امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ درحقیقت اسلام ومسلمین کے خلاف ہے، علامہ اقتدار نقوی

12 جون 2013

iqtedarوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملے ہیں اب صرف یہ کہنے سے کام نہیں چلے گا ڈرون حملوں کا باب بند ہونا چاہئے اس کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرون حملوں میں عام آدمی بھی مررہے ہیں۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بدانتظامی، بد نیتی، کرپشن نے عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے جبکہ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی پیداکرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں۔ صنعت، زراعت گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ جو حکومت بجلی دے گی دہی چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ان کے ایجنڈے میں صرف مسلمانوں کو مارنا ہی نہیں بلکہ ان کو لادین بنانا بھی شامل ہے۔ دینی مدارس کا خاتمہ اور تعلیمی نصاب میں بنیادی تبدیلی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی جگہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی رائے یہ ہے کہ اپنی قومی اور مادری زبان سے ہی ترقی کی جا سکتی ہے۔ انگریزی کی بجائے اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے عصری علوم کیلئے جو انگریزی پڑھنا چاہتا ہے وہ ضرور پڑھے اور قرآن کو سمجھنے کیلئے عربی پڑھائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree