علماء ، آئمہ مساجد و جمعہ والجماعت ماہ مبارک رمضان میں مخیرین کے ساتھ مل کر غریب ونادار مسلمانوں کی امدادکا سامان کریں، علامہ حسین گردیزی

18 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نےاپنے ایک بیان میں ملک بھر کے علماء ، آئمہ مساجد و جمعہ والجماعت سے اپیل کی ہے کہ اس سال ماہ مبارک رمضان شدید مہنگائی کے دور میں آرہا ہے، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری کے سبب سفید پوش خاندانوں اور روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر ہم سب کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ علماء و خطباء مخیرین کے ساتھ مل کر پریشان حال مسلمانوں کیلئے ماہ خدا میں سحری اور افطاری کو یقینی بنائیں اور مستحقین کیلئے عطیہ ضرور کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree