مری میں بروقت حفاظتی اقدامات کیئے جاتے تو شہریوں کی جانیں بچ سکتی تھیں، سید ظہیر عباس نقوی

10 جنوری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل سید ظہیر عباس نقوی نے پنجاب کے تفریح مقام مری میں گذشتہ روز کے دلسوز سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں سخت سردی کی تاب نہ لا کر درجنوں افراد معصوم بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے۔سید ظہیر عباس نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ضلعی سیکریٹری جنرل نے حکومت سے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات کرنا  انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تفریحی مقامات کے دلفریب ٹوئٹ کرنے کی بجائے لوگوئ کی زندگیوں کی حفاظت کے بروقت اور ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree