یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس ہائے عزا میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہم متعصبانہ اور انتقامی کاروائی سمجھتے ہوئے مسترد کرینگے،ایم ڈبلیوایم پنجاب

10 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس لاہور میں ایم ڈبلیوایم سیکرٹریٹ پر قائم مقام سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں سنٹرل پنجاب کے چوبیس اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی،اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال خصوصاََ پنجاب میں ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات اور حکومتی ایجنسیوں کی متعصبانہ انتقامی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس میں وفاقی و پنجاب گورنمنٹ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو وفاقی و صوبائی گورنمنٹ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ ملازم نقوی نے پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف شرپسندوں اور حکومتی ایجنسیوں کی متعصبانہ کاروائیوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادوں کو ایک طرف دہشتگردوں کی دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف حکومتی ایجنسیاں ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،ہم اس گھناونے فعل کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں ،پنجاب میں ملت جعفریہ کے درجنوں علما اور نوجوانان تاحال لاپتہ ہیں،کیا ہم ان لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کریں؟ہم نے چوبیس ہزار سے زائد لاشے اُٹھائے،ہزاروں زخمی اب بھی گھروں میں اپاہج بیٹھے ہیں،ریاست ہمیں انصاف دینے اور ہمارے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے نمک پاشی کرنے میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ ہم جھکیں گے نہیں اس ظلم بربریت کیخلاف ہم بہت جلد اپنے آئینی و قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخاز حسین نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاََ سیالکوٹ ہماری قوم کے لئے وزیرستان بنتا جا رہا ہے،ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کے گھروں پر حملے سیالکوٹ کے گرد و نواح میں معمول بن چکا ہے،وہاں کے انتظامیہ ان تکفیری فسادیوں کے سامنے بے بس ہیں،پسرور میں انتہا پسند تکفیرویوں نے گھر میں گھس کر ایک سید قتل کیا،قاتلوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کاٹنے کو انتظامیہ تیار نہ تھی،کیونکہ وہاں کی انتظامیہ پر مکمل کنٹرول ان داعشی پیروکاروں کا ہے جو ملک میں فساد اور قتل و غارت گری کے سوا کوئی نہیں چاہتا،ہم پنجاب گورنمنٹ اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیالکوٹ میں ان فسادیوں کیخلاف کاروائی کریں،بصورت دیگر یہ فسادی مزید بے گناہوں کے قتل عام کے لئے تیار ہیں اور سیالکوٹ میں ملت تشیع کو درپیش کسی صورت حال کے ذمہ دارپنجاب حکومت اور مقامی انتظامیہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس اور اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؑ پر حکومت ہمیں فول پروف سکیورٹی دیں،پنجاب کے کسی بھی اضلاع میں شہادت مولا علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس ہائے عزا میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہم متعصبانہ اور انتقامی کاروائی سمجھتے ہوئے مسترد کرینگے،اور ہم اپنے آئینی و قانونی حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،اجلاس میں داعش کے ہاتھوں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کو تیز کیا جائے اور ان درندوں کے ہمدروں اور ان جسے سوچ رکھنے والے تکفیری مدارس کے خلاف بھی بھر پور بے رحمانہ آپریشن شروع کی جائے،انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے کل بھی حامی تھے آج بھی ہیں ،ہندوستان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،ہم انشااللہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree