لاہور کی معروف سیاسی بارافیملی کا دورہ وحدت ہاؤس لاہور، ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی وعلامہ علی اکبر کاظمی سے ملاقات

22 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور)لاہور کی معروف سیاسی فیملی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی وفد کی صورت میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہورآمد ۔ جن میں سلمان بارا ،قاسم بارا علی رضا بارا ،خادم بارا تھے بارا سیاسی خاندان کے وفد کے ہمراہ شبیر شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ودیگران نے بارا فیملی کی معروف سیاسی شخصیات کا استقبال کیا اور انہیں صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ۔

 بارا خاندان کے افراد نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی طرف ٹکٹ کے خواہان اور امید وار ہیں ۔ لہذا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اس سلسلے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ ان شاءاللہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ ہم نے علاقے میںسیاسی ورک شروع کردیا ہے ۔ ہم سب سے پہلے آپ کے پاس آئے ہیں ۔امید ہے علاقے میں مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گےاور ہمارا ساتھ دیں گے ہم آپ سے صرف سیاسی اور اخلاقی تعاون کے خواہاں ہیں ۔

برادر سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ امید ہے کچھ دنوں تک پنجاب اور ملکی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ہم ان شاءاللہ مل بیٹھیں گے اور آنے والے متوقع الیکشن کے متعلق فیصلہ جات کریں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ جب کسی سے عہدکرتی ہے تو اسے نبھانے کی بھرپور کوشش بھی کی جاتی ہے ۔ ہم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ قائداعظم، علامہ محمداقبال ؒ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمودات اور افکار کی روشنی میں کیا جس پر ہم آج تک کاربند ہیں اور آگے بھی ان شاءاللہ اس معاہدے کا پاس کریں گے ۔ البتہ جہاں پر ہمیں تحفظات ہونگے اس کا اظہار ہم ضرور کریں گے ۔ بس ہمیں انتظار ہے ملکی سیاسی صورتحال کا ، تاکہ جب مسائل کلیئر ہوجائیں گےتو آدمی بہتر فیصلے کرسکتاہے ۔ انشاءاللہ جو بھی ہو گا ملت پاکستان ، مکتب اہلبیت ؑ کی توقعات کے عین مطابق عمل کیا جائے گا ۔ ہم ان شاءاللہ ناامید نہیں کریں جو ہم سے ہوسکا ہم اپنا عہد ضرور نبھائیں گے ۔ جس پر مہمانوں نے مرکزی سیاسی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاشکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree