ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود ڈومکی کا مولادادکی مسجد میں سیلاب متاثرین میں امدادی ساما ن کی تقسیم

21 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے مولاداد کے مسجد و مدرسہ امام مہدی علیہ السلام میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب کیا۔ اور مستحق متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دینی مدارس معاشرے میں علم کا نور پھیلانے کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دیں۔ اس مقصد کے تحت ہم نے متاثرین سیلاب کے بچوں کے ٹینٹ اسکول قائم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا خدشہ ہے کہ سیلاب کا کھارا پانی کھڑا رہا تو آئندہ سال گندم کی فصل بھی نا ہو سکے گی۔ جس کے باعث کسانوں کا گذارا ناممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزراء اور وڈیروں نے حالیہ سیلاب کے متاثرین میں 2010 والے سیلاب کے بوسیدہ چند خیمے تقسیم کئے ہیں جو بوسیدہ ہونے کے سبب پھٹے ہوئے ہیں حکومت یہ بتائے کہ حالیہ سیلاب کے دوران خیمے راشن اور دیگر سامان کہاں تقسیم ہو رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ضلع اور تحصیل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کی پریس ریلیز جاری کرے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ اور کسی حد تک کرپشن کا راستہ روکا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree