مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد

15 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد از نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے ذاتی اور اجتماعی طور پر مجموعاً ملک کے 400 سے زائد مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے منعقد کیئے۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار کی زیر قیادت قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ G-6-2 سے ہوا جو کہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف مقررین نے خطاب کیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا کہ ہمارے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے کہا تھا ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مردہ باد اسرائیل کہنا محبوب خدا ہے، ظالم یہ چاہتا ہے کہ کوئی بولے ہی نہیں ہر طرف سکوت ہو، عوام کا روزے کی حالت میں باہر نکلنا امریکہ و اسرائیل کی نابودی و مایوسی کا باعث ہے، غاصب اسرائیل کے خلاف نکلنا بہت بڑا جہاد ہے، اسرائیل انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے خوف کے سائے ہر وقت اس پر منڈلا رہے ہیں، سمندر سے ح زب اللہ کی دھمکی پر اسرائیل کا تیل نہ نکالنا پستی اور نابودی کا واضح ثبوت ہے، پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کے عوام بھی امریکہ و اسرائیل کی دوستی کسی صورت نہیں چاہتے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس دن کروڑوں مسلمان سڑکوں پر نکل کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم غاصب صہیونی اسرائیل کے ظلم کے خلاف ہیں، اسرائیل اپنا وجود کھو چکا ہے، اسرائیل کنکریٹ کی دیواروں میں سسک رہا ہے ، جبکہ فلسطینی مظلومین کی مزاحمتی تحریک عروج پکڑ رہی ہے، انکا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور ہو چکا، یہ آئے تھے مسلم دنیا کے قلب میں خنجر پیوست کرنے،جب ہم اللہ کے سامنے جھکنے ہیں تو پھر امریکہ اور اسکے حواریوں کے سامنے نہیں جھک سکتے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی نے یوم القدس کا عالمی اعلان کر کے دراصل اسرائیل کے وجود کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، فلسطینی رہنما اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف پوری قوت اور شدت سے کھڑا ہونا حاج ق س نے سیکھایا، یمن کے مظلومین پر ظلم ڈھانے والوں کی بھی ناک رگڑی گئی ہے اور تمام طاقتیں یمنیوں سے مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔شرکاء ریلی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز احمد بہشتی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ آغا ضیغم عباس چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سکردو، گلگت، کوئٹہ ، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، سکھر، شکارپور، نواب شاہ،لاڑکانہ،خیرپور، ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، سرگودھا، ، گجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ، مظفرآباد، پشاور، پاراچنار سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، کئی ایک مقامات پر ایم ڈبلیوایم ، آئی ایس او اور دیگر ملی تنظیمات کا اشتراک بھی شامل تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree