علامہ مختار امامی کا دورہ خوشاب، علمائے کرام سے ملاقاتیں، اجتماع میں شرکت کی دعوت

29 جولائی 2017

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل نورپور تھل کے علاقہ جمالی بلوچاں میں علامہ سید اظھر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس کی شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ 6 اگست ملت تشیع پاکستان کی عظیم الشان وحدت کی علامت ثابت ہوگا، اس تاریخی کانفرنس میں قوم کو موجودہ حالات کے تناظر میں قومی لائحہ عمل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں علامہ مختار امامی نے جوہرآباد کے علاقہ میں علامہ محمد تقی عمران شاہ امام جمعہ مسجد و امام بارگاہ جوہرآباد سے ملاقات کی، انہوں نے علامہ تقی عمران شاہ کو مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree