ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ حسن ہمدانی کے والد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

03 فروری 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی کے والد محترم سید شفقت علی ہمدانی مرحوم کی یاد میں شادمان میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ مولانا عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین بخاری، حافظ محمد نعمان، بابا محمد شفیق بٹ،  قومی امن کمیٹی کے صدر پروفیسر سید محمود غزنوی، شیعہ علماء کونسل لاہور کے قاسم علی قاسمی، زاکر سید زوہیب رضا، تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ کے علامہ محمد عارف چشتی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
 
مقررین نے اس موقع پر سید شفقت علی ہمدانی کی دینی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ والد، گھر کا سربراہ اور سرپرست ہوتا ہے، جس کی موجودگی میں تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد وہ سایہ دار درخت ہوتا ہے جس کی گھنی چھاوں میں پورا کنبہ پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کا درجہ بہت بلند ہے، نبی کریم نے والدین کے احترام کا حکم دیا ہے اور ان کے سامنے اپنی آوازیں نیچی رکھنے کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید شفقت حسین ہمدانی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree