سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کی امدادی سرگرمیاں جاری

20 ستمبر 2014

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے نمائش چورنگی، انچولی سوسائٹی، جعفر طیار، غازی ٹاؤن ، کھوکراپار،نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ جہاں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام خشک اجناس اور کیش جمع کروا رہے ہیں۔ اس مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائی ہے،حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھی ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت جھنگ اور مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں کارکنان عوام کوراشن پہنچانے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کا انجام دے رہے ہیں۔ انجینئر رضا نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے راشن اور کیش مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر جمع کروائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی امداد کی جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree