قیام امن کیلئے تکفیریت کا ملک سے خاتمہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی

17 دسمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) سانحہ پشاور اور دیگر سانحات میں شہید ہونیوالے بچوں کے قاتل اور ان کے ہمدرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ان کے سہولت کاروں، سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، شہداء پاکستان کے باہمت اور شجاع لواحقین خراج تحسین کے قابل ہیں، جنہوں نے اپنے عزم و ہمت سے دشمن کو رسوا کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم واحد لوگ تھے کہ جو ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا روز اول سے مطالبہ کرتے رہے، لیکن ناعاقبت اندیش حکمران اور سیاسی جماعتوں کی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے ہمدرد قوم کو مذاکرات کے نام پر گمراہ کرتے رہے، اور دہشتگردوں کو اپنی وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کا جواز فراہم کرتے رہے، نتیجہ یہ ملا کہ سینکڑوں معصوم پھولوں اور دیگر پاکستانیوں کے جنازوں کو کندھا دینا پڑا، اے پی ایس میں ان سفاک درندوں نے بربریت کی انتہا کر دی، آج ہمیں بحثیت قوم یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس تکفیری ازم کو وطن عزیز میں سے جڑ سے ختم کر دیں، لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاسی جماعتیں آج بھی ان شرپسندوں کو اپنے اقتدار اور مفاد کیلئے تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، آج بھی اس پرآشوب دور میں ہم ملکی مفادات کا سودا کرتے رہے تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree