استاد آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

07 جون 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) استاد عرفان ،عالم ربانی مرحوم آغا جعفر نقوی کی 16ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔آغا جعفر امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے، آغا جعفر عارف بااللہ تھے، آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔انقلابی جوانوں میں ولائی روح پھونکنے کا کار عظیم اسی عالم ربانی و عرفانی نےانجام دیا۔

انہوں نے آغا جعفر کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہج البلاغہ میں امام علی ع نے جو متقین کی صفات بیان کی ہیں، ان میں سے اکثر و بیشتر صفات آغا جعفر میں موجود تھیں، آغا جعفر نے اسلام کے ہر پہلو کو اپنے اندر سمو لیا تھا، وہ امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے۔اور قائد شہید عارف الحسینی سے عشق ان کی ذات کا خاصہ تھا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حقیقی عارف وہ ہوتا ہے کہ جو خدا سے کہے کہ میرا مال و اسباب، میری جان، میری اولاد، میرا سب کچھ تیرا ہی ہے اور مرحوم آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک عالم ربانی تھے کہ جن کے در سے علم اور حرارت حاصل کئے ہوئے لوگ آج بھی معاشرے میں متحرک نظر آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آغا جعفر اس دنیا سے نہیں گئے بلکہ اپنے ان شاگردوں کی صورت میں آج بھی زندہ ہیں کہ جو آج بھی خوف خدا میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس معاشرے میں اپنی اجتماعی فعالیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree