قضیہ کشمیر کا واحد حل وہی ہے جو کشمیری عوام کی اکثریت چاہتی ہے اور وہ استصواب رائے ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

05 فروری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مسئلہ کشمیر کا حل اہل وطن کے تمام طبقات کے اتحاد اور جرا ء ت مند قیادت کے بغیر ممکن نہیں،ہندوستان نے اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے،پاکستان کی افواج اورفورسز پر حملے کرنے والوں نے مسئلہ کشمیر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکمران صرف یوم یکجہتی کشمیر منا کر اور قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی سال بھر میں صرف ایک سیمینار یا ریلی نکال کر اپنا فرض پورا کر دیتی ہے جس سے عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ ہی نہیں پاتی ،ہم سمجھتے ہیں عالمی قوتوں کے ہاتھوں میںیرغمال پاکستان کے اہل اقتدار اور حکمران ہندوستانی افواج کے ہاتھوں برسوں سے کشمیر کے مظلوم و درماندہ محبان پاکستان کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،اگر ہمارے حکمران جر ء ات مند ،شجاع اور باغیرت ہوتے تو کشمیر کا کب کا آ زاد ہو چکا ہوتااور اہل کشمیر ہندوؤں کی بربریت و درندگی کا شکار نہ ہوتے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree