روزہ ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی تکالیف کا احساس سکھاتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

01 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر امت مسلمہ کے نام اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری تہنیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ تمام اہل ایمان کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو! یہ بابرکت مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ ہے۔ یہ عبادت، صبر، تقویٰ اور قربِ الٰہی کا مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔‏یہی وہ مقدس وقت ہے جب قرآن کریم کا نزول ہوا اور ہمیں ہدایت کا راستہ عطا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزہ ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی تکالیف کا احساس سکھاتا ہے۔ یہ مہینہ نیکیوں میں سبقت لے جانے، دلوں کو جوڑنے، محتاجوں کا خیال رکھنے اور اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا بہترین موقع ہے۔‏آئیے! اس رمضان کو اپنے گناہوں کی بخشش، نیک اعمال میں اضافہ، اور اپنے دلوں کی پاکیزگی کا ذریعہ بنائیں۔ نماز، تلاوتِ قرآن، درود و استغفار اور صدقہ و خیرات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔‏اللہ تعالیٰ ہم سب کے روزے، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں رمضان کی برکتوں سے مالامال کرے۔ الٰہی آمین!



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree