تحفظ پاکستان ترمیم بل کے نام پر حکومت عوام کو پریشان کر نے کا نیا راستہ کھول رہی ہے،علامہ عبد الخالق اسدی

03 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ اور طالبا ن کی نقل و حرکت پر بات چیت کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس عمل کو بزدلانہ حرکت قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت ان طالبان کو آزاد کرے گی جنہوں نے ہزاروں بے گناہوں اور افواج پاکستان کو شہید کیا اور انکی لاشوں کو پا مال کیا اور ان کی گردنیں بھی کاٹیں گئی۔ان درندوں کو آزاد کرنے کا مطلب مزید مظلوموں کا قتل ہے۔طالبان کی رہائی شہداء کے خون سے غداری اور مذاق ہے۔حکومت کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود صحافی بھائی رضا رومی پر حملے جیسے واقعات ہو رہے ہیں علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان ترمیم بل کے نام پر حکومت عوام کو پریشان کر نے کا نیا راستہ کھول رہی ہے جبکہ اصل دشمن جوملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہی ہے دراصل طالبان سے مذاکرات کرنا طالبان کو مضبوط ہونے کیلئے وقت دینے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree