيرتعداد میں  شرکت کی  بچوں  نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں نوحه خوانی کی، تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی طرف سے ضلع فیصل آباد میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کی  مناسبت سے پروگرام رکھا گیا جس میں بچوں نے فضایل و مصائب بیان کیے بچوں سے سوال جواب بھی کیے گئے   اس کے علاوه ضلع جھنگ اور کمالیہ میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیے گئے،ضلع جینوٹ میں بھی  ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتين کی  طرف سے یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوا لے سے پروگرام  منعقد کیا گیا  جہاں مانیں اپنی گودیوں کے لال صدقہ  علی اصغر کی طور پر لے آئیں  اور اپنی بچیوں کو کنیز  بی بی سکینہ بناتے ہوئے شریک ہوئیں، جناب علی اصغر کے نام پر دودھ کی سبیل لگائی گئی اس موقع پر  خواہر ڈاکٹر ردا نے مائوں کواپنے بچوں کوحقیقی معنوں  میں غلام علی اصغراور کنیز بی بی سکینہ بننے کی پرورش کر نے کی تلقین کی۔

ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتين کی طرف سے گلگت قصرابوطالب میں  یوم بی بی سکینہ و علی اصغر منعقد  کیا گیا جس میں  کثير تعداد میں مومنات نے شرکت کی خواہر آسیہ نے اپنے خطاب میں کربلا میں خواتين اور بچوں  کے  کردار پر روشنی ڈالی اور حالات حاظره کا جائزہ لیتے ہوئے  ہونے والے مظالم ِپابندیوں اور نا انصافیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی  طرف سے راولپنڈی میں  خواهر قندیل کاظمی کی زیرنگرانی امام بارگاہ المنڈی میں یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا  جس میں نامور خطیبہ خواهر انجم، خواهر قنديل کاظمي اور خوایر رحيمہ نے خطاب کیا اور بی بی سکینہ  کے  مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، تقریب میں گرلز سکائوٹس نے بھی  نذرانہ عقیدت پیش کیا  اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی  مستورات نے شرکت کیں کوئز مقابلہ بھی  ہوا جس میں  حاضرين سے بھی سوالات پوچھے گئے پروگرام کے اختتام پر  کربلا والوں کی یاد میں  شمع بھی  روشن کی گئیں۔

وحدت نیوز(جہلم ہڈالہ سیداں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی اور مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر مولانا محمد یونس حیدری نے اج ضلع جہلم تحصیل ہڈالہ سیداں کا دورہ کیا جہاں مقامی زعماء ، عمائدین اور علماء سے ملاقاتیں کیں اس موقعہ پر ہڈالہ سیداں میں مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین کی یونٹ سازی کی گئی اور مقامی خواتین کی میٹنگ میں متفقہ طور پرخانم سیدہ عقیلہ رضوی کو یونٹ کی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

علامہ سید مبارک علی موسوی نے حلف لیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم و ملت کی تعمیر و ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو قومیں سربلند اور سرفراز ہوتی ہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ خواتین ملت سازی میں بھر پور کردار ادا کر رھا ھے اور ھمارا عزم ھے کہ ملک بھر میں شعبہ خواتین مردوں کے برابر فعالیت کا مظاپرہ کرے ، اجلاس سے وحدت یوتھ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر مولانا یونس حیدری نے بھی خطاب کیا ، جہلم کے دورہ پر گئے وفد نے مقامی شیعہ راہنماؤں سید وسیم عباس زیدی ، مولانا راجہ محسن علی قمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کی جانب سے،کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور ضلع وسطی کی انچارج خواہر زرین کی سربراہی میں، ایک وفد کی صورت، شھید امجد صابری کے گھر تشریف لے جاکر ہدیہ تعزیت  پیش کیا گیا۔وفد میں ضلع وسطی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر نایاب، شعبہ تعلیم و تربیت کی زمہ دار خواہر ندیم زہرہ, شعبہ فلاح و بہبود کی خواہر یاسمین،شعبہ توسیع و تنظیم کی خواہر حنا شامل تھیں۔خانوادہِ شھید کی جانب سے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کا پُر احترام استقبال کیا گیا اور شھید امجد صابری کے گھر انکی والدہ محترمہ، زوجہ، بچوں، بہن اور  خانوادہ کی دیگر خواتین سے ملاقات ہوئی۔ خانوادہِ شھید اور انتہائی غم زدہ والدہ زوجہ اور بہن سے خواہر ہما جعفری اور خواہر زرین اور خواہر ندیم زہرہ نے گفتگو کی اور ملتِ تشیع کی واحد نمائندہ جماعت کےُبطورملت کی تمام خواتین مائیں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملتِ پاکستان کے اس عظیم ترین غم اور ناقابلِ تلافی نقصان پر انتہائی دلی دکھ کیساتھ تعزیت پیش کی اور شدید دکھ و غم کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شھید کی زندگانی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ اور  انکے عظیم  خیالات و افکار پر تفصیلی تذکرہ کیا۔بلا شبہ شھید امجد صابری ملک و ملت کے لئے بہترین سرمایہ تھے جنھوں نے ہمیشہ اپنے کلام سے ملت کو آپسی محبت و رواداری کا سبق دیا۔شھید نے ہمیشہ اپنے اندازِ کلام سے اُمتِ مسلمہ کو عشقِ سرکار(ص) و آہلبیت(ع) کا طریقہ انداز سیکھایا۔اور یقیناً یہ قبولیت کا ہی انداز تھا کہ جناب امجد صابری کو اس عظیم رُتبہ شھادت سے خدا نے نوازا۔اور خانوادہ شھید کو اس عظیم آزمائش اور قربانی کے لیے منتخب کیا۔

والدہِ شھید نے انتہائی فخر سے بتایا کہ کسطرح شھید محمد(ص)و آلِ محمد(ص) کے عاشق تھے اور ہمیشہ اپنے کلام میں انکی مدح اور فضائل بیان کرکے اجرِرسالت(ص) کا حق ادا کرتے۔اور یہی عشق و الفت و محبت امجد صابری کی وجہِ شھادت بنا۔بے شک اسکی کمی ہمیشہ سوگوار کرے گی مگر مجھے فخر ہےکہ میرا بیٹا محمد(ص) و آلِ محمد(ص) کے عشق اور زکر پہ قربان ہوا۔شھید کی بہن اور زوجہ نے شھید کی اہلبیت(ع) سے عقیدت اور انکے اظہارِ عقیدت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔خانوداہ شھید سے گفتگو کے دوران بار بار  شدت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ خانوادہِ شھید محمد(ص) و آلِ محمد(ص) سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔دورانِ گفتگو آنکھوں سے مسلسل اشک جاری رہے۔اس دوران ملتِ تشیع کے تمام شھداء کا بھی تزکرہ ہوا۔ شھید کی والدہ نے ملتِ تشیع پاکستان کو شھادت جیسے عظیم مرتبے اٹھانے والی قوم کہ کر مخاطب کیا اور اس بات کا زکر کیا کہ ملتِ تشعیو پاکستان بھی وہ قوم ہے جو مسلسل شھادتوں کے سفر سے گزر رہی ہے۔ہمارا دکھ اور مقصد و منزل بھی  ایک ہی ہے۔اور وہ ہے اتحادِ بین المسلمین اور اس مقصد کی خاطر ہم ملتِ تشیع پاکستان کے ساتھ ہمیشہ میدان میں موجود رہیں گی۔آخر میں تمام شھداء ملت اور بلخصوص شھید امجد صابری کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ خانوادہ شھید کی جانب سے اور بلخصوص والدہِ شھید کی جانب سے ملتِ تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا بےحد شکریہ ادا کیا گیا۔ اور انکی آمد کو بےحد سراہا۔ اور خانوادہِ شھید کی جانب سے  تمام خواہران کو قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے ایک میٹنگ مرکزی نمائنده خانم طیبہ ناصر،خواہر زہرا نجفی اور پنجاپ،سندھ،خیبر پختونخواه کی صوبائی  نمائندگان معصومہ نقوی،ہما مہدی جعفری اور محترمہ راضیہ جعفری کی موجودگی میں گذشتہ روز وحدت ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان مین آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم نکات زیر بحث آئے،اسکے علاوه الیکشن کیمپین کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پہ گفتگو اور آئین پاکستان کی متعلقہ شقوں کو زیر بحث لایا گیا.اسکے علاوه شعبہ خواتین کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree