وحدت نیوز(جھنگ) جامعہ مسجد زبیدہ قائم بھروانہ سے یوم القدس ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین کاظمی کے زیر قیادت ہوا ، ریلی میں ہزاروں کی تعدا دمیں مرد اور خواتین نے شرکت کی جس میں امریکہ اور اسرئیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔اور غزہ کے موجودہ حالات پر بھی نعرہ بازی کی گئی۔ریلی مین روڈ پر پہنچے کے بعد امریکی صدر اوبامہ اور اسرئیلی صدر کے پتلے نذ ر آتش کےئے گئے۔اس کے بعد ریلی مسجد جعفریہ محلہ کھوکھراں میں پہنچی ۔ریلی کے اختتام پر سید اظہر حسین کاظمی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم القد س کو سرکاری طور پر منایا جائے۔اور آخر پر دعا وحدت پڑھائی اورملک اور قوم کی سلامتی لےئے دعائیں کی۔اس کے علاوہ احمد پور سیال، 18ہزاری، ماڑی شاہ سخیرہ ، شاہ جیونہ ، امام بارہ گاہ شاہ نجف جھنگ میں بھی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔